جب بھی زادِ سفر لیا ہم نے ۔ برائے اصلاح

محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 8:53 صبح
محترمی الف عین ، یاسر شاہ صاحب
جب بھی زادِ سفر لیا ہم نے
مختصر مختصر لیا ہم نے
بخت بٹتا تھا جس جگہ پہ وہاں
آپ سا ہمسفر لیا ہم نے
دردِ سر لے گئے خرد والے
اور دردِ جگر لیا ہم نے
کچھ شکایت نہیں تھی یاروں سے
بس کنارہ سا کر لیا ہم نے
رہزنی کا ہو ڈر ہمیں کیوں کر
ساتھ کب راہبر لیا ہم نے؟
جنگ یاروں سے آ پڑی تھی، سو
خود کو بے لیس کر لیا ہم نے
حملہ آور ہوئے جو غم، تو سپر
تیری یادوں کو کر لیا ہم نے
سید عمران — اکتوبر 15، 2022 9:13 صبح
حملہ آور ہوئے جو غم، تو سپر
تیری یادوں کو کر لیا ہم نے
واہ بھئی واہ کیا کہنے...
بہت خوب!!!
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 9:15 صبح
واہ بھئی واہ کیا کہنے...
بہت خوب!!!
پسندیدگی کا بہت شکریہ، سلامت رہیں
یاسر شاہ — اکتوبر 15، 2022 11:14 صبح
کچھ شکایت نہیں تھی یاروں سے
بس کنارہ سا کر لیا ہم
واہ بہت خوب ۔
"خود کو بے لیس کرنا " لغت کے اعتبار سے کچھ عجیب لگتا ہے باقی غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
ارشد چوہدری — اکتوبر 15، 2022 11:35 صبح
بہت خوب ، ماشاءالّلہ
صریر — اکتوبر 15، 2022 12:45 شام
کچھ شکایت نہیں تھی یاروں سے
بس کنارہ سا کر لیا ہم نے
رہزنی کا ہو ڈر ہمیں کیوں کر
ساتھ کب راہبر لیا ہم نے؟
بہت خوب محمد عبدالرؤوف بھائی !👍
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 1:44 شام
واہ بہت خوب ۔
"خود کو بے لیس کرنا " لغت کے اعتبار سے کچھ عجیب لگتا ہے باقی غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ 😊
میں نے بھی ایسا کہیں پڑھا نہیں لیکن مجھے درست لگ رہا تھا تو اسی لیے استعمال کر لیا۔ اچھا اب استاد صاحب کی رائے دیکھ لیتے ہیں پھر اس پر کچھ اور سوچتے ہیں۔
ظہیراحمدظہیر بھائی! آپ اس قضیے پر ذرا ٹارچ ماریں۔ 😊
بہت خوب ، ماشاءالّلہ
بہت بہت شکریہ ارشد بھائی، خوش رہیں
بہت شکریہ جناب، سلامت رہیں
ظہیراحمدظہیر — اکتوبر 15، 2022 3:45 شام
میں نے بھی ایسا کہیں پڑھا نہیں لیکن مجھے درست لگ رہا تھا تو اسی لیے استعمال کر لیا۔ اچھا اب استاد صاحب کی رائے دیکھ لیتے ہیں پھر اس پر کچھ اور سوچتے ہیں۔
@ظہیراحمدظہیر بھائی! آپ اس قضیے پر ذرا ٹارچ ماریں۔ 😊
بے لیس سرے سے کوئی لفظ نہیں ۔
لیس ہندی لفظ ہے ۔ لیس کرنا مستعمل ہے بمعنی ہتھیار بند ہونا ، لڑنے کے لئے تیار ہونا ۔
لیس سے پہلے بے کا سابقہ لگا کر کوئی ترکیب بنانا درست نہیں ۔ بے فارسی کا لفظ ہے اور با کا متضاد ہے ۔ جیسے بامحاورہ ، بے محاورہ ، با ادب ، بے ادب وغیرہ ۔
اتنی ٹارچ کافی ہے یا اور ماروں ؟
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 3:55 شام
بے لیس سرے سے کوئی لفظ نہیں ۔
لیس ہندی لفظ ہے ۔ لیس کرنا مستعمل ہے بمعنی ہتھیار بند ہونا ، لڑنے کے لئے تیار ہونا ۔
لیس سے پہلے بے کا سابقہ لگا کر کوئی ترکیب بنانا درست نہیں ۔ بے فارسی کا لفظ ہے اور با کا متضاد ہے ۔ جیسے بامحاورہ ، بے محاورہ ، با ادب ، بے ادب وغیرہ ۔
