خدا کا مجھ کو ملا سہارا

ارشد چوہدری — اگست 13، 2019 4:10 صبح
الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
-----------
مَفاعلاتن مَفاعلاتن
-----------
خدا کا مجھ کو ملا سہارا
کسی بھی مشکل میں جب پکارا
----------
بھنور میں جب آ گئی تھی کشتی
مجھے فراہم کیا کنارا
-------------
خدا کو رکھتا ہوں یاد دل میں
بغیر اس کے نہیں گزارا
------------
مرے خدا کی ہے یہ بھی رحمت
بنا کے رحمت نبی اتارا
----------
چھپی ہے رحمت ہی جبر میں بھی
بھلا ہی کرتا ہے وہ ہمارا
-------------
چلا کے رستے پہ مجھ کو اپنے
ہے زندگی کو مری سنوارا
-----------
ملے جو دنیا خدا کے بدلے
مجھے تو ہرگز نہیں گوارا
---------------
دعا ہے ارشد کی تجھ سے یا رب
نہ ساتھ چھوٹے کبھی تمہارا
---------------
الف عین — اگست 13، 2019 4:47 صبح
درست ہے یہ غزل یا نظم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D9%84%D8%A7-%D8%B3%DB%81%D8%A7%D8%B1%D8%A7.108010/