جنت کی سیر۔۔۔(نظم)

محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 28، 2013 7:23 شام
اک رات میں بیٹھا تھا ، پریشان بہت تھا
اور دل میں خیالات کا طوفان بہت تھا
جنت کی طرف میرے خیالوں نے کیا رخ
بچپن سے وہاں جانے کا ارمان بہت تھا
دروازے پہ روکا مجھے پردیسی سمجھ کر
یا مجھ سے خفا خوب وہ دربان بہت تھا
پر میں نے اسے نام سے اس کے جو پکارا
اس بات پہ خوش مجھ سے وہ رضوان بہت تھا
وہ باغ ، وہ نہریں ، وہ محلات ، وہ حوریں
ہر عضوِ بدن پر مرے ”سبحان“ بہت تھا
طاعت کے لیے خوب فرشتے تھے مقرر
خدمت کے لیے مجمعِ غلمان بہت تھا
آقا سے ملاقات کی خواہش ہوئی پوری
آج اپنے مقدر پہ میں حیران بہت تھا
اللہ کے نبیوں کی زیارت ہوئی حاصل
عصمت کے عقیدے پہ میں قربان بہت تھا
امت کی ہدایت کے ستاروں کو بھی دیکھا
ان سب کے تعارف کو تو قرآن بہت تھا
پوچھا جو زمیں کا تو جواباً کہا میں نے
”بوبکر و عمر“ ، ”حیدر و عثمان“ بہت تھا
موجود وہاں تھے فقہاء اور مشائخ
ہم پر ان اکابر کا بھی احسان بہت تھا
جنت میں اگرچہ کسی شے کی نہ کمی تھی
رب کا دیا پروانۂ رضوان بہت تھا
آواز مؤذن کی اچانک مجھے آئی
سوئے ہوئے لوگوں کو یہ اعلان بہت تھا
محسوس ہوا آج سکوں مجھ کو اسامہ!
دنیاوی خیالات سے ہلکان بہت تھا
شیرازخان — اکتوبر 28، 2013 7:41 شام
امت کی ہدایت کے ستاروں کو بھی دیکھا
ان سب کے تعارف کو تو قرآن بہت تھا
ماشا اللہ جناب آپ کی ہر تخلیق بے مثال ہے۔۔۔مزہ آ گیا۔۔۔۔!!!
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 28، 2013 7:46 شام
امت کی ہدایت کے ستاروں کو بھی دیکھا
ان سب کے تعارف کو تو قرآن بہت تھا
ماشا اللہ جناب آپ کی ہر تخلیق بے مثال ہے۔۔۔ مزہ آ گیا۔۔۔ ۔!!!
بہت شکریہ بھائی آپ نے پسند فرمایا۔
آپ کا یہ حسن ظن بے مثال ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
حسان خان — اکتوبر 28، 2013 7:51 شام
آپ نے اپنے نیک جذبات بڑے اچھے انداز میں منظوم کیے ہیں محترم اسامہ صاحب۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 28، 2013 7:55 شام
آپ نے اپنے نیک جذبات بڑے اچھے انداز میں منظوم کیے ہیں محترم اسامہ صاحب۔ :)
محترم جناب حسان خان صاحب!
اس حوصلہ افزائی پر بندہ بہت ممنون ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2013 2:06 صبح
سبحان اللہ کیا ذہنِ رسا پایا ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے جناب محمد اسامہ سَرسَری بھائی
انوار الدیں احرار — اکتوبر 29، 2013 6:28 صبح
دروازے پہ روکا مجھے پردیسی سمجھ کر
یا مجھ سے خفا خوب وہ دربان بہت تھا
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 29، 2013 6:46 صبح
دروازے پہ روکا مجھے پردیسی سمجھ کر
یا مجھ سے خفا خوب وہ دربان بہت تھا
انوار الدیں احرار بھائی اردو محفل میں خوش آمدید۔
تعارف کا زمرہ بھی آپ کی توجہ اور آپ کے تعارف کا طالب ہے۔:)
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 29، 2013 2:21 شام
سبحان اللہ کیا ذہنِ رسا پایا ہے۔ بہت داد قبول فرمائیے جناب محمد اسامہ سَرسَری بھائی
اتنی تعریف اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ جناب!
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 29، 2013 2:22 شام
دروازے پہ روکا مجھے پردیسی سمجھ کر
یا مجھ سے خفا خوب وہ دربان بہت تھا
آپ کے لیے اردو محفل کے سارے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
محفل پر خوش آمدید۔۔۔۔!
یہاں اپنا تعارف پیش فرمائیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%86%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B3%DB%8C%D8%B1%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%86%D8%B8%D9%85.68841/