جہاں میں ایسا کوئی دل نہیں ہے : غزل براہ اصلاح

اشرف علی — دسمبر 10، 2020 9:12 صبح
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
آداب ..!
آپ اساتذۂ کرام سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے _
غزل
جہاں میں ایسا کوئی دل نہیں ہے
جو اس کے حسن پر مائل نہیں ہے
بھلا دے یار اسے تو اپنے دل سے
وہ تیرے پیار کے قابل نہیں ہے
نظر تم کو نہ لگ جائے کسی کی
کہ عارض پر تمہارے تِل نہیں ہے
سبھی میں نقص ہے کوئی نہ کوئی
کوئی انسان بھی کامل نہیں ہے
وہ پھر کیوں بحث کرتا ہے سبھی سے
اگر وہ واقعی جاہل نہیں ہے
اگر منزل نگاہوں میں ہے تیری
تو پھر کوئی سفر مشکل نہیں ہے
جواب اس کو نہیں دے پائے گا تو
ہے وہ اک معترض سائل نہیں ہے
ارے او شیخ کیوں بدعت کرو ہو
ہمارا دین کیا کامل نہیں ہے ؟
حقیقت میں وہی عالِم ہے اشرف
جو اپنے آپ سے غافل نہیں ہے
محمد احسن سمیع راحلؔ — دسمبر 10، 2020 11:42 صبح
جواب اس کو نہیں دے پائے گا تو
ہے وہ اک معترض سائل نہیں ہے
بہت خوب! اچھا کہا ہے!
مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے غزل ہے ۔۔۔ باقی استادِ محترم بہتر بتا دیں گے۔
اشرف علی — دسمبر 10، 2020 1:39 شام
بہت خوب! اچھا کہا ہے!
مجھے تو ٹھیک ہی لگ رہی ہے غزل ہے ۔۔۔ باقی استادِ محترم بہتر بتا دیں گے۔
غزل کی پسندیدگی اور حوصلہ افزائی کے لیے میں آپ کا ممنون و مشکور ہوں سر
اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ، آمین _
الف عین — دسمبر 11، 2020 8:51 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
اشرف علی — دسمبر 11، 2020 10:08 صبح
درست ہے غزل ماشاء اللہ
اررررے واااااااااہ ....... !
مزا آ گیا
جزاک اللّٰہ خیراً
اللّٰہ آپ کو شاد و آباد رکھے سر اور مجھے مزید محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین _

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D8%A7-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%AF%D9%84-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%BA%D8%B2%D9%84-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.114240/