تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی ۔۔۔ برائے صلاح و اصلاح۔۔۔

الشفاء — جون 12، 2013 8:23 صبح
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی
درپردہ یہ اُن دو کو ملانے کے لئے تھی
ناراض ہیں کچھ دوست اُسی بات پہ ہم سے
جو بات قسم لے لو ، منانے کے لئے تھی
اشعار میں جو بات کہی ہم نے سر عام
دراصل وہ بات اُن کو سنانے کے لئے تھی
جو وقت ملاقات پہ چھوڑے تھے پٹاخے
حرکت یہ رقیبوں کو بھگانے کے لئے تھی
بگڑے ہیں اُسی بات پہ وہ ہم سے شفا آج
جو بات کہ بگڑی کو بنانے کے لئے تھی۔
۔۔۔​
الف عین — جون 12، 2013 8:28 صبح
بہت خوب @الشفاء۔ مطلع اور اگلے شعر میں روانی اور وضاحت کی کمی ہے۔ ان دونوں کو خود ہی ترمیم کرنے کی کوشش کریں۔ باقی اشعار درست اور خوب ہیں
شوکت پرویز — جون 12، 2013 8:35 صبح
کیا بات ہے الشفاء بھائی، بہت خوب۔۔۔۔:)
الشفاء — جون 12، 2013 8:35 صبح
بہت خوب @الشفاء۔ مطلع اور اگلے شعر میں روانی اور وضاحت کی کمی ہے۔ ان دونوں کو خود ہی ترمیم کرنے کی کوشش کریں۔ باقی اشعار درست اور خوب ہیں

فوری توجہ دینے پر حد درجہ ممنون ہوں سر۔۔۔
مطلع اور اگلا شعر ایسے کیسا رہے گا۔۔۔
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی
درپردہ یہ بچھڑوں کو ملانے کے لئے تھی
ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے
جو بات قسم لے لو منانے کے لئے تھی۔
الشفاء — جون 12، 2013 8:42 صبح
کیا بات ہے الشفاء بھائی، بہت خوب۔۔۔ ۔:)

نہیں شوکت صاحب۔ صرف بہت خوب سے کام نہیں چلے گا۔۔۔ محترم الف عین صاحب نے جو نشاندھی فرمائی ہے۔ اس سلسلے میں بھی مشورے کا طلب گار ہوں۔توجہ فرما کر ممنون فرمائیں۔۔:)
شوکت پرویز — جون 12، 2013 8:59 صبح
نہیں شوکت صاحب۔ صرف بہت خوب سے کام نہیں چلے گا۔۔۔ محترم الف عین صاحب نے جو نشاندھی فرمائی ہے۔ اس سلسلے میں بھی مشورے کا طلب گار ہوں۔توجہ فرما کر ممنون فرمائیں۔۔:)
آپ کے تبدیل شدہ اشعار بہتر ہیں۔۔۔ :)
الف عین — جون 13، 2013 7:12 صبح
مطلع تو بہت بہتر ہو گیا ہے، البتہ دوسرے شعر میں ’قسم لے لو‘ کی نشست کچھ عجیب سی لگی، ترمیم شدہ میں بھی وہی خامی ہے۔
جو بات کہ ان کو ہی منانے کے لئے تھی
کیسا رہے گا؟
محمداحمد — جون 14، 2013 11:41 صبح
بہت خوب محترم کیا کہنے۔۔۔۔!
ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ بھی شعر کہتے ہیں۔
بہت سی داد حاضر ہے۔ :)
غزل بھی لاجواب ہے کہ عام شاعروں کی طرح اپنے دکھڑے رونے کے بجائے دو دلوں کو ملانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ :D
الشفاء — جون 15، 2013 6:11 صبح
مطلع تو بہت بہتر ہو گیا ہے، البتہ دوسرے شعر میں ’قسم لے لو‘ کی نشست کچھ عجیب سی لگی، ترمیم شدہ میں بھی وہی خامی ہے۔
جو بات کہ ان کو ہی منانے کے لئے تھی
کیسا رہے گا؟

واہ۔ سبحان اللہ۔۔۔ بہت خوب کہا۔ سر۔۔۔
ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے
جو بات کہ اُن کو ہی منانے کے لئے تھی
واہ۔۔۔
الشفاء — جون 15، 2013 6:32 صبح
بہت خوب محترم کیا کہنے۔۔۔ ۔!
ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ آپ بھی شعر کہتے ہیں۔
بہت سی داد حاضر ہے۔ :)
غزل بھی لاجواب ہے کہ عام شاعروں کی طرح اپنے دکھڑے رونے کے بجائے دو دلوں کو ملانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ :D

بہت بہت شکریہ محمداحمد بھائی۔۔۔
شعر کیا کہنے ہیں جناب۔ بس کبھی کبھار آپ جیسے اساتذہ کی نقالی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور دکھڑے تو ہم بھی سناتے ہیں لیکن کہیں اور :)۔ یہاں تو بس اٹھکیلیاں ہوتی ہیں۔ اور سنجیدہ غزل میں بھی جب تک کچھ مزاحیہ اشعار نہ آ جائیں، مزا نہیں آتا۔۔۔:)
یہ دو مزید دھاگوں کے ربط آپ کے حسن خیال کے نام ۔۔۔
محبتوں میں نظر سے سلام ہوتے ہیں۔۔۔
میں بھی ہو جاتا ہوں آقا کے ثنا خوانوں میں۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 20، 2013 9:21 صبح
تقریب بظاہر تو زمانے کے لئے تھی​
درپردہ یہ بچھڑوں کو ملانے کے لئے تھی​
ناراض ہیں احباب اُسی بات پہ ہم سے​
جو بات کہ اُن کو ہی منانے کے لئے تھی​
اشعار میں جو بات کہی ہم نے سر عام​
دراصل وہ بات اُن کو سنانے کے لئے تھی​
جو وقت ملاقات پہ چھوڑے تھے پٹاخے​
حرکت یہ رقیبوں کو بھگانے کے لئے تھی​
بگڑے ہیں اُسی بات پہ وہ ہم سے شفا آج​
جو بات کہ بگڑی کو بنانے کے لئے تھی​
۔۔۔​

واہ سبحان اللہ کیا خوب لکھا ہے!
الشفاء — جون 22، 2013 6:00 صبح
واہ سبحان اللہ کیا خوب لکھا ہے!

بہت بہت شکریہ اسامہ بھائی۔۔۔
یہ سب آپ جیسے ہونہار بھائیوں کی صحبت کا نتیجہ ہے۔۔۔:)
محمد خلیل الرحمٰن — جون 22، 2013 6:54 صبح
بہت خوبصورت غزل کہی ہے الشفاء بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے
الشفاء — جون 22، 2013 7:45 صبح
بہت خوبصورت غزل کہی ہے الشفاء بھائی۔ بہت داد قبول فرمائیے

بہت بہت شکریہ محترم بھائی جان۔۔۔
آپ کی پسندیدگی اعزاز سے کم نہیں۔۔۔
جزاک اللہ خیراً کثیرا۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%D8%A8%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DA%BE%DB%8C-%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD%DB%94%DB%94%DB%94.64813/