نورالحسن جوئیہ — ستمبر 5، 2015 5:40 شام
درد ایک دے گیا
خواب سارے توڑ کر
ہم کو روتا چھوڑ کر
منزلوں سے جوڑ کر
روشنی دکھا گیا
ظلمتیں مٹا گیا
سب دیے جلا گیا
دور جا کہیں بسا،
گہرا ایک گھاؤ تھا
دشمنوں کے واسطے
زہر سے بجھا ہوا تیر تھا،بصیر تھا
کامیاب ہو گیا
زندگی کی جنگ میں
موت کو ہرا گیا
جاودان ہو گیا
دل میں درد دین کا
ؐمصیبتوں کے دور میں
آسمان قوم کا
پاسبان قوم کا
یاس قوم ،،آس تھا
آس کا وجود تھا
صبح کی نوید تھا
قوم کا یقین تھا
درد ایک دے گیا
دور جا کہیں بسا
آوازِ دوست — ستمبر 5، 2015 7:58 شام
جنرل صاحب مرحوم کے بارے میں تو آپ جتنا پُریقین نہیں مگر آپ کی کوشش یقینا" اچھی اور پُر خلوص ہے

نورالحسن جوئیہ — ستمبر 5، 2015 10:26 شام
جنرل صاحب مرحوم کے بارے میں تو آپ جتنا پُریقین نہیں مگر آپ کی کوشش یقینا" اچھی اور پُر خلوص ہے
جزاک اللہ
عادل بٹ — ستمبر 6، 2015 2:07 صبح
دہشتگرد کئی دے گیا
نفرت کے داغ دے گیا
امن کے خواب توڑ کر
قوم کو روتا چھوڑ کر
منزلوں سے توڑ کر
منزلوں کو چھوڑ کر
روشنی کوکھا گیا
ظلمتیں دکھا گیا
سب دیئے بجھا گیا
دور تک جال پھیلا گیا
گہری ایک کھائی تھا
قوم کے لئے تباہی تھا
دشمنوں کو راہ دکھا گیا
زہر سے بجھا تیر چبھا گیا
کامیاب ہو گیا عزائم میں
ملوث تھا جنگی جرائم میں
موت کے راستے چلا گیا
جاوداں چراغ بجھا گیا
دل چور چور تھا اسکا
مصیبتوں کا دور تھا اسکا
تاریک رخ ابھار گیا
پس پردہ قوم مار گیا
یاس قوم ،، یاس تھا
دشمنوں کے آس پاس تھا
آس سے دور تھا
نوید سے دور تھا
بدنما داغ دے گیا
ذلت کے چراغ دے گیا
دہشتگرد کئی دے گیا
دور جا کہیں بسا
(ابن ریاض)
نورالحسن جوئیہ — ستمبر 6، 2015 8:09 صبح
ہر کسی کی اپنی سوچ اور فکر ہوتی ہے میرے بھائی
نورالحسن جوئیہ — ستمبر 6، 2015 8:15 صبح
کلام کے اوزان بھی کہیں رستہ پہ بھول آئے ہیں
عادل بٹ — ستمبر 7، 2015 5:35 صبح
شکریہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔ اپنے اپنے اختلاف کے باوجود ہم دوست بن سکتے ہیں۔
میری طرف سے آپ کو خوش آمدید اور بھر پور دلی تمنائیں
نورالحسن جوئیہ — ستمبر 7، 2015 1:53 شام
شکریہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی ۔ اپنے اپنے اختلاف کے باوجود ہم دوست بن سکتے ہیں۔
میری طرف سے آپ کو خوش آمدید اور بھر پور دلی تمنائیں
خوش آمدید
عادل بٹ — ستمبر 8، 2015 2:00 صبح
جزاک اللہ احسن الجزاء