تم میری ہو

منصور — نومبر 29، 2009 11:10 شام
کیوں تیری آنکھوں میں کوئ خواب لہرایا
جیسے اندھیرے میں کہیں دور کوئ جگنو چمکے
کیوں تو نے اوڑھنی کو دانتوں میں دابا
کیوں شرمای ، لہرائ ، کیوں بل کھایا
کیوں ترے رخسار پر ڈوبتے سورج کی شفق لہرائ
کیوں تری آنکھوں میں کسی خواب کی جگہ تعبیر آئ
میں نے کچھ بھی نہ کہا تھا ، فقط اس کے ،کہ
تم میری ہو
تم میری ہو
تم میری ہو
مغزل — نومبر 30، 2009 6:29 صبح
واہ ، بہت خوب، رسید حاضر ہے ، تفصیلی رائے تو اساتذہ کرام ہی دیں گے ، میری جانب سے اس کوشش پر مبارکباد، قبول کیجے ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%DB%81%D9%88.26873/