بھلا کہوں گا تو سب کو پسند آئے گا

عظیم — اگست 1، 2021 11:05 صبح

بھلا کہوں گا تو سب کو پسند آئے گا
وگرنہ کون زمانے میں منہ لگائے گا؟
تُو راہِ شوق پہ نکلا ہے، بولنے والے!
ہر ایک شخص کو ناقد خود اپنا پائے گا
ابھی تو کچھ بھی نہیں ہے، نہ اشک نے مسکان
مگر یہ عشق ہے آگے بہت رلائے گا
عجیب شخص ہوں روتا ہوں اس لیے بھی میں
کہ کیوں ستاتا نہیں ہے، وہ کب ستائے گا؟
جو دیکھتا ہوں میں خود کو تو سوچتا ہوں، کیا
تمام عمر میں اک پل بھی چین آئے گا؟
وہ جس کے واسطے میں نے اٹھائے رنج بہت
مجھے یقیں ہے کہ اک دن وہی ہنسائے گا
اگر وہ ساتھ ہے یوں ہی تو زندگی کیا شے!
کہ دن بھی حشر کا لمحوں میں بیت جائے گا
بابا

محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 1، 2021 11:12 صبح
عجیب شخص ہوں روتا ہوں اس لیے بھی میں
کہ کیوں ستاتا نہیں ہے، وہ کب ستائے گا؟
واہ! اچھا کہا ہے ۔۔۔
عمدہ غزل ہے عظیم بھائی ۔۔۔
اگر وہ ساتھ ہے یوں ہی تو زندگی کیا شے!
کہ دن بھی حشر کا لمحوں میں بیت جائے گا
دن بھی حشر کا ۔۔۔ کو روزِ حشر سے بدل دیں شعر مزید نکھر جائے گا۔
عظیم — اگست 1، 2021 11:28 صبح
واہ! اچھا کہا ہے ۔۔۔
عمدہ غزل ہے عظیم بھائی ۔۔۔
دن بھی حشر کا ۔۔۔ کو روزِ حشر سے بدل دیں شعر مزید نکھر جائے گا۔
کیا 'بیت جانے' کے ساتھ روزِ حشر ٹھیک رہے گا؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 1، 2021 11:29 صبح
کیا 'بیت جانے' کے ساتھ روزِ حشر ٹھیک رہے گا؟
اتنا تو چلتا ہے ۔۔۔ بلکہ مجھے تو ایسی ہی زبان قدرتی لگتی ہے جس میں دیسی بدیسی کا مناسب امتزاج ہو :)
عظیم — اگست 1، 2021 11:31 صبح
اتنا تو چلتا ہے ۔۔۔ بلکہ مجھے تو ایسی ہی زبان قدرتی لگتی ہے جس میں دیسی بدیسی کا مناسب امتزاج ہو :)
معاف کیجیے گا فی الحال مجھے 'دن' ہی اچھا لگ رہا ہے۔ رات تک دیکھیں شاید موڈ بدل جائے!
محمد احسن سمیع راحلؔ — اگست 1، 2021 11:33 صبح
معاف کیجیے گا فی الحال مجھے 'دن' ہی اچھا لگ رہا ہے۔ رات تک دیکھیں شاید موڈ بدل جائے!
آپ کا شعر، آپ کی مرضی :)
عظیم — اگست 1، 2021 11:34 صبح
آپ کا شعر، آپ کی مرضی :)
جزاک اللہ خیر
الف عین — اگست 2، 2021 7:48 صبح
اچھی غزل ہے عظیم
حشر بھی تو عربی لفظ ہے، بیت کی طرح مکمل دیسی نہیں؟ اس لئے روز حشر بھی استعمال کرنا غلط نہیں، نہ دن پر ہی مجھے کچھ اعتراض ہے، جو چاہے، رکھو
عظیم — اگست 2، 2021 8:44 صبح
اچھی غزل ہے عظیم
حشر بھی تو عربی لفظ ہے، بیت کی طرح مکمل دیسی نہیں؟ اس لئے روز حشر بھی استعمال کرنا غلط نہیں، نہ دن پر ہی مجھے کچھ اعتراض ہے، جو چاہے، رکھو
جزاک اللہ خیر بابا۔ راحل بھائی کا مشورہ مجھے بھی پسند آیا تھا۔ لیکن نہ جانے کیوں مجھے دن ہی بہتر لگ رہا ہے۔ کہ 'دن بیتا' وغیرہ زیادہ سننے میں آتا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 2، 2021 10:24 صبح
بھلا کہوں گا تو سب کو پسند آئے گا
وگرنہ کون زمانے میں منہ لگائے گا؟
تُو راہِ شوق پہ نکلا ہے، بولنے والے!
ہر ایک شخص کو ناقد خود اپنا پائے گا
ابھی تو کچھ بھی نہیں ہے، نہ اشک نے مسکان
مگر یہ عشق ہے آگے بہت رلائے گا
عجیب شخص ہوں روتا ہوں اس لیے بھی میں
کہ کیوں ستاتا نہیں ہے، وہ کب ستائے گا؟
جو دیکھتا ہوں میں خود کو تو سوچتا ہوں، کیا
تمام عمر میں اک پل بھی چین آئے گا؟
وہ جس کے واسطے میں نے اٹھائے رنج بہت
مجھے یقیں ہے کہ اک دن وہی ہنسائے گا
اگر وہ ساتھ ہے یوں ہی تو زندگی کیا شے!
کہ دن بھی حشر کا لمحوں میں بیت جائے گا
بابا

واہ! خوبصورت غزل
عظیم — اگست 3، 2021 9:51 صبح
جزاک اللہ خیر محمد خلیل الرحمٰن بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%A8%DA%BE%D9%84%D8%A7-%DA%A9%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%AF%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%D8%B3%D8%A8-%DA%A9%D9%88-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF-%D8%A2%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7.117110/