تصحیح فرمائے۔

Abbas Swabian — دسمبر 10، 2015 2:30 شام
السلام علیکم ۔ یہاں میں پہلی مرتبہ ایک شعر پیش کر رہا ہوں، اگر تصحیح ہو جائے تو مہربانی ہوگی۔
صبر کے دامن کو تھام رکھ لینا
مشکیلیں خود ہی آسان ہو جاینگے
ادب دوست — دسمبر 10، 2015 2:35 شام
شعر کی بات یوں ہے کہ ، اصلاح اساتذہ فرمائیں گے۔
سلمان صاحب ، تعارف کے دھاگے میں اپنا تعارف بھی پیش کیجئے تو بہت اچھا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 10، 2015 2:38 شام
دامنِ صبر تھام کر رکھنا
خود ہی آسان راستے ہوں گے
ہم استاد تو نہیں اس لیے اصلاح نہیں کرتے، بس صلاح دیتے ہیں۔
Abbas Swabian — دسمبر 10، 2015 2:46 شام
شکریہ ، انشاءاللہ پیش کرونگا ، خوش رہو آمین
Abbas Swabian — دسمبر 10، 2015 2:49 شام
اس فورم کے بارے میں بتائے کچھ سمجھ نہیں آرہا زیادہ۔
فاتح — دسمبر 10، 2015 2:51 شام
السلام علیکم ۔ یہاں میں پہلی مرتبہ ایک شعر پیش کر رہا ہوں، اگر تصحیح ہو جائے تو مہربانی ہوگی۔
صبر کے دامن کو تھام رکھ لینا
مشکیلیں خود ہی آسان ہو جاینگے
اگر سخن سے صرف نظر کریں تو آپ کا کلام سراسر بذات خود اصلاح بلکہ اصلاح معاشرہ ہے
Abbas Swabian — دسمبر 10، 2015 2:53 شام
اگر سخن سے صرف نظر کریں تو آپ کا کلام سراسر بذات خود اصلاح بلکہ اصلاح معاشرہ ہے
جزاک اللہ ، آپ نے کافی حوصلہ دیا
محمد تابش صدیقی — دسمبر 10، 2015 3:11 شام
اس فورم کے بارے میں بتائے کچھ سمجھ نہیں آرہا زیادہ۔
تھوڑا وقت فورم پر گھومنے پھرنے میں لگائیے۔ مختلف زمروں پر جائیے۔ جس طرح اصلاحِ سخن پر آئے۔
تعارف کے زمرے میں بھی ایک لڑی بنا کر اپنا تعارف کروائیں۔ ان شاء اللہ نہ صرف سمجھ آئے گا، بلکہ دلچسپی بھی بڑھے گی۔
خوش رہئے۔ :)
Abbas Swabian — دسمبر 10، 2015 3:59 شام
جزاک اللہ
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 11، 2015 5:40 صبح
ایک اور صلاح
تھام کر صبر کا تم جو دامن چلو
منزلیں خود ہی آسان ہوجائیں گی
ابن رضا — دسمبر 11، 2015 5:51 صبح
ایک اور صلاح
تھام کر صبر کا تم جو دامن چلو
منزلیں خود ہی آسان ہوجائیں گی
منزلیں نہیں مشکلیں؟
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 11، 2015 5:53 صبح
منزلیں نہیں مشکلیں؟
متفق جناب!
ابن رضا — دسمبر 11، 2015 5:53 صبح
تشکر جناب
محمد خلیل الرحمٰن — دسمبر 11، 2015 5:59 صبح
فی الوقت مائیکرو سافٹ ونڈوز اور بڑےکی بورڈ کی آسانیاں میسر نہیں مزید یہ کہ نرم کی بورڈ پر ہاتھ صاف نہیں۔
اکمل زیدی — دسمبر 11، 2015 6:03 صبح
منزلیں نہیں مشکلیں؟
ابن رضا صاحب مشکلیں بھی تو منزلوں کے لئے ہیں ۔خلیل بھائی ذرا آگے بڑھ گئےآپ کا بھی خیال صحیح ہے اور خلیل صاحب بھی غلط نہیں ہیں ..... (یہ کوئی ماہرانہ رائے نہیں ایک خیال شئیر کیا ہے )
ابن رضا — دسمبر 11، 2015 7:26 صبح
ابن رضا صاحب مشکلیں بھی تو منزلوں کے لئے ہیں ۔خلیل بھائی ذرا آگے بڑھ گئےآپ کا بھی خیال صحیح ہے اور خلیل صاحب بھی غلط نہیں ہیں ..... (یہ کوئی ماہرانہ رائے نہیں ایک خیال شئیر کیا ہے )
صلاح کا ایک قاعدہ یہ بھی ہےکہ شعر کے الفاظ کو کم سے کم بدلا جائے۔ بقول سر الف عین ۔جب مشکلیں آسان ہو رہی ہیں تو منزلیں آسان کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
Abbas Swabian — دسمبر 11، 2015 9:15 صبح
میں بہت خوش ہوں کہ میرے جیسے اردو کے ہاتھ پاؤں تھوڑنے والےشخص کو بھی یہاں اتنی توجہ ملتی ہے۔ سب کا بہت بہت شکریہ۔
اکمل زیدی — دسمبر 11، 2015 10:09 صبح
میں بہت خوش ہوں کہ میرے جیسے اردو کے ہاتھ پاؤں تھوڑنے والےشخص کو بھی یہاں اتنی توجہ ملتی ہے۔ سب کا بہت بہت شکریہ۔
یہاں پہلے موضوع متوجہ کرتا ہے...پھر بندے کی شامت میرا مطلب ہے باری آتی ہے ویسے بھی اس جملے میں بھی آپ نے کسر نہیں چھوڑی تھوڑنے مطلب ہے توڑنے کی ...
اکمل زیدی — دسمبر 11، 2015 10:13 صبح
صلاح کا ایک قاعدہ یہ بھی ہےکہ شعر کے الفاظ کو کم سے کم بدلا جائے۔ بقول سر الف عین۔جب مشکلیں آسان ہو رہی ہیں تو منزلیں آسان کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
اچھا اچھا میں سمجھا خلیل صاحب کا اپنا شعر تھا ....اور دوسرا جملہ پر یہ کے جب منزلیں آسان ہورہی ہیں تو پہلی بات خود سمجھ آرہی ہے ...یعنی جب کوئی کہے کے میں نے میٹرک کرلیا ہے تو اس کا مطلب ہے اس نے آٹھویں بھی پاس کر ہوئ ہے ...
Abbas Swabian — دسمبر 11، 2015 5:25 شام
یہاں پہلے موضوع متوجہ کرتا ہے...پھر بندے کی شامت میرا مطلب ہے باری آتی ہے ویسے بھی اس جملے میں بھی آپ نے کسر نہیں چھوڑی تھوڑنے مطلب ہے توڑنے کی ...
جی جی یہ کاتب کی غلطی ہے :۔)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D8%B5%D8%AD%DB%8C%D8%AD-%D9%81%D8%B1%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%92%DB%94.86304/