محمد اظہر نذیر — اپریل 6، 2011 5:58 شام
بھول جائیں تو ہمیں یاد کرانے لکھنا
ہجرتیں آتی رہیں بھی تو ٹھکانے لکھنا
ایک بھی تیر لگا، اور نہ محبت پائی
سب کے سب چوک گئے ہیں جو نشانے لکھنا
یوں سنا ہے کہ وہاں تم بھی رقیبوں سے ملے
جل کے مر جائیں گے شائد تو جلانے لکھنا
لکھ سکو حرف جو تھوڑے سے، چلو لکھ دینا
ملنا ممکن ہی نہیں ہے تو بہانے لکھنا
یہ بھی ممکن ہے کہ تم بھول کے بڑھتے جاو
بے خودی میں جو کیا یاد، فسانے لکھنا
بس تمنا ہے دعا کرنا کبھی یاد کرو
ہم تو بیتا ہوا پل ہوں گے زمانے لکھنا
آج مشہور ہوئے تم تو ہمیں کیا اظہر
خاک کر دینا ہمیں، آگ لگانے لکھنا
ایم اے راجا — اپریل 8، 2011 1:51 شام
بہت خوب کہی ہے بھائی، کچھ جگہوں پر مسئلہ ہے الفاظ کا، باقی اساتذہ کا انتطار کرتے ہیں
محمد اظہر نذیر — اپریل 8، 2011 3:08 شام
بہت خوب کہی ہے بھائی، کچھ جگہوں پر مسئلہ ہے الفاظ کا، باقی اساتذہ کا انتطار کرتے ہیں
بہت نوازش، جناب راجہ صاحب
اگر نشاندہی فرما دیتے مسئلے کی تو نوازش ہوتی
والسلام
ایم اے راجا — اپریل 8، 2011 6:44 شام
میں تو خود آپ کا ہم جماعت ہوں، بس کہیں کہیں مفہوم درست نہیں لگا، جیسے آخری شعر (مقطع) میں جلانے ی بات آئی ہے تو اس کے شروع میں خاک کے بجائے شاید راکھ درست ہوگا، جلنے سے راکھ بنتی ہے، شاید، باقی اساتذہ کرام آتے ہی ہونگے۔
محمد اظہر نذیر — اپریل 8، 2011 8:24 شام
جی بہت مناسب تجویز ہے، ایسا بھی لکھ سکتے ہیں میرے بھی خیال سے
الف عین — اپریل 20، 2011 10:18 صبح
اس پوری غزل میں قافیہ ردیف میں گڑبڑ ہے۔ ’یاد کرانے لکھنا‘ سے کیا مطلب ’یاد کرانے کے لئے لکھنا ‘ہے؟ یہ دکنی اخباروں کا محاورہ ہے، بول چال میں دکن میں بھی استعمال نہیں ہوتا۔ باقی جگہ یہ شک ہوتا ہے کہ جیسے خط میں کچھ لکھنے کے لئے کہا جا رہا ہے۔ لیکن پوری غزل محاورے کے خلاف ہے، یہ فصیح نہیں۔
بھول جائیں تو ہمیں یاد کرانے لکھنا
ہجرتیں آتی رہیں بھی تو ٹھکانے لکھنا
ایک بھی تیر لگا، اور نہ محبت پائی
سب کے سب چوک گئے ہیں جو نشانے لکھنا
یوں سنا ہے کہ وہاں تم بھی رقیبوں سے ملے
جل کے مر جائیں گے شائد تو جلانے لکھنا
لکھ سکو حرف جو تھوڑے سے، چلو لکھ دینا
ملنا ممکن ہی نہیں ہے تو بہانے لکھنا
یہ بھی ممکن ہے کہ تم بھول کے بڑھتے جاو
بے خودی میں جو کیا یاد، فسانے لکھنا
بس تمنا ہے دعا کرنا کبھی یاد کرو
ہم تو بیتا ہوا پل ہوں گے زمانے لکھنا
آج مشہور ہوئے تم تو ہمیں کیا اظہر
خاک کر دینا ہمیں، آگ لگانے لکھنا