تم تو سنتے نہیں فغاں ورنہ (فاعلاتن مفاعلن فعلن)

نوید ناظم — جون 27، 2017 7:06 شام
تم تو سنتے نہیں فغاں ورنہ
ہم کو کرنا تھا غم بیاں ورنہ
جھانک کر دیکھتا نہیں دل میں
درد اپنا بھی ہے نہاں ورنہ
تم زمیں کو لپیٹ لو اپنی
ہم نہ لے جائیں آسماں ورنہ
برق سے بے خبر ہمیں رکھا
ہم بناتے نہ آشیاں ورنہ
اس سے غم کو نکال دیتا ہوں
کیونکہ لمبی ہے داستاں ورنہ
یوں نہ ہم پر ستم روا رکھو
کیا کہے گا تمھیں جہاں ورنہ
آج ہم سے رقیب بچتا کیوں
آ گئے ہیں وہ درمیاں، ورنہ!
داغِ دل آج بے مزہ کیوں ہے
لطف دیتا ہے یہ نشاں ورنہ
شکر ہے دشت مل گیا ہم کو
ہم نے رہنا تھا بے اماں ورنہ
نوید ناظم — جون 27، 2017 7:10 شام
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہء کرام
الف عین — جون 28، 2017 10:42 صبح
باقی سب تو درست ہیں۔ لیکن
تم زمیں کو لپیٹ لو اپنی
ہم نہ لے جائیں آسماں ورنہ
کا مفہوم نہیں سمجھ سکا۔ ہاں اگر دوسرا مصرع یوں ہو
ہم بچھا دیں گے آسماں ورنہ
تو واضح بھی ہو جاتا ہے، اور رواں بھی
نوید ناظم — جون 29، 2017 4:46 شام
باقی سب تو درست ہیں۔ لیکن
تم زمیں کو لپیٹ لو اپنی
ہم نہ لے جائیں آسماں ورنہ
کا مفہوم نہیں سمجھ سکا۔ ہاں اگر دوسرا مصرع یوں ہو
ہم بچھا دیں گے آسماں ورنہ
تو واضح بھی ہو جاتا ہے، اور رواں بھی
بہت شکریہ سر۔۔۔۔
جی بہتر، مصرع حکم کے مطابق کر دیا۔
الف عین — جون 30، 2017 11:18 صبح
بہت شکریہ سر۔۔۔۔
جی بہتر، مصرع حکم کے مطابق کر دیا۔
حکم؟ یہ لفظ تو میری لغت میں نہیں۔
نوید ناظم — جون 30، 2017 7:06 شام
حکم؟ یہ لفظ تو میری لغت میں نہیں۔
سر آپ کی لغت عاجزی سے تعبیر ہے، اور اس طالب علم کی زندگی اس لفظ سے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D8%AA%D9%88-%D8%B3%D9%86%D8%AA%DB%92-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%81%D8%BA%D8%A7%DA%BA-%D9%88%D8%B1%D9%86%DB%81-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86-%D9%81%D8%B9%D9%84%D9%86.97326/