بند کسے کہتے ہیں ؟

مظہر آفتاب — جون 19، 2016 9:49 شام
مجھے ایک شعر کہنے کا بہت شوق ہے لیکن ناقص علم رکھتا ہوں میں جاننا چاہتا ہو ں کہ ایک شعر یا بند کہنے کے لیے کن اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے
مثال کے طور پر یہ ہے ۔
طبیعت کچھ یوں کہ احساس تنہائی ہو جیسے
تم مل جاو اگر تو لگے رہائی ہو جیسے
،
مثل ِشجر سی کٹی ہے زندگی
آئے طوفاں بھی تو رہے وہیں کے وہیں
،
ہومنزل کا تعین تو نکلوں
کب سے باندھ رکھا ہے سامانِ سفر
مطلب میں یہ چاہتا ہو ں کہ اپنی بات ایک شعر میں کہہ سکوں میری اس معاملے میں ارباب سخن سے مدد کی اپیل ہے
الف عین — جون 20، 2016 7:31 صبح
شعر یا بند کا فرق سمجھئے۔ بند ایک پابند نظم کا ہوتا ہے، جس میں ایک ٹیپ کا صرع ہو یا ایک مصرع ایسا ہو جس میں قوافی دہرائے گئے ہوں اور پوری نظم میں اس کا التزام ہو۔
جو مثالیں دی گئی ہیں، وہ غزلوں کے اشعار ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ بحر میں ہوں۔
سید عمران — جون 20، 2016 7:35 صبح
مجھے ایک شعر کہنے کا بہت شوق ہے
بس ایک شعر کہہ کر بند کردیجیے گا۔(y)
ابن رضا — جون 20، 2016 7:48 صبح
ویسے پنجابی میں بند بریڈ کے پیڑے کو بھی کہتے ہیں جسے اردو میں بن کہا جاتا ہے مگر یہ بن وہ بن نہیں ہے کہ جسے کہتے ہیں ....میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن
سید عمران — جون 20، 2016 7:58 صبح
ہمارے یہاں ’’بند‘‘ ڈیم کو بھی کہتے ہیں جو کبھی :)’’بن‘‘ نہیں پاتے۔
وصی اللہ — جون 20، 2016 8:29 صبح
ویسے میں نے تو ہمیشہ "بند" "لسی" کے ساتھ ہی استعمال کیا ہے۔۔۔ سنا ہے کہ بند مکھن بھی ہوتا ہے۔۔۔۔
سید عمران — جون 20، 2016 8:33 صبح
جنگل کو بھی بن کہتے ہیں۔۔۔ اور اگر کوئی بھلا مانس وہاں سے ہوکر آجائے تو اسے بن مانس کہنے لگتے ہیں۔۔۔
اگر کوئی مستقل رہائش اختیار کرلے تو بن باسی ہوجاتا ہے۔ چاہے بن جتنا بھی باسی ہو۔۔۔:)
ابن رضا — جون 20، 2016 8:44 صبح
ایک بن وہ بھی ہے جو کہ جوبن میں آتا ہے
سید عمران — جون 20، 2016 8:47 صبح
ایک بن وہ بھی ہے جو کہ جوبن میں آتا ہے
بن کو دھونے سے کیا وہ دھوبن بن جاتا ہے؟؟؟;)
ابن رضا — جون 20، 2016 8:55 صبح
بن کو دھونے سے کیا وہ دھوبن بن جاتا ہے؟؟؟;)
ایک بند وہ بھی ہوتا جب نہر کاکوئی کنارہ کہیں سے ٹوٹ جائے تو وہاں اس کنارےکو جوڑنے کے لیے جو رکاوٹ لگائی جاتی ہے اسے بھی بند ہی کہتے ہیں
سید عمران — جون 20، 2016 9:00 صبح
یہ جو ہم اتنی تشریحات کررہے ہیں تو بن یا بند کے معنی ہم سے پوچھ کون رہا ہے؟؟؟؟
:dont-know::dont-know::dont-know:
ابن رضا — جون 20، 2016 9:18 صبح
صاحبِ لڑی پوچھ رہے ہیں.
ویسے دروازہ اگر کھلا نہ ہو تو اسے بھی بند ہی کہتے ہیں
مظہر آفتاب — جون 20، 2016 11:27 شام
یہ جو ہم اتنی تشریحات کررہے ہیں تو بن یا بند کے معنی ہم سے پوچھ کون رہا ہے؟؟؟؟
:dont-know::dont-know::dont-know:
اربابِ سخن سے شعری بند کےاصولوں کے بارےمیں پوچھاتھا اور اصلاح سخن میں لڑی تشکیل دی تھی لگتا ہے کہیں غلطی سے طنزومزاح میں پہنچ گئی
مظہر آفتاب — جون 20، 2016 11:33 شام
میرا بھی ایک دوست سے اسی بات پر جھگڑا ہو گیاجب میں نے کہا یہ میرا شعر ہے اس نے کہا یہ شعر نہیں بند ہے اور میں نے کہا اپنا منہ بند کر ۔۔۔۔۔
مظہر آفتاب — جون 20، 2016 11:38 شام
شعر یا بند کا فرق سمجھئے۔ بند ایک پابند نظم کا ہوتا ہے، جس میں ایک ٹیپ کا صرع ہو یا ایک مصرع ایسا ہو جس میں قوافی دہرائے گئے ہوں اور پوری نظم میں اس کا التزام ہو۔
جو مثالیں دی گئی ہیں، وہ غزلوں کے اشعار ہو سکتے ہیں، بشرطیکہ بحر میں ہوں۔
محترم کیا بحر سے بے بہرہ ہو کر کچھ نہیں لکھا جا سکتا ؟
جو مثالیں دی ہیں انھیں کیا کہیں گے آپ
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 12:39 صبح
محترم کیا بحر سے بے بہرہ ہو کر کچھ نہیں لکھا جا سکتا ؟
جو مثالیں دی ہیں انھیں کیا کہیں گے آپ

شاعر اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ شخصے
آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ بحر نہیں
عباد اللہ — جون 21، 2016 12:53 صبح
شاعر اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ شخصے
آپ بے بہرہ ہے جو معتقدِ بحر نہیں
نہیں کہ مجھ کو تو بحروں کا اعتقاد نہیں ۔۔۔۔:eek:
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:03 صبح
نہیں کہ مجھ کو تو بحروں کا اعتقاد نہیں ۔۔۔۔:eek:

تو ہی ناداں چند بحروں پر قناعت کرگیا
ورنہ نثری نظم کا محفل میں اب چرچا بھی ہے
عباد اللہ — جون 21، 2016 1:03 صبح
تو ہی ناداں چند بحروں پر قناعت کرگیا
ورنہ نثری نظم کا محفل میں اب چرچا بھی ہے
ھاھاھاھاھا
محمد خلیل الرحمٰن — جون 21، 2016 1:13 صبح
ہم تکلف کیوں کریں شعروں میں بحروں کا خلیل
آیسے صحرا میں کسی نے بحر کو دیکھا بھی ہے
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DA%A9%D8%B3%DB%92-%DA%A9%DB%81%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%9F.90523/