اتنی ٹارچ کافی ہے یا اور ماروں ؟
میں نے غور ہی نہیں کیا کہ "لیس" ہندی لفظ ہے۔ 😊
رہنمائی کے لیے بہت شکریہ
ایس ایس ساگر — اکتوبر 15، 2022 4:00 شام
بہت خوب محمد عبدالرؤوف بھائی۔
خوبصورت اشعار ہیں۔ ماشاءاللہ
داد قبول کیجیے۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 15، 2022 5:46 شام
بہت خوب محمد عبدالرؤوف بھائی۔
خوبصورت اشعار ہیں۔ ماشاءاللہ
داد قبول کیجیے۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
سلامت رہیں، پسندیدگی کا بہت شکریہ بھائی
الف عین — اکتوبر 16، 2022 4:51 صبح
باقی غزل تو مجھے درست ہی لگ رہی ہے
لیس ہونا محاورہ ہے، اسم نہیں۔ اس لئے بن لیس بھی غلط ہو گا حالانکہ ہندی فارسی کا شتر گربہ نہیں۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 16، 2022 4:39 شام
"خود کو بے لیس کرنا " لغت کے اعتبار سے کچھ عجیب لگتا ہے
لیس ہونا محاورہ ہے، اسم نہیں۔ اس لئے بن لیس بھی غلط ہو گا حالانکہ ہندی فارسی کا شتر گربہ نہیں۔
جنگ یاروں سے آ پڑی تھی، سو
خود کو بے لیس کر لیا ہم نے
دوست آمادہ تھے لڑائی پر
کند خنجر کو کر لیا ہم نے
یاسر شاہ — اکتوبر 16، 2022 5:04 شام
دوست آمادہ تھے لڑائی پر
کند خنجر کو کر لیا ہم نے
دوست آمادہ تھے لڑائی پر
ریفری خود کو کر لیا ہم نے
یاسر شاہ — اکتوبر 16، 2022 5:06 شام
دوست آمادہ تھے لڑائی پر
کند خنجر کو کر لیا ہم نے
اب بھی مجھے اطمینان بخش صورت نہیں لگی کہ لڑائی پر آمادہ دوستوں کے سامنے خنجر کند کرنا ایک تکلف ہے۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 18، 2022 4:06 صبح
جنگ یاروں سے آ پڑی تھی، سو
خود کو بے لیس کر لیا ہم نے
خود کو بے لیس کرنا " لغت کے اعتبار سے کچھ عجیب لگتا ہے باقی غزل اچھی ہے ماشاء اللہ۔
اب بھی مجھے اطمینان بخش صورت نہیں لگی کہ لڑائی پر آمادہ دوستوں کے سامنے خنجر کند کرنا ایک تکلف ہے۔
جنگ یاروں سے آپڑی تھی، سو
یا
جنگ یاروں سے ناگزیر ہوئی
خوں جگر کو ہے کر لیا ہم نے
مومن فرحین — اکتوبر 18، 2022 9:47 صبح
دردِ سر لے گئے خرد والے
اور دردِ جگر لیا ہم نے
کچھ شکایت نہیں تھی یاروں سے
بس کنارہ سا کر لیا ہم نے
حملہ آور ہوئے جو غم، تو سپر
تیری یادوں کو کر لیا ہم نے

واہ بھائی آپ تو بڑے چھپے ہوئے شاعر نکلے ۔۔۔ :applause:
یہ کچھ اشعار مجھے بہت اچھے لگے ۔۔۔
محمد عبدالرؤوف — اکتوبر 18، 2022 9:49 صبح
واہ بھائی آپ تو بڑے چھپے ہوئے شاعر نکلے ۔۔۔ :applause:
یہ کچھ اشعار مجھے بہت اچھے لگے ۔۔۔
بہت شکریہ پیاری بہن! سلامت رہو، جیتی رہو
مومن فرحین — اکتوبر 18، 2022 9:53 صبح
دوست آمادہ تھے لڑائی پر
ریفری خود کو کر لیا ہم نے
اللہ یہ شعر تو پورا کا پورا مجھ پر صادق آتا ہے:heehee::noxxx:
یاسر شاہ — اکتوبر 18، 2022 5:16 شام
جنگ یاروں سے آپڑی تھی، سو
خوں جگر کو ہی کر لیا ہم نے
یہ صورت بہتر لگ رہی ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B2%D8%A7%D8%AF%D9%90-%D8%B3%D9%81%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%DB%94-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.118937/