جب کر ہی لیا اشک ستارہ، چلو بہتر!

احسن مرزا — ستمبر 6، 2013 2:22 شام
السلامُ علیکم!
جب کر ہی لیا اشک ستارہ، چلو بہتر!
تم کو بھی ہوا غم میں سہارا، چلو بہتر!
مشکل سے مرے لب پہ جو آئی تھی وہی بات
کہتا ہے، ’’کہو مجھ سے دوبارہ‘‘، چلو بہتر!
سو بار اُسے جاتے ہوئے مڑ کے بھی دیکھا
پھر بھی نہ مجھے اُس نے پکارا، چلو بہتر!
اچھا! جو کہا تم نے مجھے، ٹھیک کہا ہے
اب ساتھ نہیں اپنا گزارا، چلو بہتر!
یوں اُس نے مرے ضبط کو جانچا دمِ رخصت
’’کرلو گے غمِ ہجر گوارا؟‘‘، ’’چلو بہتر!‘‘
احسن مرزا
نایاب — ستمبر 6، 2013 2:48 شام
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب کوشش ہے ۔
محمد خلیل الرحمٰن — ستمبر 6، 2013 4:44 شام
کچھ ایسی غزل کہہ گئے احسن، کہ بہت خوب
کہنا نہ پڑا اُن کو دوبارہ ، چلو بہتر
بہت داد قبول فرمائیے جناب
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 6، 2013 4:52 شام
بہت عمدہ جناب۔۔۔ خوب غزل کہی۔۔۔ بہت سی داد۔۔۔
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 6، 2013 4:58 شام
کچھ ایسی غزل کہہ گئے احسن، کہ بہت خوب
کہنا نہ پڑا اُن کو دوبارہ ، چلو بہتر
احسن کہے ، ”احسن“ نہ کہے ، ہو نہیں سکتا
یوں بن گیا ہے شعر ہمارا ، چلو بہتر
محمد علم اللہ — ستمبر 6، 2013 9:05 شام
احسن کہے ، ”احسن“ نہ کہے ، ہو نہیں سکتا
یوں بن گیا ہے شعر ہمارا ، چلو بہتر
:(
محمد علم اللہ — ستمبر 6، 2013 9:07 شام
کچھ ایسی غزل کہہ گئے احسن، کہ بہت خوب
کہنا نہ پڑا اُن کو دوبارہ ، چلو بہتر
احسن کہے ، ”احسن“ نہ کہے ، ہو نہیں سکتا
یوں بن گیا ہے شعر ہمارا ، چلو بہتر
سرسری ہوں یا خلیل ہوں یاکہ ہوں احسن
کیا خوب کہا آپ نے یہ شعر "چلو بہتر"
احسن مرزا — ستمبر 7، 2013 9:28 صبح
ہم نے تو سوچا تھا فقط ہم نے کہا ہے
کیا خوب کہا سب نے دوبارہ، "چلو بہتر!"
احسن مرزا — ستمبر 7، 2013 9:29 صبح
واہہہہہہہہہہ
بہت خوب کوشش ہے ۔

ہمت افزائی پر شکر گزار ہوں محترم، آباد رہئے!
احسن مرزا — ستمبر 7، 2013 9:30 صبح
کچھ ایسی غزل کہہ گئے احسن، کہ بہت خوب
کہنا نہ پڑا اُن کو دوبارہ ، چلو بہتر
بہت داد قبول فرمائیے جناب

:) بہت، بہت شکریہ جناب، اتنی خوبصورتی سے داد دینے پر۔
احسن مرزا — ستمبر 7، 2013 9:31 صبح
بہت عمدہ جناب۔۔۔ خوب غزل کہی۔۔۔ بہت سی داد۔۔۔

بیحد شکر گزار ہوں میرے بھائی۔ شاد، آباد رہئے!
احسن مرزا — ستمبر 7، 2013 9:32 صبح
سرسری ہوں یا خلیل ہوں یاکہ ہوں احسن
کیا خوب کہا آپ نے یہ شعر "چلو بہتر"

یقینا! علم بھائی ہمت افزائی کا بیحد شکریہ۔ آباد رہئے!
محمد اسامہ سَرسَری — ستمبر 7، 2013 5:18 شام
سرسری ہوں یا خلیل ہوں یاکہ ہوں احسن
کیا خوب کہا آپ نے یہ شعر "چلو بہتر"
واہ واہ۔۔۔۔ کیا خوب کہا ۔۔۔۔ ارشاد ارشاد۔۔۔۔ :)
الف عین — ستمبر 8، 2013 2:58 صبح
واہ، اچھی غزل ہے، ردیف خوب ہے۔
احسن مرزا — ستمبر 8، 2013 2:34 شام
واہ، اچھی غزل ہے، ردیف خوب ہے۔

ہمت افزائی پر بیحد ممنون ہوں محترم۔ شاد، آباد رہئے!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%DA%A9%D8%B1-%DB%81%DB%8C-%D9%84%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%B4%DA%A9-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%81%D8%8C-%DA%86%D9%84%D9%88-%D8%A8%DB%81%D8%AA%D8%B1.67525/