جب ہے آتا شباب چہرے پر غزل۔193 شاعر امین شارؔق

امین شارق — جولائی 18، 2025 6:41 صبح
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
جب ہے آتا شباب چہرے پر
صاف دِکھتے ہیں خُواب چہرے پر
یہ کسی غم کا کارنامہ ہے
جو چمکتا ہے آب چہرے پر
تُم کو دیکھیں تو چین آتا ہے
یوں نہ ڈالو نقاب چہرے پر
کتنے جچتے ہیں بنتِ حوا کے
اِک حیا اور حجاب چہرے پر
تُم اگر چاہو تو غزل کہہ دوں
خُوب صورت گلاب چہرے پر
عِشق مجھ سے اگر نہیں ہے تمہیں
پِھر ہے کیوں اِضطراب چہرے پر
عِشق بھی دل میں ہو تو کیا کہنے
حُسن ہے بے حِساب چہرے پر
عِشق چُھپتا نہیں ہےنظروں سے
پڑھ لیا ہے نصاب چہرے پر
تُم نے شارق غزل یہ برجستہ
خُوب کہہ دی جناب چہرے پر​
صریر — جولائی 18، 2025 5:03 شام
محترم اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے-
الف عین ، ظہیراحمدظہیر ، یاسر شاہ
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
جب ہے آتا شباب چہرے پر
صاف دِکھتے ہیں خُواب چہرے پر
یہ کسی غم کا کارنامہ ہے
جو چمکتا ہے آب چہرے پر
تُم کو دیکھیں تو چین آتا ہے
یوں نہ ڈالو نقاب چہرے پر
کتنے جچتے ہیں بنتِ حوا کے
اِک حیا اور حجاب چہرے پر
تُم اگر چاہو تو غزل کہہ دوں
خُوب صورت گلاب چہرے پر
عِشق مجھ سے اگر نہیں ہے تمہیں
پِھر ہے کیوں اِضطراب چہرے پر
عِشق بھی دل میں ہو تو کیا کہنے
حُسن ہے بے حِساب چہرے پر
عِشق چُھپتا نہیں ہےنظروں سے
پڑھ لیا ہے نصاب چہرے پر
تُم نے شارق غزل یہ برجستہ
خُوب کہہ دی جناب چہرے پر​
بہت خوب!
یہ غزل عاشقانہ، شارق نے
خوب کہہ دی جناب چہرے پر
امین شارق — جولائی 18، 2025 8:39 شام
بہت خوب!
یہ غزل عاشقانہ، شارق نے
خوب کہہ دی جناب چہرے پر
بہت شکریہ صریر بھائی🌹
امین شارق — جولائی 19، 2025 12:40 صبح
بہت نوازش صریر اور لاریب مرزا۔
الف عین — جولائی 19، 2025 5:11 شام
بس مطلع مجھےپسند نہیں آ رہا
ہے آتا... کافی ناگوار ہے
جب سے آیا. .. کیا جا سکتا ہے بآسانی
دکھنا بھی معیاری زبان نہیں
نظر آئے ہیں خواب
اگرچہ "صاف" کی بہتر صفت نہیں بندھ رہی۔ ویسے اکثر مطلع میں کچھ معمولی اسقام قابل قبول مان لیتا ہوں تو دوسرے مصرعے میں دکھنا کی کراہت بھی قبول کی جا سکتی ہے
امین شارق — جولائی 19، 2025 9:19 شام
بس مطلع مجھےپسند نہیں آ رہا
ہے آتا... کافی ناگوار ہے
جب سے آیا. .. کیا جا سکتا ہے بآسانی
دکھنا بھی معیاری زبان نہیں
نظر آئے ہیں خواب
اگرچہ "صاف" کی بہتر صفت نہیں بندھ رہی۔ ویسے اکثر مطلع میں کچھ معمولی اسقام قابل قبول مان لیتا ہوں تو دوسرے مصرعے میں دکھنا کی کراہت بھی قبول کی جا سکتی ہے
بہت شکریہ الف عین سر سلامت رہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%A8-%DB%81%DB%92-%D8%A2%D8%AA%D8%A7-%D8%B4%D8%A8%D8%A7%D8%A8-%DA%86%DB%81%D8%B1%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D8%BA%D8%B2%D9%84%DB%94193-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%86-%D8%B4%D8%A7%D8%B1%D8%94%D9%82.121762/