جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں . .

اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 6:47 صبح
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے حصارِ ذات
کے عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....
بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
نایاب — ستمبر 23، 2016 6:56 صبح
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے کے ایک عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....
بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
میرے محترم بھائی
وزن تولنا بحر ناپنا یہ اساتذہ کا کام
مجھے تو بس غرض مضمون سے ہے ۔ اور حقیقت باندھ دی آپ نے ۔۔
میری ناقص سوچ تو یہی کہے ۔۔۔۔
بہت دعائیں
فاخر رضا — ستمبر 23، 2016 6:59 صبح
نایاب صاحب کے ایک حالیہ دھاگے کے ایک عنوان سے تحریک پا کر چار مصرع ترتیب پا گئے ... شاید اتنی درست ترتیب میں نہ ہوں اگر کچھ لگے تو متوجہ کیجے گا ....
بات ہماری اونچی ہر ایک بات میں رہے
ہم خود پسند لوگ حصار ذات میں رہے
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
محفل میں کتنے لوگ میری گھات میں رہے
اس کا نثری ترجمہ لکھ دیں. پھر سے مزہ شروع ہونے والا ہے. آپ نے شہد لگا دیا ہے.
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 7:05 صبح
اس کا نثری ترجمہ لکھ دیں. پھر سے مزہ شروع ہونے والا ہے. آپ نے شہد لگا دیا ہے.
سارا مزہ یہیں لینگے کیا .... نیٹ آپ کے پاس ہے رجحان مزہ لینے کا ہے ... تو استعمال کیجیے .... :)
فاخر رضا — ستمبر 23، 2016 7:14 صبح
سارا مزہ یہیں لینگے کیا .... نیٹ آپ کے پاس ہے رجحان مزہ لینے کا ہے ... تو استعمال کیجیے .... :)
جو ویڈیو یہاں شئر ہوئی تھی اس کے بعد کہیں اور جانے کی کیا ضرورت ہے
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 7:24 صبح
جو ویڈیو یہاں شئر ہوئی تھی اس کے بعد کہیں اور جانے کی کیا ضرورت ہے
بہتر ہوگا متنازعہ موضوع کو یہاں نہ چھیڑا ...اب اگر آپ بات کرینگے مرے لگائے ہوئے اشعار کی تو یہ ایک محض ایک اتفاقی امر ہے کے مماثلت ہوگئی ...میرا قطعی مقصد راکھ کریدنا نہیں ہے ....صرف اپنے اشعار پر اصلاح درکار ہے اس کی پوسٹنگ کا سیکشن ملاحظہ فرمائیں .... اور اپنے ذوق کی تسکین کہیں اور ڈھونڈیں ...اور آخری بات .... آپ جس حوالے سے خود کو متعارف کروانا پسند کرتے ہیں اس میں اورآپ کے اظہارئے میں کچھ میچ نہیں ہورہا ....
عباد اللہ — ستمبر 23، 2016 7:32 صبح
جب رن پڑا تو کتنی نقابیں اتر گئیں
وااہ انکل کیا کہنے :)
محمد تابش صدیقی — ستمبر 23، 2016 7:35 صبح
باقی تو اساتذہ جانیں۔ مجھے "حصار "کے بجائے "اپنی "زیادہ مناسب لگ رہا ہے۔ :)
اور پہلے مصرع میں ایک کے بجائے اک
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 7:38 صبح
وااہ انکل کیا کہنے :)
اور باقی تین لائن ؟ آپ کی داد اہم ہے ..شکریہ . . .کچھ اصلاح فرمائیں ...ترتیب :بحر، وزن وغیرہ پر
عباد اللہ — ستمبر 23، 2016 7:54 صبح
اور باقی تین لائن ؟ آپ کی داد اہم ہے ..شکریہ . . .کچھ اصلاح فرمائیں ...ترتیب :بحر، وزن وغیرہ پر
یہ اصلاح وغیرہ تو اساتذہ کا کام ہے انکل ہم بھی اسی کے انتظار میں ہیں
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 8:03 صبح
بہتر ہوگا متنازعہ موضوع کو یہاں نہ چھیڑا ...

اگر آپ تمہید (اولین نہ کہ تدوین شدہ) نہ لکھتے تو اسے محض شاعری ہی سمجھا جاتا۔
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 8:07 صبح
اگر آپ تمہید نہ لکھتے تو اسے محض شاعری ہی سمجھا جاتا۔
جو سچ تھا وہی لکھا . . . اب آپ کہ زہن میں کیا ہے ..مجھے نہیں پتہ . . پہلے کی تک بندیاں بھی دیکھ لیں میری میں نے اس میں بھی محرک لکھ رکھے ہیں ....
اَبُو مدین — ستمبر 23، 2016 8:08 صبح
لگتا ہے یہاں معاملہ کچھ اور چل رہا ہے اس لیے انتہائی معذرت کے ساتھ تدوین کر رہا ہوں۔
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 8:11 صبح
۔ ۔ ۔ ۔ وہ آخری لمحہ !!!
وہ چاند تھا کہ ستارہ تھا ۔ ۔ ۔
محمد احمد ۔ ۔ ۔ سر جی ملاحظہ فرمائیں
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 8:14 صبح
جو سچ تھا وہی لکھا . . . اب آپ کہ زہن میں کیا ہے ..مجھے نہیں پتہ . . پہلے کی تک بندیاں بھی دیکھ لیں میری میں نے اس میں بھی محرک لکھ رکھے ہیں ....

ممکن ہے ایسا ہی ہو۔
میرے ذہن میں کیا ہو سکتا ہے یہ تو محفل کا ہر شخص بتا سکتا ہے۔
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 8:17 صبح
ممکن ہے ایسا ہی ہو۔
میرے ذہن میں کیا ہو سکتا ہے یہ تو محفل کا ہر شخص بتا سکتا ہے۔
ہر شخص میں تو میں بھی آتا ہوں . . . مگر امید کرتا ہوں آپ اسے زہن میں ہی رکھیںگے ورنہ یہاں بہت سارے زہن والے موجود ہے .... :)
محمداحمد — ستمبر 23، 2016 8:23 صبح
ہر شخص میں تو میں بھی آتا ہوں . . . مگر امید کرتا ہوں آپ اسے ذہن میں ہی رکھیںگے ورنہ یہاں بہت سارے زہن والے موجود ہے .... :)

آپ تو تجاہلِ عافانہ سے کام لے رہے ہیں۔ :) :) :)
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 8:29 صبح
آپ تو تجاہلِ عافانہ سے کام لے رہے ہیں۔ :) :) :)
کی وجہ سے عارفانہ :عافانہ " ہوگیا اور اسی سے تحریک پا کر زہن میں یہ جملہ بن گیا کے اب "تجاہل عافانہ" میں ہی عافیت ہے . . . :D
اکمل زیدی — ستمبر 23، 2016 8:31 صبح
فاخر رضا مکھی نہ بنو . . . . :)
اور اگر بننا ہی ہے تو ... شہد کی بنو تاکے صرف پھول نظر میں رہیں.
محمد تابش صدیقی — ستمبر 23، 2016 8:50 صبح
فاخر رضا مکھی نہ بنو . . . . :)
اور اگر بننا ہی ہے تو ... شہد کی بنو تاکے صرف پھول نظر میں رہیں.
جدید ترین رکن:
پھولوں کی مہک
:p
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%D8%B1%D9%86-%D9%BE%DA%91%D8%A7-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%AA%D9%86%DB%8C-%D9%86%D9%82%D8%A7%D8%A8%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D8%AA%D8%B1-%DA%AF%D8%A6%DB%8C%DA%BA.92072/