جہاں میں ہر جگہ بھٹکا ۔۔۔۔ برائے تنقید و اصلاح

loneliness4ever — اگست 13، 2014 6:22 صبح
السلام علیکم
امید ہے تمام احباب خیر سےہونگے
آج پھر حاضر ہوا ہوں اساتذہ اور احباب کو زحمت دینے کے لئے
آپ تمام کے قیمتی الفاظ خاکسار کے لئے روشنی ہوتے ہیں
کچھ پل اس فقیر کو عنایت فرمائیں
اور اپنی رائے سے ، تنقید سے، رہنمائی سے مفلس کا دامن بھر دیں
اللہ تمام احباب پر اپنی رحمت نازل فرمائے
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
گنہ کرنے کی خاطر میں جہاں میں ہر جگہ بھٹکا
زمانے سے چھپا لیکن جہاں پہنچا خدا ہوتا
مجھےلا دے مرا بچپن وہ مٹی کے کھلونے سب
چمکتے زر جواہر میں مرا دل اب نہیں لگتا
گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا
مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ہمدم
زمیں میرا بچھونا ہے ترا مخمل لگے کانٹا
ہے دم گھٹتا مرا یارو امیروں کے محلے میں
میں غربت کا رہا عادی امیروں میں نہیں رہتا
مری مشکل رضا تیری تری مرضی خوشی میری
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا
مری نسبت محمد سے مرا گھر بھی علی کا ہے
صداقت ہے سخن میرا کبھی سید نہیں ڈرتا

س ن مخمور
امر تنہائی
loneliness4ever — اگست 13، 2014 6:26 صبح
افسوس آج ٹیگ ہی نہیں ہو رہے احباب ۔۔۔۔:crying1::crying1::crying1:
loneliness4ever — اگست 13، 2014 7:14 صبح
اب کرتا ہوں ٹیگ دوبارہ،
الف عین
محمد یعقوب آسی
سید عاطف علی
محمد وارث
مزمل شیخ بسمل
ابن رضا
محمد خلیل الرحمٰن
نایاب
سید زبیر
لئیق احمد
@تمام وہ احباب جو فقیر کے دھاگے کو دیکھنے کی زحمت فرمائیں گے
اللہ تمام احباب کو ہدایت پانے والوں میں شمار فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین
محمد یعقوب آسی — اگست 13، 2014 10:24 صبح
کوئی بہت قابلِ گرفت بات نہیں ہے۔ تاہم محنت کی کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے۔
loneliness4ever — اگست 13، 2014 10:52 صبح
کوئی بہت قابلِ گرفت بات نہیں ہے۔ تاہم محنت کی کچھ کمی محسوس ہو رہی ہے۔

محترم استاد
خاکسار ممنون و مسرور ہے ، آپکی نظر اور رہنمائی بندے کے لئے اہم ہیں
یوں ہی نوازتے رہیں، اللہ آباد و خوشحال رکھے آپکو ۔۔۔۔ آمین
مزمل شیخ بسمل — اگست 13، 2014 11:00 صبح
مناسب غزل ہے۔
کوئی نیا مضمون نہیں ملا۔ لکھتے رہیں۔ شاد رہیں۔
سید عاطف علی — اگست 13، 2014 11:19 صبح
چمکتے زر جواہر ۔یہ ترکیب کچھ ٹھیک سے بیٹھ نہیں رہی ۔ وزن کے لحاظ سے ٹھیک ہے لہجہ یا انداز بہتر ہو سکتا ہے۔زمین آسان ہے اسے دوبارہ کہیے۔
۔۔
گلے مجھ سے ملا جگ یہ مکیں گھر کے مگر میرے
وہ ہی سچے وہ ہی اپنے نہیں ان سا مرا اپنا
۔ ۔یہاں الفاظ مضمون کا ساتھ تو دے رہے ہیں مگر اچھی طرح ساتھ نبھا نہیں رہے۔۔
مری آنکھوں میں کٹتی ہیں مری راتیں مرے ھمدم
آنکھوں میں رات کٹنا ۔ یہ اسلوب مضمون کے شایاں نہیں۔اسے بھی دوبارہ کہیے۔
جبیں میری نگوں یارب کبھی شکوہ نہیں کرتا
معنوی طور پر تو کائی بات نہیں مگر محاوراتی اعتبار سے نگوں کے لیے سر نگوں کا استعمال بہتر ہوگا۔جبیں کے ساتھ دوسرے لاحقے اچھے لگتے ہیں۔
لئیق احمد — اگست 13، 2014 6:49 شام
ماشآاللہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D8%B1-%D8%AC%DA%AF%DB%81-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%DA%A9%D8%A7-%DB%94%DB%94%DB%94%DB%94-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%D9%88-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.76931/