تین اشعار، کے لیے اصلاح

توصیف یوسف مغل — اپریل 7، 2016 11:14 صبح
دوستو سے گزارش ہے کہ ان تین اشعار پر اپنی شاعرانہ نظر ماریں......
محبت روگ ایسا ہے یہ جس دل کو بھی لگ جائے
یقیں مانیں کسی بھی کام کا رہتا نہیں وہ دل
آبلئہ دل مرا پھٹ ہی نہ جائے دوستو
اس لیے تو یار کی محفل میں جاتے ہی نہیں
محبت کر تو لی تم نے مگر یہ کیسے بتلاؤں
دلِ نادان اب تیری یہ الجھن کم نہیں ہو گی
توصیف یوسف....
اکمل زیدی — اپریل 7، 2016 12:13 شام
دوستو سے گزارش ہے کہ ان تین اشعار پر اپنی شاعرانہ نظر ماریں......
محبت روگ ایسا ہے یہ جس دل کو بھی لگ جائے
یقیں مانیں کسی بھی کام کا رہتا نہیں وہ دل
آبلئہ دل مرا پھٹ ہی نہ جائے دوستو
اس لیے تو یار کی محفل میں جاتے ہی نہیں
محبت کر تو لی تم نے مگر یہ کیسے بتلاؤں
دلِ نادان اب تیری یہ الجھن کم نہیں ہو گی
توصیف یوسف....
ایسا کریں اسے نثری شاعری میں ڈال دیں. .
محمد تابش صدیقی — اپریل 7، 2016 12:24 شام
ایسا کریں اسے نثری شاعری میں ڈال دیں. .
یہ تینوں متفرق اشعار معلوم ہوتے ہیں، اکٹھے نہیں ہیں۔
تینوں اشعار الگ الگ بحر میں ہیں۔
عبیر خان — اپریل 7، 2016 12:59 شام
دوستو سے گزارش ہے کہ ان تین اشعار پر اپنی شاعرانہ نظر ماریں......
محبت روگ ایسا ہے یہ جس دل کو بھی لگ جائے
یقیں مانیں کسی بھی کام کا رہتا نہیں وہ دل
آبلئہ دل مرا پھٹ ہی نہ جائے دوستو
اس لیے تو یار کی محفل میں جاتے ہی نہیں
محبت کر تو لی تم نے مگر یہ کیسے بتلاؤں
دلِ نادان اب تیری یہ الجھن کم نہیں ہو گی
توصیف یوسف....
بہت خوب۔۔۔ :)
الف عین — اپریل 8، 2016 5:20 صبح
یہ تینوں اشعار درست ہو سکتے ہیں، لیکن کیا شعر کا محض عروضی طور پر درست ہونا کافی ہے؟
ویسے اس شعر میں اوزان کی غلطی ہے۔
آبلئہ دل مرا پھٹ ہی نہ جائے دوستو
آبلائے دل‘ تقطیع ہوتا ہے، یہ درست تلفظ نہیں۔
توصیف یوسف مغل — اپریل 8، 2016 9:36 صبح
[QUOTE="الف عین, post: 1772133, member: ک]یہ تینوں اشعار درست ہو سکتے ہیں، لیکن کیا شعر کا محض عروضی طور پر درست ہونا کافی ہے؟
ویسے اس شعر میں اوزان کی غلطی ہے۔
آبلئہ دل مرا پھٹ ہی نہ جائے دوستو
آبلائے دل‘ تقطیع ہوتا ہے، یہ درست تلفظ نہیں۔[/QUOTE]
بہت شکریہ استادِ محترم
اتنا بھی اگر شعر بن جاتا ہے تو یہ آپ ہی کی بدولت ورنہ پہلے تو عروض کے بارے میں علم ہی نہیں تھا اس محفل فورم پر ہی علم عروض کے بارے میں علم ہوا، بہرحال آپ مزید شعر میں پختگی اور عمدگی کے لیے کیا کرنا ہو گا براہ کرم اپنے مفید مشوروں سے نوازیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AA%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1%D8%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%DB%8C%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89165/