جنوں میں قیس بہ صحرا کا بھی جواب نہیں

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 12، 2014 6:18 شام
جنوں میں قیس بہ صحرا کا بھی جواب نہیں
تو لاجوابیٔ لیلیٰ کا بھی جواب نہیں
سکوت راہِ محبت کی اک ادا ہے ، جبھی
اذانِ خطبۂ جمعہ کا بھی جواب نہیں
سوال ہی نہیں ہوتا جدائی کا پیدا
کہ دل میں وصلِ دل آرا کا بھی جواب نہیں
سکوت و نطقِ صنم نے ہمیں دیا سکتہ
کبھی سوال نہیں تھا ، کبھی جواب نہیں
ہر ایک حشر میں ہوگا حبیب کے ہمراہ
حدیثِ صاحبِ اسریٰ کا بھی جواب نہیں
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
عبد الرحمن — فروری 12، 2014 6:31 شام
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
واہہہہہ!
سبحان اللہ!
غضب کردیا آج تو!
اللھم زد فزد!
محمد علم اللہ — فروری 12، 2014 6:39 شام
سوال ہی نہیں ہوتا جدائی کا پیدا
کہ دل میں وصلِ دلارا کا بھی جواب نہیں
سبحان اللہ
سید عاطف علی — فروری 12، 2014 7:49 شام
واہ جی واہ۔بہت اچھی ہے ۔۔۔ماشاء اللہ۔
دلارا۔۔۔ کو۔۔ دل آرا ۔۔ لکھیں تو ۔
شیرازخان — فروری 12، 2014 8:19 شام
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
اب ہم کیا کہیں،
عینی مروت — فروری 12، 2014 8:20 شام
جنوں میں قیس بہ صحرا کا بھی جواب نہیں
تو لاجوابیٔ لیلیٰ کا بھی جواب نہیں
سکوت راہِ محبت کی اک ادا ہے ، جبھی
اذانِ خطبۂ جمعہ کا بھی جواب نہیں
بےحدددددد عمدہ!ان دو اشعار کا تو جواب نہیں!!(y)
عاطف بٹ — فروری 12، 2014 8:39 شام
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
بالکل جی بالکل۔ واہ، بہت خوب!
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:20 صبح
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
واہہہہہ!
سبحان اللہ!
غضب کردیا آج تو!
اللھم زد فزد!
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ ۔۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:22 صبح
سوال ہی نہیں ہوتا جدائی کا پیدا
کہ دل میں وصلِ دلارا کا بھی جواب نہیں
سبحان اللہ
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:27 صبح
واہ جی واہ۔بہت اچھی ہے ۔۔۔ ماشاء اللہ۔
دلارا۔۔۔ کو۔۔ دل آرا ۔۔ لکھیں تو ۔
لکھ دیا جناب۔۔۔ :)
ذرہ نوازی کا شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
سید ذیشان — فروری 13، 2014 6:30 صبح
خوبصورت!
لئیق احمد — فروری 13، 2014 6:30 صبح
سوال ہی نہیں ہوتا جدائی کا پیدا
کہ دل میں وصلِ دل آرا کا بھی جواب نہیں
زبردست خیال ہے۔ :)
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:45 صبح
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
اب ہم کیا کہیں،
جو من میں آئے۔۔۔ ہم ہمہ تن گوش ہیں :)
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:45 صبح
جنوں میں قیس بہ صحرا کا بھی جواب نہیں
تو لاجوابیٔ لیلیٰ کا بھی جواب نہیں
سکوت راہِ محبت کی اک ادا ہے ، جبھی
اذانِ خطبۂ جمعہ کا بھی جواب نہیں
بےحدددددد عمدہ!ان دو اشعار کا تو جواب نہیں!!(y)
بہت بہت شکریہ اتنی ہمت افزائی کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:48 صبح
یہ کوئی میر سے برزخ میں کہہ رہا تو نہیں
کہ اب غزل میں اسامہ کا بھی جواب نہیں
بالکل جی بالکل۔ واہ، بہت خوب!
آپ نے پسند فرمایا۔۔۔ زہے قسمت۔۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:48 صبح
بہت شکریہ۔۔۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 6:49 صبح
سوال ہی نہیں ہوتا جدائی کا پیدا
کہ دل میں وصلِ دل آرا کا بھی جواب نہیں
زبردست خیال ہے۔ :)
لئیق بھائی! آپ نے اس لائق سمجھا۔۔۔ یہ آپ کا حسنِ ظن ہے۔۔
جزاکم اللہ خیرا
لئیق احمد — فروری 13، 2014 6:51 صبح
لئیق بھائی! آپ نے اس لائق سمجھا۔۔۔ یہ آپ کا حسنِ ظن ہے۔۔
جزاکم اللہ خیرا
بھائی جان یہ ظن نہیں ایک کھلی ہوئی حقیقت ہے جو آپکے شعر کی صورت میں میرے سامنے موجود ہے :)
نیرنگ خیال — فروری 13، 2014 7:07 صبح
سکوت و نطقِ صنم نے ہمیں دیا سکتہ
کبھی سوال نہیں تھا ، کبھی جواب نہیں
واہ جنااااب۔۔۔ لاجواب۔۔۔ عمدہ ۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 13، 2014 1:56 شام
سکوت و نطقِ صنم نے ہمیں دیا سکتہ
کبھی سوال نہیں تھا ، کبھی جواب نہیں
واہ جنااااب۔۔۔ لاجواب۔۔۔ عمدہ ۔۔ اللہ کرے زور سخن اور زیادہ
بہت شکریہ بھائی اتنی تعریف کرنے اور حوصلہ افزائی فرمانے کا۔
جزاکم اللہ خیرا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%82%DB%8C%D8%B3-%D8%A8%DB%81-%D8%B5%D8%AD%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA.72065/