جس کے دیدار کو دل ترستا رہا

ارشد چوہدری — دسمبر 17، 2022 2:38 صبح
الف عین
شاہد شاہنواز
محمد عبدالرؤوف
عظیم
سید عاطف علی
-----------
جس کے دیدار کو دل ترستا رہا
یاد کر کے اسے ہی بہلتا رہا
-------
دور منزل بھی تھی،تھا سفر بھی کٹھن
میں اکیلا مسافر بھٹکتا رہا
--------
دکھ ہراروں ملے زندگی میں مجھے
میری آنکھوں سے چشمہ ابلتا رہا
-----------
زیر مجھ سے ہوا جب نہ دشمن مرا
ایک لاوا سا دل میں ابلتا رہا
---------
ذکرِ رب سے ملی جب مجھے روشنی
نورِ رب سے مرا دل چمکتا رہا
-----------
مال و دولت کے پیچھے میں بھاگا نہیں
اس کی چاہت کو دل میں کچلتا رہا
-----------
کرواں تھا مدینے کی جانب رواں
دل میں حسرت لئے میںتڑپتا رہا
---------
وقتِ آخر وہ آیا مرے سامنے
میں نے دیکھا اسے دم نکلتا رہا
----------
پاس رہ کر بھی میرے وہ بے چین تھا
میرے پہلو میں پہلو بدلتا رہا
----------
تجھ سے تیرا ہے محبوب ارشد خفا
اس کے جذبات کیوں تُو کچلتا رہا
-----------
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 17، 2022 3:20 صبح
۔
ارشد چوہدری — دسمبر 17، 2022 3:31 صبح
ارشد بھائی، قافیے غلط ہیں۔
بھائی تبدیل کر کے دوبارا لکھوں گا،ہو سکے تو اس کو ڈیلیٹ کر دیں
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 17، 2022 3:38 صبح
بھائی تبدیل کر کے دوبارا لکھوں گا،ہو سکے تو اس کو ڈیلیٹ کر دیں
آپ اس لڑی کو ڈیلیٹ کرنے کا فرما رہے ہیں یا میرے مراسلے کو؟
ارشد چوہدری — دسمبر 17، 2022 4:01 صبح
آپ اس لڑی کو ڈیلیٹ کرنے کا فرما رہے ہیں یا میرے مراسلے کو؟
میری غزل کو کیونکہ قوافی درست نہیں
محمد عبدالرؤوف — دسمبر 17، 2022 4:14 صبح
میری غزل کو کیونکہ قوافی درست نہیں
ارشد بھائی، یہ سہولت مجھے میسر نہیں ہے۔
الف عین — دسمبر 17، 2022 5:34 صبح
چمکتا، تڑپتا، ترستا اور بھٹکتا والے اشعار نکال دیں، باقی سارے "لتا" والے درست ہیں، مطلع بھی لتا والے قوافی رکھیں ۔ لتا سے مراد لتا منگیشکر نہیں، بدلتا، نکلتا وغیرہ قوافی ہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%84-%D8%AA%D8%B1%D8%B3%D8%AA%D8%A7-%D8%B1%DB%81%D8%A7.119118/