تم ہمارے ساتھ بھی دو گام چل کر دیکھنا

فاروقی — اکتوبر 10، 2008 7:49 صبح
تم ہمارے ساتھ بھی دو گام چل کر دیکھنا
کس طرح پھر پھیلتا ہے نام ،چل کر دیکھنا
ہم پہ ہی اک ختم نہیں تمہیں یاد کرنا جاناں
گھر کے سبھی پکارتے ہیں در و بام چل کر دیکھنا
تم کو ہی تو لکھے تھے ،مگر نہ بھیج سکے ہم
اب بھی وہ پڑے ہیں پیعام چل کر دیکھنا
حسن و خوبصورتی مو قوف بس تم پہ نہیں
شہر میں ہیں اور بھی اصنام چل کر دیکھنا
کس طرح اداسیاں سمیٹے اترتی ہے
تم ہمارے گھر کبھی وہ شام چل کر دیکھنا
لفظ رسوائی سے تم نا آشنا رہے
ہم کس طرح ہیں شہر میں بدنام چل کر دیکھنا

اس غزل کو میرے دوستو ......ذرا پیار سے ہی دیکھنا،....:hatoff:
الف عین — اکتوبر 10، 2008 10:10 صبح
اس میں اصلاح کی اچھی گنجایش ہے۔ مطلب زیادہ آسانی سے۔ غلط مطلب نہیں
ایم اے راجا — اکتوبر 10، 2008 8:47 شام
بہت خوب غزل کہی ہے فاروقی صاحب، واہ واہ، اب اعجاز صاحب خود اسے سنوار لیں گے
فاروقی — نومبر 1، 2008 4:39 صبح
اس میں اصلاح کی اچھی گنجایش ہے۔ مطلب زیادہ آسانی سے۔ غلط مطلب نہیں

آپ تھوڑی اصلاح فرما دیتے تو بندہ بھی کسی "پاسے "لگ جاتا.........
فاروقی — نومبر 1، 2008 4:40 صبح
بہت خوب غزل کہی ہے فاروقی صاحب، واہ واہ، اب اعجاز صاحب خود اسے سنوار لیں گے

شکریہ جناب راجہ صاحب...........بار بار شکریہ:hatoff:
زینب — نومبر 5، 2008 11:53 صبح
تم کو ہی تو لکھے تھے ،مگر نہ بھیج سکے ہم
اب بھی وہ پڑے ہیں پیعام چل کر دیکھنا
کہو تو مجھے جا کے پکڑا آتی ہوں مفت میں
عمار ابن ضیا — نومبر 5، 2008 11:58 صبح
تم جو ہو بے چین فاروقی، مِرا ہے مشورہ
جلد ہی آجائے گا آرام، چل کر دیکھنا
(اب چلنا کہاں ہے، یہ آپ خود سوچیں)
ویسے اچھا لکھا ہے آپ نے۔
فاروقی — نومبر 5، 2008 12:11 شام
تم کو ہی تو لکھے تھے ،مگر نہ بھیج سکے ہم
اب بھی وہ پڑے ہیں پیعام چل کر دیکھنا
کہو تو مجھے جا کے پکڑا آتی ہوں مفت میں

اس کا مطلب ہے پہلے بھی نامہ بری کرتی رہی ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کبوتر تو نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔:music:جس کے بارے میں کہا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جا اڈ جا لیہ جا چٹھی میرے ڈولے دی وے کبوترا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:
فاروقی — نومبر 5، 2008 12:14 شام
تم جو ہو بے چین فاروقی، مِرا ہے مشورہ
جلد ہی آجائے گا آرام، چل کر دیکھنا
(اب چلنا کہاں ہے، یہ آپ خود سوچیں)
ویسے اچھا لکھا ہے آپ نے۔

شکریہ جناب..........آپ تو قدر دان ........شناخت دان و گلدان وغیرہ ہیں......:box:
میں ترا شہر چھوڑ جاوں گا.............بس جدھر منہ اٹھا چل دیں گے.....:laugh:
جیا راؤ — نومبر 6، 2008 7:39 صبح
شہر میں ہیں اور بھی اصنام چل کر دیکھنا
آہا۔۔۔۔۔۔ یہ مصرعہ تو بہت ہی اچھا لگا۔۔ !
خوبصورت !
فاروقی — نومبر 6، 2008 7:59 صبح
شہر میں ہیں اور بھی اصنام چل کر دیکھنا
آہا۔۔۔۔۔۔ یہ مصرعہ تو بہت ہی اچھا لگا۔۔ !
خوبصورت !

شکریہ جیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کہاں گم ہیں آج کل ۔۔۔۔۔۔۔۔
مخفل میں رونق ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بقول شاعر ۔۔۔۔۔۔تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا۔۔۔۔۔:hatoff:
جیا راؤ — نومبر 6، 2008 8:23 صبح
شکریہ جیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کہاں گم ہیں آج کل ۔۔۔۔۔۔۔۔
مخفل میں رونق ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بقول شاعر ۔۔۔۔۔۔تم گئے ہو تو سر شام یہ عادت ٹھہری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا۔۔۔۔۔:hatoff:

کنارہ کونسا تھا اس کی تو وضاحت ہی نہیں کی آپ نے۔۔۔ :grin:
"ہم پنجاب کے دورے پر نکلے تھے پندرہ دن کے لئے۔۔"
اس کا ایک بینر بنوالیں اب۔۔۔ :grin:
ہاتھ ہلانے کا شکریہ۔۔ :grin::grin:
فاروقی — نومبر 6، 2008 8:42 صبح
کنارہ کونسا تھا اس کی تو وضاحت ہی نہیں کی آپ نے۔۔۔ :grin:
"ہم پنجاب کے دورے پر نکلے تھے پندرہ دن کے لئے۔۔"
اس کا ایک بینر بنوالیں اب۔۔۔ :grin:
ہاتھ ہلانے کا شکریہ۔۔ :grin::grin:
پنجاب کے کن کن علاقوں کی سیر کی اپ نے.........؟
اور بینر آپ کا ہم نے بنا دیا ہے ..........:hatoff:
دورہ کی خوشی میں ہم نے ایک بینر بنایا ہے ........اب سنبھالیئے اسے........:grin:

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85-%DB%81%D9%85%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AF%D9%88-%DA%AF%D8%A7%D9%85-%DA%86%D9%84-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%86%D8%A7.15575/