خاکسار کا ایک شعر

ملک سعد احمد — فروری 26، 2021 1:32 شام
بقلم خود
مرے جیون سے شب ہجراں جو تم لےلو
بڑا ہی مختصر ہو گا حساب اپنا
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 26، 2021 10:18 شام
پہلا مصرع بحر میں نہیں.
ملک سعد احمد — فروری 26، 2021 11:06 شام
پہلا مصرع بحر میں نہیں.

شبِ کر دیا جائے تو بحر میں نہیں رہتا، شب ہو تو رہتا ہے۔
تجویز دیجئے
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 26، 2021 11:16 شام
بغیر کسرۂ اضافت کے ترکیب کیسے بنے گی؟؟؟؟
ملک سعد احمد — فروری 26، 2021 11:30 شام
بغیر کسرۂ اضافت کے ترکیب کیسے بنے گی؟؟؟؟

جزاک اللّہ، اس کو بہتر کرتا ہوں۔
ملک سعد احمد — فروری 26، 2021 11:47 شام
پہلا مصرع بحر میں نہیں.

تدوین کر دی ہے، اب ٹھیک ہے؟
شبِ ہجراں مرے جیون سے گر لے لو
بہت ہی مختصر ہو گا حساب اپنا
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 27، 2021 1:42 صبح
شب ہجرا‌ں اگر جیون سے منہا ہو
بہت ہی مختصر ...
محمد خلیل الرحمٰن — فروری 27، 2021 4:18 صبح
یوں بھی کرسکتے ہیں
مرے جیون سے لے لو گر شبِ ہجراں
بہت ہی مختصر ہوگا حساب اپنا
ملک سعد احمد — فروری 27، 2021 7:40 صبح
یوں بھی کرسکتے ہیں
مرے جیون سے لے لو گر شبِ ہجراں
بہت ہی مختصر ہوگا حساب اپنا

جی یوں بھی اچھا ہے ۔ جزاک اللّہ۔
شاعری سے لگاؤ ہے مگر شاعری کے اصولوں سے اور علم سے واقف نہیں ہوں۔۔ کچھ عرصہ قبل عروض سے واقف ہوا اور اپنی مدد آپ سیکھ رہا ہوں۔ کسی استاد سے سیکھنے کا خواہش مند ہوں۔ اس سے پہلے لکھے گئے کلام کی بھی اصلاح کر لوں گا۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%A7%DA%A9%D8%B3%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B4%D8%B9%D8%B1.115316/