جدائی میں تیری وہی ہے سہارا---برائے اصلاح

ارشد چوہدری — ستمبر 20، 2020 4:08 صبح
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع :راحل:
------------
جدائی میں تیری وہی ہے سہارا
------یا
ہے جینے کا میرے وہی اک سہارا
سمے ساتھ تیرے جو مل کر گزارا
-----------
مری گر خطا تھی بتا کر تو جاتے
کیا مجھ سے ایسے بھلا کیوں کنارا
---------
کبھی میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہے
تصوّر میں رہتا ہے چہرہ تمہارا
------------
مجھے یاد اب تک ہے بھولا نہیں ہوں
سرِ شام اکثر وہ ملنا ہمارا
--------
ترا خال چہرے پہ کتنا حسیں تھا
وہ ماتھے پہ جیسے چمکتا ستارا
--------------
مرے دل کی دنیا کو برباد کر کے
بھلا کیا لگے گا کہیں دل تمہارا
-----یا
رلاتا تو ہو گا تمہیں دل تمہارا
----------
اگر دل میں تیرے محبّت نہیں تھی
یوں چاہت پہ مجھ کو بھلا کیوں ابھارا
------------
بھلا کیا کمی تھی جو ارشد میں دیکھی
نہیں کیا تھا تیرا وہ سارے کا سارا
------
الف عین — ستمبر 20، 2020 5:28 صبح
جدائی میں تیری وہی ہے سہارا
------یا
ہے جینے کا میرے وہی اک سہارا
سمے ساتھ تیرے جو مل کر گزارا
----------- دونوں متبادل درست
مری گر خطا تھی بتا کر تو جاتے
کیا مجھ سے ایسے بھلا کیوں کنارا
--------- درست
کبھی میں نے تجھ کو بھلایا نہیں ہے
تصوّر میں رہتا ہے چہرہ تمہارا
------------ شتر گربہ!
مجھے یاد اب تک ہے بھولا نہیں ہوں
سرِ شام اکثر وہ ملنا ہمارا
-------- ٹھیک، مگر کوئی خاص بات نہیں
ترا خال چہرے پہ کتنا حسیں تھا
وہ ماتھے پہ جیسے چمکتا ستارا
-------------- درست
مرے دل کی دنیا کو برباد کر کے
بھلا کیا لگے گا کہیں دل تمہارا
-----یا
رلاتا تو ہو گا تمہیں دل تمہارا
---------- درست، دوسرا متبادل بہتر ہے
اگر دل میں تیرے محبّت نہیں تھی
یوں چاہت پہ مجھ کو بھلا کیوں ابھارا
------------ تھیک
بھلا کیا کمی تھی جو ارشد میں دیکھی
نہیں کیا تھا تیرا وہ سارے کا سارا
------ ربط نہیں پیدا ہو سکا دونوں مصرعوں میں
ارشد چوہدری — ستمبر 21، 2020 2:01 صبح
الف عین
مقطع ایک بار پھر
----------------
محبّت میں ارشد کمی کچھ نہ لایا
رہا زندگی بھر وہ عاشق تمہارا
------------
الف عین — ستمبر 21، 2020 7:38 صبح
الف عین
مقطع ایک بار پھر
----------------
محبّت میں ارشد کمی کچھ نہ لایا
رہا زندگی بھر وہ عاشق تمہارا
------------
بات بنی نہیں، میرے خیال میں اس کا دوسرا مصرعہ اور پرانے مقطع کا پہلا مصرعہ رکھو

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%AF%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D9%88%DB%81%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D8%B3%DB%81%D8%A7%D8%B1%D8%A7-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.113280/