تفسیرِ کلیاتِ قران مصطفےٰ ہیں

La Alma — جولائی 8، 2016 10:14 صبح

تفسیرِکلّیات ِقران آپ صلعم
مخلوق پر خدا کا احسان آپ صلعم
خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان آپ صلعم
درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان آپ صلعم
حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان آپ صلعم
روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان آپ صلعم
تقلیدِ مصطفؐیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان آپ صلعم

غدیر زھرا — جولائی 8، 2016 10:17 صبح
سبحان اللہ..حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کا یہ ہدیہ عقیدت قبول کریں..بہت خوبصورت لکھا آپ نے بہنا :)
محمد تابش صدیقی — جولائی 8، 2016 10:18 صبح
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2016 10:30 صبح
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔

آپ (ص) ہی ہیں
محمد تابش صدیقی — جولائی 8، 2016 10:33 صبح
خلیل بھائی، سمجھا نہیں۔ :)
محمد امین — جولائی 8، 2016 10:37 صبح
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔

شاید صلعم یہاں لا المیٰ صاحبہ نے بحر میں استعمال نہیں کیا، اشعار "آپ" پر ختم ہو رہے ہیں غالباََ۔ صلعم درود پاک کے طور پر آخر میں لکھا گیا ہے۔ خلیل بھائی یہی کہنا چاہ رہے ہیں میری دانست میں۔

تدوین: لیکن بحر صلعم کے بغیر مکمل نہ ہو شاید، مجھے صلعم کے بغیر مکمل نہیں لگ رہا۔
بہرحال اچھی نعت ہے۔۔۔
محمد امین — جولائی 8، 2016 10:38 صبح
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔

میں نے غامدی صاحب کو صلعم بولتے سنا ہے، اتنے بڑے عالم کو تو ٹھیک پڑھنا چاہیے درود ویسے۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 8، 2016 10:40 صبح
شاید صلعم یہاں لا المیٰ صاحبہ نے بحر میں استعمال نہیں کیا، اشعار "آپ" پر ختم ہو رہے ہیں غالباََ۔ صلعم درود پاک کے طور پر آخر میں لکھا گیا ہے۔ خلیل بھائی یہی کہنا چاہ رہے ہیں میری دانست میں۔
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو۔ یہ تو اب لا المیٰ بہن ہی بتا سکتی ہیں۔
میں نے جس طرز پر اس کو پڑھا، اس میں پڑھنے میں آ رہا تھا۔
محمد امین — جولائی 8، 2016 10:41 صبح
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو۔ یہ تو اب لا المیٰ بہن ہی بتا سکتی ہیں۔
میں نے جس طرز پر اس کو پڑھا، اس میں پڑھنے میں آ رہا تھا۔

جی اوپر مراسلے میں تدوین کی ہے میں نے، صلعم کے بغیر مکمل نہیں ہے بحر۔
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2016 10:41 صبح
خلیل بھائی، سمجھا نہیں۔ :)
ہماری صلاح یہ ہے کہ آپ صلعم کو آپ ہی ہیں سے بدل دیا جائے، سب ٹھیک ہوجائے گا۔
محمد تابش صدیقی — جولائی 8، 2016 10:41 صبح
اشعار بلاشبہ خوب ہیں نعت کے
La Alma — جولائی 8، 2016 10:54 صبح
سبحان اللہ..حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کا یہ ہدیہ عقیدت قبول کریں..بہت خوبصورت لکھا آپ نے بہنا :)
آمین پسندیدگی کے لئے بہت شکریہ .
La Alma — جولائی 8، 2016 10:57 صبح
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔
نشان دہی کے لئے بہت ممنون ہوں .
محمدابوعبداللہ — جولائی 8، 2016 10:58 صبح
میں نے غامدی صاحب کو صلعم بولتے سنا ہے، اتنے بڑے عالم کو تو ٹھیک پڑھنا چاہیے درود ویسے۔

غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
مگر غامدی صاحب اتنے بڑے تو بہت بڑی بات عالم والی بات بھی مشکوک لگتی ہمیں تو۔
محمدابوعبداللہ — جولائی 8، 2016 10:59 صبح
بہت عمدہ اللہ جزا دے
La Alma — جولائی 8، 2016 11:02 صبح

تفسیرِکلّیات ِقران مصطفؐیٰ ہیں
مخلوق پر خدا کا احسان مصطفؐیٰ ہیں
خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان مصطفؐیٰ ہیں
درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان مصطفؐیٰ ہیں
حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان مصطفؐیٰ ہیں
روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان مصطفؐیٰ ہیں
تقلید ِمجتبیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان مصطفؐیٰ ہیں
محمد خلیل الرحمٰن — جولائی 8، 2016 11:05 صبح
بہت خوبصورت نعت۔ سبحان اللہ
محمدابوعبداللہ — جولائی 8، 2016 11:10 صبح
تفسیرِکلّیات ِقران

کلیات قرآن کی ترکیب سمجھ نہیں آئی۔ یہ عام مستعمل ہے یا آپ نے ہی استعمال کی ہے۔
La Alma — جولائی 8، 2016 12:27 شام
بہت خوبصورت نعت۔ سبحان اللہ
بہت شکریہ .
La Alma — جولائی 8، 2016 12:29 شام
کلیات قرآن کی ترکیب سمجھ نہیں آئی۔ یہ عام مستعمل ہے یا آپ نے ہی استعمال کی ہے۔
سر ِدست میں کوئی ایسی مثال تو پیش نہیں کر سکتی لیکن اس کے استمعال میں کچھ مضائقہ بھی نہیں .
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1%D9%90-%DA%A9%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D9%90-%D9%82%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%85%D8%B5%D8%B7%D9%81%DB%92%D9%B0-%DB%81%DB%8C%DA%BA.90851/