بغرضِ اصلاح پیشِ خدمت ہے

امان زرگر — مارچ 5، 2017 10:41 صبح
دھڑکنوں کو ملے کبھی جو زباں
قصۂ درد ہو سکے گا بیاں
خو روانی کی کچھ ہو گر پیدا
لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں
خود شناسی کہ جرم ٹھہرا ہے
پھر ہمیں کیوں ملے ہمارا نشاں
کی تغافل کی بات تو بولے
ہم پہ لازم کہاں تھا ہر پیماں
بوئے گل سے ہیں خندہ رو دونوں
دست گلچین و بلبل بستاں
امان زرگر — مارچ 5، 2017 4:24 شام
سر محمد ریحان قریشی
سر الف عین
محترمہ La Alma
الف عین — مارچ 5، 2017 4:44 شام
ایک بات گرہ میں باندھ لیں۔ ردیف کا استعمال شعر کو نہ صرف رواں اور مترنم بناتا ہے، بلکہ اس کی وجہ سے کئی اسقام بھی قابل معافی گردانے جاتے ہیں۔ غیر مردف غزلوں میں یہ سہولت نہیں۔
دوسری اغکاط جو مجھے عمومی طور پر تمہاری شاعری میں محسوس ہوتی ہے، وہ ہے غلط الفاظ کا استعمال۔ جن سے سوال اٹھتے ہیں۔
روانی کی خو کیا ہوتی ہے؟
بوئے گل سے خنداں کون ہو سکتا ہے؟
خندہ رو سے مراد خنداں ہی ہے؟
اور ایک غلطی۔۔ خود شناسی مؤنث ہے۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 4:51 شام
خندہ رو بمعنی خوش لیا ہے کہ گل کی خوشبو(جو کہ ثبوت ہے گل کے کھلنے کا) سے دست گلچین و بلبل خوش ہیں
سر الف عین
بوئے گل ہے دلیل موسم گل
خوش ہیں گلچین و بلبل بستاں
امان زرگر — مارچ 5، 2017 4:56 شام
خود شناسی کہ جرم ٹھہری ہے
سر الف عین
ہو روانی کی صفت گر پیدا
لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 5:10 شام
خود شناسی کہ جرم ٹھہری ہے
سر الف عین
ہو روانی کی صفت گر پیدا
لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں
صفت کا وزن ہے فعَل۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 5:26 شام
صفت کا وزن ہے فعَل۔
صفت: صف ت ہے یا ص فت
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 5:27 شام
صفت: صف ت ہے یا ص فت
صِفَت
امان زرگر — مارچ 5، 2017 5:34 شام
عروض سائٹ پر اس کا وزن 12 آ رہا ہے مطلب صف ت. معذرت کہ موبائل پہ اعراب دکھائی ہی نہیں دیتے
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 5:41 شام
عروض سایٹ پر اس کا وزن 12 آ رہا ہے مطلب صف ت. معذرت کہ موبائل پہ اعراب دکھائی ہی نہیں دیتے
میں نے جو عرض کرنی تھی وہ کردی آگے
ع
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
امان زرگر — مارچ 5، 2017 5:44 شام
میں نے جو عرض کرنی تھی وہ کردی آگے
ع
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے
ارے سر آپ تو خفا ہو گئے. گستاخی کی معافی کا خواستگار ہوں
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 5:48 شام
ارے سر آپ تو خفا ہو گئے. گستاخی کی معافی کا خواستگار ہوں
نہیں خفا بالکل نہیں ہوا۔ لیکن اگر اعراب موبائل پر دکھائی نہیں دیتے تو لغت کا حوالہ بھی بے فائدہ ہی ہوگا۔ اس لیے یہی جواب موزوں لگا۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 6:03 شام
نہیں خفا بالکل نہیں ہوا۔ لیکن اگر اعراب موبائل پر دکھائی نہیں دیتے تو لغت کا حوالہ بھی بے فائدہ ہی ہوگا۔ اس لیے یہی جواب موزوں لگا۔
بوئے گل ہے دلیل موسم گل
خوش ہیں گلچین و بلبل بستاں
ہو روانی کی گر صفت پیدا
لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں
سر الف عین
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 6:06 شام
بوئے گل ہے دلیل موسم گل
خوش ہیں گلچین و بلبل بستاں
ہو روانی کی گر صفت پیدا
لفظ قرطاس پر ہوں رقص کناں
درست ہیں۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 6:10 شام
شکریہ، ویسےآپ ایک سخت گیر ممتحن کی صفت سے متصف ہیں. غلطیاں نکالنا آب پہ بس ہے
امان زرگر — مارچ 5، 2017 7:04 شام
برگ تازہ ہے دلیل رنگ و بو
خوش ہیں گلچین و بلبل بستاں
شاید کہ اس طرح زیادہ بہتر معلوم رہا ہے.
محمد ریحان قریشی — مارچ 5، 2017 7:07 شام
برگ تازہ ہے دلیل رنگ و بو
خوش ہیں گلچین و بلبل بستاں
شاید کہ اس طرح زیادہ بہتر معلوم رہا ہے.
پہلا مصرع بے وزن لگ رہا ہے۔
امان زرگر — مارچ 5، 2017 7:20 شام
پہلا مصرع بے وزن لگ رہا ہے۔
برگ تازہ دلیل رنگ و بو
شاد گلچین و بلبل بستاں
محمد ریحان قریشی — مارچ 6، 2017 5:54 صبح
برگ تازہ دلیل رنگ و بو
شاد گلچین و بلبل بستاں
رنگ و بو کے لیے کسی دلیل کی ضرورت نہیں۔
پچھلا شعر ہی بہتر تھا۔
سید عاطف علی — مارچ 6، 2017 5:58 صبح
صفت: صف ت ہے یا ص فت
یوں کہہ لیں کہ ف پر زبر ہے۔
ورنہ لفظ صفت زیر و زبر ہے۔ :)
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D8%BA%D8%B1%D8%B6%D9%90-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%BE%DB%8C%D8%B4%D9%90-%D8%AE%D8%AF%D9%85%D8%AA-%DB%81%DB%92.95160/