جامِ جم کا ہے اب ہوا موسم !

نور وجدان — جنوری 20، 2016 9:28 صبح
جامِ جم کا ہے اب ہوا موسم !
حوضِ کوثر کا جو ہوا موسم !
دل کے کھلنے کا ہے یہی موسم !
من کے جلنے کا ہے یہی موسم !
سانس کے ہے پگھلنے کا موسم !
سانس کے جو ہے تھمنے کا موسم !
آیا ہے اب بہکنے کا موسم !
ہے بہک کے لہکنے کا موسم !
ہاتھ پر ہاتھ رکھنے کا موسم !
آنکھ کو بند رکھنے کا موسم !
با وضو چشم رکھنے کا موسم !
جاناں کی جاں سے ملنے کا موسم !
روبرو ہونے کا بھی ہے موسم !
آرزو کرنے کا بھی ہے موسم !
یہ ستم کرنے کا ہوا موسم!
اور ستم سہنے کا ہوا موسم !
سینہ پر نُور ہونے کا موسم!
برف کے ہے پگھلنے کا موسم !
ُبلبلہ پانی ہونے کا موسم !
آنکھ کے پاک رکھنے کا موسم!
بس ! بس ! اب بس بھی کر دے موسم کو !
آیا ہے اب شراب کا موسم !
مست و بے خُود ہے رہنے کا موسم !
مستی میں دُود ہونے کا موسم !
آگ سے کھیلنے کا ہے موسم !
آیا ہے اب جلال کا موسم !
ہوگا پھر کل جمال کا موسم !
اب کہ آیا بہار کا موسم !
پیاس کو ہے بجھانے کا موسم !​
نایاب — جنوری 20، 2016 9:45 صبح
خوب باندھا ہے موسموں کو ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 10:19 صبح
خوب لکھا نور سعدیہ!!! :)
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 10:26 صبح
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D
حمیرا عدنان — جنوری 20، 2016 10:42 صبح
بہت خوب سعدیہ:applause:
ابن رضا — جنوری 20، 2016 11:39 صبح
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D
واہ واہ کیا شرح بیان کی ہے آپ نے بہت خوب:ROFLMAO:
محمدظہیر — جنوری 20، 2016 11:55 صبح
بہت خوب موسم کا ذکر کیا ہے
آج ہمارے پاس دھیمی دھیمی برسات ہو رہی ہے بہت خوب صورت نظارہ ہے
محمد بلال اعظم — جنوری 20، 2016 12:12 شام
عمدہ موسم بھری نظم ہے :)
نور وجدان — جنوری 20، 2016 12:57 شام
خوب باندھا ہے موسموں کو ۔۔۔۔۔۔۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں

موسم پورے ہونے کی دعا پایہ تکمیل کو پہنچے ۔آمین
خوب لکھا نور سعدیہ!!! :)

شکریہ لاریب بہنا !
آپ کی اس کاوش کو پڑھنے کے بعد یہ الفاظ شدت سے میرے ذہن میں گونج رہے ہیں..
آیا ہے سردی لگنے کا موسم
دانت بجنے کا موسم
کاجو کھانے کا موسم
آگ جلانے کا موسم
سردی ستم ہم پہ ڈھا رہی ہے
ارے دیکھنا!! کہیں دھوپ آ رہی ہے؟؟ :D

واہہ جی ! آپ نے آج کے موسم کو خوب باندھا ہے :)

شکریہ جناب ! نوازش
بہت خوب موسم کا ذکر کیا ہے
آج ہمارے پاس دھیمی دھیمی برسات ہو رہی ہے بہت خوب صورت نظارہ ہے

آپ کے پاس دھیمی دھیمی برسات ہے جبکہ ملتان دھند کی اوٹ میں لپٹا ہوا ہے ۔موسم وہی جو دل والا ہو :)
عمدہ موسم بھری نظم ہے :)

میں تو آپ کی طرف سے داد پا کے ممنون ہوں ۔۔ :)
محمد بلال اعظم — جنوری 20، 2016 1:09 شام
میں تو آپ کی طرف سے داد پا کے ممنون ہوں ۔۔ :)
آپ کی نظم حقدار ہے داد کی :)
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 1:26 شام
شکریہ لاریب بہنا !
واہہ جی ! آپ نے آج کے موسم کو خوب باندھا ہے :)
جی!! یہ سب آج کی ہی کیفیات ہیں۔ :) اور تجربات بھی :D تُک بندی تو خودبخود ہو گئی۔ :)
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 1:28 شام
میں تو آپ کی طرف سے داد پا کے ممنون ہوں ۔۔ :)
یعنی ہماری داد کی کوئی خوشی نہیں ہے آپ کو؟؟ :cry:
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 2:39 شام
واہ واہ کیا شرح بیان کی ہے آپ نے بہت خوب:ROFLMAO:
شکریہ بھائی! :D
محمدظہیر — جنوری 20، 2016 2:43 شام
موسم وہی جو دل والا ہو
متفق، پھر اس کا نام ہوگا موسمِ دل : )
نورین سحر — جنوری 20، 2016 4:24 شام
متفق، پھر اس کا نام ہوگا موسمِ دل : )
متفق، پھر اس کا نام ہوگا موسمِ دل : )
حمیرا عدنان — جنوری 20، 2016 4:29 شام
ارے نورین سحر بس اقتباس ہی لینا تھا تھوڑی تعریف بھی کر دیتی ہماری سعدیہ کی:)
نور وجدان — جنوری 20، 2016 4:29 شام
آپ کی نظم حقدار ہے داد کی :)

یہ آپ کی طرف سے قبول کیا تبصرہ بطور اعزاز
جی!! یہ سب آج کی ہی کیفیات ہیں۔ :) اور تجربات بھی :D تُک بندی تو خودبخود ہو گئی۔ :)

میں سوچ رہی تھی اس پر ایک نظم لکھوں ۔۔ ہے سردی لگنے کا اچھا ہے موسم
دانت بجنے سے بنتا ہے موسم
بارشوں کا یا دھند کا موسم
آگ کے پاس بیٹھنے کا موسم
یعنی ہماری داد کی کوئی خوشی نہیں ہے آپ کو؟؟ :cry:

بے طرح سے خُوشی ہوئی ہے اور دانت بھی بج رہے ہیں اور ہاتھ بھی سرد ہیں :)
متفق، پھر اس کا نام ہوگا موسمِ دل : )

بے حد متفق
فاتح — جنوری 20، 2016 4:34 شام
عمدہ کوشش ہے۔ محنت جاری رکھو۔ بہتری آئے گی۔
لاریب مرزا — جنوری 20، 2016 4:37 شام
میں سوچ رہی تھی اس پر ایک نظم لکھوں ۔۔ ہے سردی لگنے کا اچھا ہے موسم
دانت بجنے سے بنتا ہے موسم
بارشوں کا یا دھند کا موسم
آگ کے پاس بیٹھنے کا موسم
اتنا بھی اچھا نہیں ہے اتنا سرد موسم.. :) سردیوں کی ایک ہی بات مجھے بری لگتی ہے، سردی بہت لگتی ہے.. :p
نورین سحر — جنوری 20، 2016 4:43 شام
[السلام علیکم فرینڈز میں نیو ہوں آپ کے فورم میں پلیز جب تک میں تھوڑی سمجھتی رولز وغیرہ امید ہےککے آپ سب میری غلیطیوں کو نظر انداز کرتے ہوےمیمیری مدد کرو گے
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7%D9%85%D9%90-%D8%AC%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D8%A8-%DB%81%D9%88%D8%A7-%D9%85%D9%88%D8%B3%D9%85.87337/