جانا تھا مجھ سے دور تو آئے قریب کیوں---برائے اصلاح

ارشد چوہدری — ستمبر 15، 2019 1:34 صبح
الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
----------
مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن
-----------
جانا تھا مجھ سے دور تو آئے قریب کیوں
آتا ہے تیرے پاس یہ میرا رقیب کیوں
-----------------
دولت سمٹ گئی ہے امیروں کے پاس سب
پِستے ہیں اس جہان میں سارے غریب کیوں
----------------
مل کر رہے گا مجھ کو جو میرا نصیب ہے
مجھ سے ہے دور آج بھی میرا حبیب کیوں
---------------
دل کو مرے یقین ہے کرتا ہے سب خدا
لگتی ہے میری بات یہ سب کو عجیب کیوں
--------------
دل میں اگر نفاق سے نفرت نہیں جسے
--------یا
باتیں کبھی نفاق کی لکھنا نہ چاہئے
دنیا سمجھ رہی ہے یہ اس کو ادیب کیوں
-----------------
ارشد کی بات سُن کے سبھی نے یہی کہا
ہوتے نہیں جہان میں تجھ سے خطیب کیوں
------------
الف عین — ستمبر 15، 2019 8:43 صبح
جانا تھا مجھ سے دور تو آئے قریب کیوں
آتا ہے تیرے پاس یہ میرا رقیب کیوں
----------------- دو لخت
دولت سمٹ گئی ہے امیروں کے پاس سب
پِستے ہیں اس جہان میں سارے غریب کیوں
---------------- پاس سب؟
مل کر رہے گا مجھ کو جو میرا نصیب ہے
مجھ سے ہے دور آج بھی میرا حبیب کیوں
--------------- دو لخت
دل کو مرے یقین ہے کرتا ہے سب خدا
لگتی ہے میری بات یہ سب کو عجیب کیوں
-------------- ٹھیک
دل میں اگر نفاق سے نفرت نہیں جسے
--------یا
باتیں کبھی نفاق کی لکھنا نہ چاہئے
دنیا سمجھ رہی ہے یہ اس کو ادیب کیوں
----------------- یہ اس کو؟ پہلا متبادل بہتر ہے، دوسرے میں 'اسی کا' کیا جا سکتا ہے
ارشد کی بات سُن کے سبھی نے یہی کہا
ہوتے نہیں جہان میں تجھ سے خطیب کیوں
------- ٹھیک
لیکن سب تک بندیاں ہی لگ رہی ہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%AA%DA%BE%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D8%AF%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%D8%A2%D8%A6%DB%92-%D9%82%D8%B1%DB%8C%D8%A8-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.108437/