عائد — جون 5، 2018 7:46 شام
جب لہو بن کے اشک بہتے ہیں
ساتھ آنکھوں کے خواب جلتے ہیں
زندگی بوجھ ہی تو لگتی ہے
ساتھی جب راستہ بدلتے ہیں
کوئی نشتر سا دل میں چلتا ہے
کیا سبھی عشق میں تڑپتے ہیں
میں تو چاہت میں دل سے گزرا ہوں
لوگ تو جاں سے بھی گزرتے ہیں
تھک گیا پوچھ پوچھ کر میں تو
دل میں یہ درد کیوں پنپتے ہیں
ان کی کس بات پر یقین کروں
وہ تو ہر بات پر مکرتے ہیں
دیکھ کر بھی قریبِ مرگ ہوں میں
کہہ رہے ہیں وہ ہم سے چلتے ہیں
ادھ مرا ہوں ابھی مرا تو نہیں
یاں
زندہ ہوں میں ابھی مرا تو نہیں
آپ کیوں مجھ کو دفن کرتے ہیں
خوش ہے عائد کہ مر مٹا تجھ پر
لوگ بے کار بھی تو مرتے ہیں
عائد
الف عین — جون 6، 2018 11:30 صبح
کچھ مصرع بولڈ کیوں ہیں؟ یہ سمجھ نہیں سکا۔
اس غزل کے قوافی کو غلط مانتا ہوں اگرچہ کچھ اساتذہ درست قرار دیتے ہیں ۔ دوسری اغلاط دیکھ رہا ہوں، اگر کچھ ہوں تو۔
جب لہو بن کے اشک بہتے ہیں
ساتھ آنکھوں کے خواب جلتے ہیں
۔۔۔ درست
زندگی بوجھ ہی تو لگتی ہے
ساتھی جب راستہ بدلتے ہیں
۔۔۔ساتھی محض 'سات' تقطیع ہوتا ہے ۔ اس کی جگہ 'دوست' بہتر ہو گا
کوئی نشتر سا دل میں چلتا ہے
کیا سبھی عشق میں تڑپتے ہیں
۔۔۔ دو لخت لگ رہا ہے۔
میں تو چاہت میں دل سے گزرا ہوں
لوگ تو جاں سے بھی گزرتے ہیں
۔۔۔ دل سے گزرنا سمجھ میں نہیں آیا
تھک گیا پوچھ پوچھ کر میں تو
دل میں یہ درد کیوں پنپتے ہیں
۔۔۔تھیک، لیکن کیا بات کہنا چاہی ہے؟
ان کی کس بات پر یقین کروں
وہ تو ہر بات پر مکرتے ہیں
۔۔۔۔ ٹھیک
دیکھ کر بھی قریبِ مرگ ہوں میں
کہہ رہے ہیں وہ ہم سے چلتے ہیں
۔۔۔۔ شاید مطلب یہ ہے کہ 'وہ' یہ دیکھ کر بھی کہ مین قریب المرگ ہوں، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ 'ہم چلتے ہیں، اللہ حافظ' لیکن الفاظ ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔
ادھ مرا ہوں ابھی مرا تو نہیں
یاں
زندہ ہوں میں ابھی مرا تو نہیں
آپ کیوں مجھ کو دفن کرتے ہیں
۔۔۔۔ درست۔ دوسری شکل بہتر ہے۔
خوش ہے عائد کہ مر مٹا تجھ کرتےہیں
لوگ بے کار بھی تو مرتے ہیں
۔۔۔ تجھ پر' ہونا چاہیے نا! درست ہے شعر۔
عائد — جون 7، 2018 6:55 صبح
کچھ مصرع بولڈ کیوں ہیں؟
۔
سر کم علمی کی وجہ سے سمجھ نہیں سکا
باقی غزل کو اچھا کہنے کی کوشش کر رہا ہوں جیسے ہی تسلی ہوئی آپ کی خدمت میں پیش کر دوں گا
معظم علی کاظمی — جون 7، 2018 3:09 شام
سر کم علمی کی وجہ سے سمجھ نہیں سکا
باقی غزل کو اچھا کہنے کی کوشش کر رہا ہوں جیسے ہی تسلی ہوئی آپ کی خدمت میں پیش کر دوں گا
اس میں کم علمی کی کیا بات ہے؟
یہ بولڈ ہے۔
یہ بولڈ نہیں ہے۔
عائد — جون 7، 2018 3:34 شام
اس میں کم علمی کی کیا بات ہے؟
یہ بولڈ ہے۔
یہ بولڈ نہیں ہے۔
آوٹ ناٹ آوٹ اس طرف تو ذہن گیا ہی نہیں شرمندہ ہوں
عمران سرگانی — جون 7، 2018 7:53 شام
آوٹ ناٹ آوٹ اس طرف تو ذہن گیا ہی نہیں شرمندہ ہوں
بولڈ سے مراد موٹا کر کے لکھے ہوئے جانی۔۔۔
عائد — جون 7، 2018 8:01 شام
بولڈ سے مراد موٹا کر کے لکھے ہوئے جانی۔۔۔
اوہو جناب اصل میں نوٹ بک app میں لکھ کے کاپی پیسٹ کیا تو ایسا ہو گیا میں عجیب کم نظر اور کم عقل ثابت ہوا
عمران سرگانی — جون 7، 2018 8:03 شام
اوہو جناب اصل میں نوٹ بک app میں لکھ کے کاپی پیسٹ کیا تو ایسا ہو گیا میں عجیب کم نظر اور کم عقل ثابت ہوا
ہاہا کوئی بات نہیں ہو جاتا ہے ایسے۔۔۔