تو جو ساتھ ہے میرے!!

ابن رضا — مارچ 16، 2014 11:37 صبح
نظم برائے اصلاح حاضرِ خدمت ہے
تو جو ساتھ ہے میرے!!
تو جو پاس ہے میرے!!
زندگی کے رنگوں میں
اک عجیب شوخی ہے
دل میں اک سکوں سا ہے
آنکھ میں نمی سی ہے
وصل کے حسیں لمحے
زندگی کی رونق ہیں
دل کا آسماں جاناں
نور سے منور ہے
زندگی میں رعنائی
اس سبب ہےدر آئی
تو جو ساتھ ہے میرے
تو جو پاس ہے میرے
سوچ کے سمندر میں
جب بھی میں اترتاہوں
ایک خوف سا دل کو
بے قرار کرتا ہے
ہجر نے اگر میری
راہ دیکھ لی جاناں
فرقتوں کی ناگن نے
ڈس لیا اگر دل کو
زندگی کہیں میری
اک سزا نہ بن جائے
ایسا ایک لمحہ بھی
ناگوار ہے مجھ کو
پھر یہ سوچتا ہوں میں
وصل کے حسیں لمحے
خوف میں بِتاؤں کیوں
الٹی سیدھی سوچوں میں
وقت یہ گنواؤں کیوں
تو جو ساتھ ہے میرے!!
تو جو پاس ہے میرے!!

تقطیع یہاں ملاحظہ کریں۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاں
ٹیگ: اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب و جناب محمد یعقوب آسی صاحب و برادران
سید عاطف علی — مارچ 16، 2014 11:48 صبح
یہاں سوالیہ نشانات،خدشات کے احساس کی ترجمانی نہیں کر رہے۔
دوسرے عجب سی شوخی کے بجائے عجیب شوخی ہو تو اچھا ہے۔
تاہم مجموعی فضااچھی پیدا کی ہے۔
الف عین — مارچ 17، 2014 2:58 صبح
خوب، اصلاح کی ضرورت تو نہیں۔ ’جاناں‘ کا بار بار استعمال فلمی گیت کا تاثر دیتا ہے۔ رومانی سہی، نظم ’جاناں‘ لفظ لائے بغیر بھی کہی جا سکتی ہے۔ یوں بھی اکثر یہ لفظ وزن پورا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
ابن رضا — مارچ 17، 2014 4:13 صبح
خوب، اصلاح کی ضرورت تو نہیں۔ ’جاناں‘ کا بار بار استعمال فلمی گیت کا تاثر دیتا ہے۔ رومانی سہی، نظم ’جاناں‘ لفظ لائے بغیر بھی کہی جا سکتی ہے۔ یوں بھی اکثر یہ لفظ وزن پورا کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔
نوازش استاد محترم. شاد باشید
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 17، 2014 4:37 صبح
بہت عمدہ ماشاءاللہ۔۔۔
سید زبیر — مارچ 17، 2014 4:50 صبح
بہت خوب ، مزید کا انتظار رہے گا
ام اریبہ — مارچ 17، 2014 5:10 صبح
بہت اچھی نظم ہے وزن بھی ٹھیک ہی ہےاس میں زندگی بھی ہےزندگی کے رنگ بھی آ گئے۔نور بھی آ گیا۔آسمان بھی ہے۔سمندر بھی ہو گیا۔دل میں خوف اچھی بات ہے۔۔ناگن نے ڈس لیا تو ظاہری بات ہے زندی سزا بنے گی ہی۔۔ہاں ایک بات ہے جاناں کی وجہ سے نظم کا وزن گڑ بڑ نا ہو جائے۔۔اگر جاناں کا وزن زیادہ ہوا تو یقینن زیادہ ہو جائے گا اس لیے اس کو نکال دیتے ہیں۔۔۔ویسے ایک بات کہ کوشش بہت اچھی ہے۔۔:applause::great:
سید ذیشان — مارچ 17، 2014 5:13 صبح
بہت خوب ابن رضا بھائی۔
لئیق احمد — مارچ 17، 2014 5:35 صبح
بہت لطف آیا پڑھ کر :)
بہت رومانوی ہے :)
ابن رضا — مارچ 17، 2014 5:42 صبح
بہت اچھی نظم ہے وزن بھی ٹھیک ہی ہےاس میں زندگی بھی ہےزندگی کے رنگ بھی آ گئے۔نور بھی آ گیا۔آسمان بھی ہے۔سمندر بھی ہو گیا۔دل میں خوف اچھی بات ہے۔۔ناگن نے ڈس لیا تو ظاہری بات ہے زندی سزا بنے گی ہی۔۔ہاں ایک بات ہے جاناں کی وجہ سے نظم کا وزن گڑ بڑ نا ہو جائے۔۔اگر جاناں کا وزن زیادہ ہوا تو یقینن زیادہ ہو جائے گا اس لیے اس کو نکال دیتے ہیں۔۔۔ ویسے ایک بات کہ کوشش بہت اچھی ہے۔۔:applause::great:
هاهاها. یونهی اصلاح کرتی رهیں تو کیا هی بات هے خاله جان. خوش رهیے.:p
ابن رضا — مارچ 17، 2014 5:45 صبح
بہت عمدہ ماشاءاللہ۔۔۔
بہت خوب ، مزید کا انتظار رہے گا
بہت خوب ابن رضا بھائی۔
بہت لطف آیا پڑھ کر :)
بہت رومانوی ہے :)
نوازش برادران خوش رهیے:)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88-%D8%AC%D9%88-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%81%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92.72851/