حسین یادیں جلا گیا ہے

Shahzad hussain — اکتوبر 6، 2015 8:03 صبح
حسین یادیں جلا گیا ہے
اکیلا ہم کو بٹھا گیا ہے
جھکی نہ تھی جو کسی کے آگے
ہماری گردن جھکا گیا ہے
وہ ساتھ گزرے ہوے ہمارے
حسین لمحے بھلا گیا ہے
رفاقتیں تھیں حماقتیں تھیں
وہ سارے ناطے مٹا گیا ہے
گلی میں ہر سو ہیں لاشے بکھرے
وہ رخ سے پردہ اٹھا گیا ہے
ادھر ہی بیٹھا ہوں سائل اب تک
جدھر وہ ہم کو بٹھا گیا ہے
سرچیک کر یے گا
ادب دوست — اکتوبر 6، 2015 8:28 صبح
واہ، اچھی کاوش ریی داد قبول کیجئے کچھ باتیں میں اگر بہتری آجائےتولطف دوبالا ہوجائے گا۔ ابھی اساتذۂ کرام آتے ہی ہونگے انتظار فرمائیں
Shahzad hussain — اکتوبر 6، 2015 12:23 شام
شکریہ جناب ادب دوست صاحب آپ کا
حسین یادیں جلا گیا تھا
ہے کو تھا سے تبدیل کیا ہے
الف عین — اکتوبر 9، 2015 5:35 شام
یہ بھی بتانا تھا کہ سائل تخلص ہے!!
Shahzad hussain — اکتوبر 9، 2015 7:04 شام
سوری سر بتانا بھول گیا تھا
معزرت کے ساتھ سائل تخلص ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86-%DB%8C%D8%A7%D8%AF%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%84%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92.85005/