خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو---برائے اصلاح

ارشد چوہدری — نومبر 6، 2019 4:02 صبح
الف عین
عظیم
خلیل الرحمن
--------
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن
--------------
خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو
نبی کی راہ پر چلنا نبی کے چاہنے والو
------------------
جرائم کو چھپاتے ہو تمہیں ہے حوصلہ کتنا
----------- یا
جرائم کو چھپاتے ہو نہیں خوفِ خدا تم کو
چھپانا مت گواہی کو حقیقت جاننے والو
-------------
خدا رازق سبھی کا ہے وہی دیتا ہے تم کو بھی
وہی دیتا ہے اُس کو بھی کسی کا روکنے والو
---------------
کسی کا کام روکو گے خدا پوچھے کا محشر میں
خدا کا خوف کھا لو کچھ زیادہ پھیلنے والو
---------------
مقدّر میں جو لکھا ہے وہی ملتا ہے دنیا میں
ملے گا اجر محشر میں مصائب جھیلنے والو
---------------یا
اجر پاؤ گے محشر میں مصائب جھیلنے والو
------------(اجر کی تقطیع پر کنفیوز تھا)
---------------
غریبوں کا بھی حصّہ ہے تمہاری اس کمائی میں
تمہیں دیں گے دعائیں وہ یہ دولت چھاپنے والو
------------یا
کبھی ان کی دعائیں لے لو پیسہ چھاپنے والو
---------------
کبھی ڈرتا نہیں ارشد جو دل میں ہے ، وہ کہتا ہے
سہارا رب کا کافی ہے اُسے اے روکنے والو
------------------------
الف عین — نومبر 6، 2019 4:37 صبح
ان قوافی پر کتنی بار گفتگو ہو گی؟
ارشد چوہدری — نومبر 6، 2019 6:03 صبح
الف عین
محترم اگر مطلع ٹھیک ہے تو باقی درست کر لیتا ہوں
ارشد چوہدری — نومبر 7، 2019 2:33 صبح
الف عین
عظیم
(اصلاح )
خدا کی بات بھی مانو خدا کو ماننے والو
نبی کی راہ پر چلنا نبی کے چاہنے والو
------------------
جرائم کو چھپاتے ہو تمہیں ہے حوصلہ کتنا
----------- یا
جرائم کو چھپاتے ہو نہیں خوفِ خدا تم کو
چھپانا مت گواہی کو حقیقت جاننے والو
-------------
خدا رازق سبھی کا ہے وہی دیتا ہے تم کو بھی
نہ روکو دوسروں کو خود اسی سے مانگنے والو
---------------
کسی کا کام روکو گے خوشی تم بھی نہ پاؤ گے
یہ دنیا چار دن کی ہے خوشی سے ناچنے والو
---------------
مقدّر میں جو لکھا ہے وہی ملتا ہے دنیا میں
تمہارا ہو یقیں اس پر خدا کو ماننے والو
--------
غریبوں کا بھی حصّہ ہے تمہاری اس کمائی میں
تمہیں دیں گے دعائیں وہ یہ دولت چھاپنے والو
------------یا
کبھی ان کی دعائیں لے لو پیسہ چھاپنے والو
---------------
کبھی ڈرتا نہیں ارشد جو دل میں ہے ، وہ کہتا ہے
بگاڑو کیا بگاڑو گے اے ڈھینگیں مارنے والو
------------------------
الف عین — نومبر 7، 2019 4:40 صبح
درست قوافی تب ہوں گے جب جاننے، ماننے، چھاننے قوافی ہوں یا قافلے، بیچنے، چاہنے، سوچتے وغیرہ ہوں۔ اب ان پر غور کر کے دیکھیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%88-%D8%AE%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%A7%D9%86%D9%86%DB%92-%D9%88%D8%A7%D9%84%D9%88-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109088/