"تماشائے محبت"

شزہ مغل — مئی 30، 2015 9:22 صبح
محبت اک تماشا ہے، تماشے عام ہوتے ہیں
تماشائے محبت میں سبھی بدنام ہوتے ہیں
موجوں میں ڈوبے، ذہر پیا، سر قلم ہو گئے
محبت کرنے والوں کے یہی انجام ہوتے ہیں
خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا
مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں
دولت و کسی کا ہی لگتا ہے جہاں سارا
بےضمیر شاہوں کو بھی "شزہؔ" سلام ہوتے ہیں​
سید عاطف علی — مئی 30، 2015 9:37 صبح
اوزان و عروض کی رو سے پہلا شعر درست ہے اور دوسرے شعر کا مصرعِ ثانی درست ہے۔باقی اشعار وزن اور اعتدال کی حدود سے متجاوز ہیں ۔ نیز ٹائپو غلطی بھی ہے۔ "زہر"
شزہ مغل — مئی 30، 2015 9:51 صبح
اوزان و عروض کی رو سے پہلا شعر درست ہے اور دوسرے شعر کا مصرعِ ثانی درست ہے۔باقی اشعار وزن اور اعتدال کی حدود سے متجاوز ہیں ۔ نیز ٹائپو غلطی بھی ہے۔ "زہر"
شکریہ! مجھے آپ کی اسی رہنمائی کی ضرورت تھی۔
شزہ مغل — مئی 30، 2015 9:53 صبح
عاطف بھائی! اگر آپ کچھ مدد فرما دیں تو بہت مشکور ہوں گی
شزہ مغل — مئی 30، 2015 9:56 صبح
دوسرے شعر میں الفاظ کا انتخاب غیر مناسب ہے یا ترتیب الفاظ درست نہیں؟؟؟
شزہ مغل — اگست 2، 2015 10:35 صبح
ٹیگ نامہ
نیرنگ خیال ، نور سعدیہ شیخ ، ماہی احمد ، مقدس ، رانا ، ابن سعید ، مغل اعظم
لئیق احمد — اگست 2، 2015 10:59 صبح
خیال تو ہر شعر کا اچھا ہے باقی سید عاطف علی صاحب نے رہنمائی فرما دی ہے۔ :)
ادب دوست — اگست 2، 2015 11:59 صبح
بہت اچھی کوشش ہے ، خیال پر داد قبول ہو
بہرحال سید عاطف علی بھائی کی بات مناسب ہے ، امید ہے وہ آپ کی رہنمائی کریں گے
رانا — اگست 2، 2015 12:30 شام
واہ واہ شزہ بہنا کیا خیالات کو باندھا ہے آپ نے
خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا
مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں
بہت خوب۔
ہمیں شاعری صرف پڑھنے کی حد تک ہی پسند ہے اور وہ بھی آسان ہو تو۔ عاطف بھائی نے جو وزن وغیرہ کی توجہ دلائی ہے تو یہ چیزیں صرف شاعر حضرات ہی نوٹ کرسکتے ہیں ہمیں تو عروض وزن وغیرہ کا کچھ پتہ نہیں۔ لیکن یہ ضرور لگتا ہے کہ آپ ان غلطیوں پر اصلاح لے کر جلد ہی قابو پالیں گی اور انشاء اللہ پھر دودسرے آپ سے اصلاح لیا کریں گے۔
ابھی ایسا کیا کریں کہ اپنی شاعری اس اصلاح سخن کے زمرے میں پوسٹ کردیا کریں۔ وہ زمرہ کیونکہ ہے ہی اصلاح کا تو وہاں محفل کے تمام کہنہ مشق اساتذہ بغیر توجہ دلائے خود ہی اصلاح کردیتے ہیں اور بہت جلد آپ شاعری کے ان اسرار رموز کو سمجھ جائیں گی انشاء اللہ۔
ابن سعید — اگست 2، 2015 1:11 شام
شزہ بٹیا ہم اس لڑی کو اصلاح سخن زمرے میں منتقل کر رہے ہیں۔ کئی احباب ذکر کر چکے ہیں کہ تخیل عمدہ ہے پر اوزان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی باتوں سے متفق ہیں۔ :) :) :)
شزہ مغل — اگست 2، 2015 1:44 شام
شزہ بٹیا ہم اس لڑی کو اصلاح سخن زمرے میں منتقل کر رہے ہیں۔ کئی احباب ذکر کر چکے ہیں کہ تخیل عمدہ ہے پر اوزان پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان کی باتوں سے متفق ہیں۔ :) :) :)
ٹھیک ہے بھیا :notworthy:
نایاب — اگست 2، 2015 4:18 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
مجاز ہے یا کہ حقیقت
ہر دو صورت بہت خوب خیال
خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا
مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں

بہت سی دعاؤں بھری داد
شزہ مغل — اگست 2، 2015 5:12 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب
مجاز ہے یا کہ حقیقت
ہر دو صورت بہت خوب خیال
خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا
مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں

بہت سی دعاؤں بھری داد
تسلیمات :notworthy:
نور وجدان — اگست 2، 2015 6:16 شام
محبت اک تماشا ہے، تماشے عام ہوتے ہیں
تماشائے محبت میں سبھی بدنام ہوتے ہیں
موجوں میں ڈوبے، ذہر پیا، سر قلم ہو گئے
محبت کرنے والوں کے یہی انجام ہوتے ہیں
خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا
مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں
دولت و کسی کا ہی لگتا ہے جہاں سارا
بےضمیر شاہوں کو بھی "شزہؔ" سلام ہوتے ہیں​
تخییل کی پرواز بہت اچھی ہے ، لگتا ہے شاعری میں ''پر'' پھیلانے ۔۔۔۔۔۔!!!
شزہ مغل — اگست 2، 2015 6:36 شام
تخییل کی پرواز بہت اچھی ہے ، لگتا ہے شاعری میں ''پر'' پھیلانے ۔۔۔۔۔۔!!!
مکمل کیجیئے آپی جی
شزہ مغل — اگست 2، 2015 6:44 شام
تخییل کی پرواز بہت اچھی ہے ، لگتا ہے شاعری میں ''پر'' پھیلانے ۔۔۔۔۔۔!!!
میں تو تخیل کے پر لگا کر پرواز کرنا چاہ رہی تھی مگر عروض و اوزان کی آندھیوں نے ناتواں تتلی کو بدحواس کرنا شروع کر دیا۔ اب احساس ہوا کہ شاعری کے آسمان کی سیر کے لیے ابھی مجھے بہت محنت کرنی پڑے گی۔ چھوٹی چھوٹی ٹہنیوں پر پڑاؤ کرنا ہو گا۔
نیرنگ خیال — اگست 3، 2015 5:22 صبح
بہت اچھی شاعری ہے۔۔۔۔۔ عروض پر توجہ دو۔۔۔ ایک بار سمجھ لو گی تو پھر باقی زندگی کے جو چند سال بچیں گے ان میں شاعری میں مسئلہ نہ ہوگا۔
شزہ مغل — ستمبر 20، 2016 6:58 شام
ہمارے ہی الفاظ
ہم ہی کو بولتے کیوں ہو؟؟؟
کیا ہم نے غلط کہا؟؟؟
یا معنی بدل گئے؟؟؟
یا پھر تمہیں یوں لگتا ہے
کہ ہم سب بھول چکے؟؟؟
سنو
تم ہم کو سمجھنے کی
کبھی کوشش نہیں کرنا...
ہم الجھے ہوئے دھاگے ہیں
ہم موتی نہ پروئیں گے...

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA.82307/