توجہ کا طالب : ملتا ہے جہاں لیکن ایمان نہیں ملتا

loneliness4ever — مئی 5، 2017 6:00 صبح

السلام علیکم اہل فورم !! امید ہے سب خیر سے ہونگے
بندہ احباب کی خدمت میں دو اشعار لایا ہے، قبول فرمائیں
احباب و اساتذہ کی نظر و توجہ کا منتظر

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ملتا ہے جہاں لیکن ایمان نہیں ملتا
بن نامِ محمد کے رحمان نہیں ملتا
ظاہر ہو تفاوت جو محبوب سے معمولی
قرآن میں ایسا اک فرمان نہیں ملتا

طالب دعا
س ن مخمور

محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 5، 2017 6:10 صبح
ماشاء اللہ ۔بہت خوب
عبد الرحمٰن — مئی 5، 2017 6:36 صبح
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ
loneliness4ever — مئی 5، 2017 12:52 شام
ماشاء اللہ ۔بہت خوب

فقیر ممنون و مسرور ہے آپ کی توجہ پانے پر
امید ہے احقر پر عطا کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
بندہ آپ کی نظر کا منتظر رہے گا
دعا ہے مالک آپ پر اپنا خصوصی فضل فرمائے ۔۔۔ آمین صد آمین
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 5، 2017 12:56 شام
جزاک اللہ ۔ بہت ہی پیارے اشعار ہیں ۔ اللہ قبول فر مائے
loneliness4ever — مئی 6، 2017 5:52 صبح
وعلیکم السلام
ماشاءاللہ

صد شکریہ عزیز بھائی، امید ہے آپ کا ساتھ فقیر کو میسر رہے گا
مالک آباد و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین
loneliness4ever — مئی 8، 2017 5:34 صبح
جزاک اللہ ۔ بہت ہی پیارے اشعار ہیں ۔ اللہ قبول فر مائے

ڈاکٹر صاحب صد شکریہ آپ کا ۔۔۔۔۔۔۔ فقیر کے لئے احباب کی نظر، توجہ، الفاظ سب سرمایہ ہیں
عاجز کے لئے زاد سفر ہیں، امید ہے تعاون و عنایت کا یہ سلسلہ مستقل رہے گا
مالک اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آپ کو ہمیشہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%D9%88%D8%AC%DB%81-%DA%A9%D8%A7-%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8-%D9%85%D9%84%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%A7%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D8%AA%D8%A7.96232/