جو حق کی بات کر جائے تو کہنا

صابرہ امین — دسمبر 27، 2021 5:05 شام
محترم اساتذہ الف عین ، ظہیراحمدظہیر محمّد احسن سمیع :راحل: محمد خلیل الرحمٰن ، یاسر شاہ ، سید عاطف علی
السلام علیکم،
آپ سب کی خدمت میں ایک غزل حاضر ہے ۔ آپ سے اصلاح کی درخواست ہے۔
جو حق کی بات کر جائے تو کہنا
نہ دنیا اس سے کترائے تو کہنا
تمہیں لگتا ہے دنیا ہے تمہاری
نہ تم پر سنگ برسائے تو کہنا
دکھا جو تم رہے ہو زخم سب کو
کوئی مرہم لگا جائے تو کہنا
کوئی جب دل کو دھڑکائے تمہارے
نہ پھر وہ تم کو تڑپائے تو کہنا
کسک ہوتی ہے کیا ناشاد دل کی
کوئی جب تم کو ٹھکرائے تو کہنا
جو دل میں ٹھان لے ترکِ محبت
وہ جاتے جاتے رک جائے تو کہنا
جلا جو تم رہے ہو اپنے گھر کو
کوئی گر تم کو سمجھائے تو کہنا
بہت خوش کن سبھی وعدہ تھے اس کے
کوئی وعدہ نبھا جائے تو کہنا
جنونِ عشق کی تکلیف کیا ہے
گھڑی تم پر یہ آ جائے تو کہنا
یہ جو بے لاگ باتیں کر رہے ہو
نہ کوئی ان کو جھٹلائے تو کہنا
مری چاہت کا سورج دائمی ہے
ذرا سا بھی یہ گہنائے تو کہنا
تعصب کا جو لاوا ہے دلوں میں
قیامت گر نہ یہ ڈھائے تو کہنا
مقبول — دسمبر 28، 2021 2:18 صبح
مری چاہت کا سورج دائمی ہے
ذرا سا بھی یہ گہنائے تو کہنا
بہت اچھے
الف عین — دسمبر 28، 2021 4:52 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ صابرہ
فوری جو صورت اس مصرعے کی ذہن میں آئی
دکھا جو تم رہے ہو زخم سب کو
وہ یہ ہے
جو تم دکھلا رہے ہو....
'جو' کا طویل کھنچنا روانی کو متاثر کرتا ہے
اور تو کوئی سقم نظر نہیں آ رہا ، روانی بہتر کرنے کی صورتیں ضرور ممکن ہیں۔
امین شارق — دسمبر 28، 2021 6:22 صبح
تمہیں لگتا ہے دنیا ہے تمہاری
نہ تم پر سنگ برسائے تو کہنا
ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔۔۔
سیما علی — دسمبر 28، 2021 9:15 صبح
یہ جو بے لاگ باتیں کر رہے ہو
نہ کوئی ان کو جھٹلائے تو کہنا
مری چاہت کا سورج دائمی ہے
ذرا سا بھی یہ گہنائے تو کہنا
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بہت خوب
بہت ساری دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰
محمد عدنان اکبری نقیبی — دسمبر 28، 2021 9:36 صبح
ماشاءاللّٰه
بہت شاندار بہترین غزل
صابرہ امین — دسمبر 28، 2021 11:30 صبح
اچھی غزل ہے ماشاء اللہ صابرہ
فوری جو صورت اس مصرعے کی ذہن میں آئی
دکھا جو تم رہے ہو زخم سب کو
وہ یہ ہے
جو تم دکھلا رہے ہو....
'جو' کا طویل کھنچنا روانی کو متاثر کرتا ہے
اور تو کوئی سقم نظر نہیں آ رہا ، روانی بہتر کرنے کی صورتیں ضرور ممکن ہیں۔
بہت بہت شکریہ ۔ جى اىک مرتبہ پھر ہر شعر پر نظر ڈالتى ہوں۔ شائد کچھ بہتر صورت ذہن ميں آ جائے۔۔
صابرہ امین — دسمبر 28، 2021 11:31 صبح
شکريہ مقبول بھائى۔
صابرہ امین — دسمبر 28، 2021 11:33 صبح
ماشاء اللہ ماشاء اللہ
بہت خوب
بہت ساری دعائیں 🥰🥰🥰🥰🥰
شکریہ @سيما على آپا۔۔
صابرہ امین — دسمبر 28، 2021 3:06 شام
ماشاءاللّٰه
بہت شاندار بہترین غزل
شکريہ بھائى ۔ دل بڑھا ديا آپ نے۔ :rose: :rose: :rose:
صابرہ امین — دسمبر 28، 2021 3:07 شام
تمہیں لگتا ہے دنیا ہے تمہاری
نہ تم پر سنگ برسائے تو کہنا
ماشاءاللہ اچھی غزل ہے۔۔۔
شکريہ بھائ ۔۔ سلامت رہيں۔۔
محمداحمد — فروری 26، 2022 1:08 شام
تمہیں لگتا ہے دنیا ہے تمہاری
نہ تم پر سنگ برسائے تو کہنا

کسک ہوتی ہے کیا ناشاد دل کی
کوئی جب تم کو ٹھکرائے تو کہنا

مری چاہت کا سورج دائمی ہے
ذرا سا بھی یہ گہنائے تو کہنا
بہت خوب!
صابرہ امین — فروری 27، 2022 9:56 صبح
شکريہ بھائى۔:giggle:
ایس ایس ساگر — فروری 27، 2022 2:51 شام
مری چاہت کا سورج دائمی ہے
ذرا سا بھی یہ گہنائے تو کہنا
واہ۔ بہت خوب۔
وقت کے ساتھ آپ کی شاعری میں نکھار آتا جا رہا ہے۔ ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
صابرہ امین — فروری 27، 2022 4:43 شام
واہ۔ بہت خوب۔
وقت کے ساتھ آپ کی شاعری میں نکھار آتا جا رہا ہے۔ ماشاءاللہ۔
سلامت رہیں۔ آمین۔
بہت شکریہ پیارے بھیا ایس ایس ساگر ۔ ۔
آپ جیسے منجھے ہوئے قلمکار کی حوصلہ افزائی بہت معنی رکھتی ہے۔ بہت دعائیں آپ کے لیے۔ ۔
اشرف علی — مارچ 1، 2022 12:39 شام
کوئی جب دل کو دھڑکائے تمہارے
نہ پھر وہ تم کو تڑپائے تو کہنا
وااااہ
جو دل میں ٹھان لے ترکِ محبت
وہ جاتے جاتے رک جائے تو کہنا
عمدہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%82-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%B1-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%DB%81%D9%86%D8%A7.117909/