جی مِرا اک کام تو کر دیجیے (فاعلاتن فاعلاتن فاعلن)

نوید ناظم — جولائی 12، 2017 6:39 صبح
جی مِرا اک کام تو کر دیجیے
دل کو میرے نام تو کر دیجیے
مجھ سے سورج پھر نہ الجھے گا کبھی
زلف کھولیں! شام تو کر دیجیے
ڈر رہا ہوں پارسائی سے بہت
مجھ کو اب بدنام تو کر دیجیے
حُسن کی کھونٹی سے باندھیں عشق کو
اب یہ گھوڑا رام تو کر دیجیے
آنکھ ہم سے بھی ملائیں نا کبھی
اِس نظر کو جام تو کر دیجیے
آپ کا دل جس نے بھی چوری کیا
آپ میرا نام تو کر دیجیے
جل چکا ہوں اب اُڑائیں راکھ کو
عشق کا انجام تو کر دیجیے
نوید ناظم — جولائی 12، 2017 6:41 صبح
محترم سر الف عین
دیگر اساتذہءِ کرام
الف عین — جولائی 14، 2017 3:31 شام
آنکھ ہم سے بھی ملائیں نا کبھی
اِس نظر کو جام تو کر دیجیے
بس یہ شعر سمجھ میں نہیں آیا۔ کس نظر کو؟
نوید ناظم — جولائی 14، 2017 9:16 شام
بس یہ شعر سمجھ میں نہیں آیا۔ کس نظر کو؟
بہت شکریہ سر۔۔۔۔یہ شعر نکال ہی دیا۔
La Alma — جولائی 15، 2017 1:33 شام
حُسن کی کھونٹی سے باندھیں عشق کو
اب یہ گھوڑا رام تو کر دیجیے
گھوڑا کچھ کھٹک رہا ہے . عجیب سا تاثر دے رہا ہے . " دلِ وحشی " یا اس سے ملتا جلتا کچھ ہونا چاہیے تھا .
نوید ناظم — جولائی 15، 2017 5:14 شام
گھوڑا کچھ کھٹک رہا ہے . عجیب سا تاثر دے رہا ہے . " دلِ وحشی " یا اس سے ملتا جلتا کچھ ہونا چاہیے تھا .
رام کرنا توعام محاورہ ہے ۔۔۔ گھوڑے کو رام کرنا تو نہ صرف محاورہ بلکہ ایک پیشہ بھی ہے۔ لوگ، گھوڑوں کو رام کرنے کے لیے باقاعدہ ایکسپرٹس کو ہائر کرتے ہیں۔
گھوڑا نکالنے سے شعر کا ربط بھی نکل جائے گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AC%DB%8C-%D9%85%D9%90%D8%B1%D8%A7-%D8%A7%DA%A9-%DA%A9%D8%A7%D9%85-%D8%AA%D9%88-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%AC%DB%8C%DB%92-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AA%D9%86-%D9%81%D8%A7%D8%B9%D9%84%D9%86.97555/