حوروں کی سجاتے منڈی ہیں جنت کی تجارت کرتے ہیں
اسلام کو لاحق خطرہ ہے منبر پہ مداری بیٹھے ہیں
ایمان جڑا جب فرقوں سے، اس حال میں دیکھے عالم پھر
ایمان سمجھ کر مسلم کو اسلام سے خارج کہتے ہیں
اب حال ِ مسلماں کیا کہنا تم خوب سمجھتے ہو آخر
اللہ کے دشمن ہیں مسلم جو سود پہ جیتے رہتے ہیں
ایمان کی حالت ایسی ہے شیطان کے چیلے اکثر اب
توہین ِ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرکے بھی لوگوں میں معزز ٹھہرے ہیں
اسلام کی چادر اوڑھے ہیں عالم کے لبادے ہیں پہنے
مخمور صداقت ہے لیکن ایمان سے عاری بندے ہیں