خواہش ( ایک پرانی کوشش)

عین لام میم — جنوری 10، 2009 11:26 صبح
اے میرے ہم نش۔یں!
کبھی ایسا بھی ہو
کہ یہ جسم و جاں
تیرے اپنے ہی ہوں
مگر
جب تُو دیکھے کوئی آئینہ
تو چہرہ میرا
ہو ترے روبرو
تُو کرے گفتگو
گفتگو تُو کرے اور ایسے کرے
کہ سُننے والے کرنے لگیں یہ گماں
کہ تُو تجھ میں نہیں ہے
ب۔۔۔س!
میں ہوں وہاں۔ ۔ ۔
عین لام میم — جنوری 10، 2009 8:57 شام
:sad2::brokenheart:
لگتا ہے میری شاعری کے بارے میں لا علمی کو گستاخی سمجھا گیا ہے اور اب کے کسی نے تبصرہ کرنے کے قابل بھی نہیں سمجھا۔ ۔ ۔
:worried:
عین لام میم — جنوری 10، 2009 9:00 شام
اگر کوئی بدتمیزی ہو گ:praying:ئی ہے تو معذرت خواہ ہوں۔ ۔ ۔
عمار ابن ضیا — جنوری 10، 2009 9:01 شام
نہیں عین لام میم۔ یہ شاعری میری نظر سے ابھی ہی گزری۔۔۔ اور بلاشبہ خوبصورت خیال ہے کہ
جب تُو دیکھے کوئی آئینہ
تو چہرہ میرا
ہو ترے روبرو
تُو کرے گفتگو
بہت اعلیٰ۔۔۔ زبردست۔
عین لام میم — جنوری 11، 2009 12:46 شام
بہت شکریہ عمار بھائی۔ ۔ :battingeyelashes:
الف عین — جنوری 11، 2009 5:24 شام
یہ میں نے دیکھی ہی نہیں تھی علم۔
اچھی نظم ہے۔ اکثر مصرعے اسے آزاد نظم بناتے ہیں، اگر دو ایک مصرعے جو مکمل نثری ہیں، ان کو بھی بحر میں کر دیا جائے تو اچھی آزاد نظم ہو سکتی ہے۔
آزاد نظم اور نثری نظم کا فرق پر کہیں گفتگو کو چکا ہوں۔
بشرطے فرصت اس کو بھی اصلاح کر دوں گا،
عین لام میم — جنوری 11، 2009 9:00 شام
بہت شکریہ جناب۔ ۔
میں کوشش کروں گا کہ امتحانات سے فارغ ہو کر سارے فورم کی مکمل "فورم نوردی" کروں اور جہاں جہاں شاعری کی اصطلاحات بیان کی گئی ہیں ان سے استفادہ کروں۔ ۔، ۔ ۔
انشاءاللہ آپ کو زحمت دیتا رہوں گا۔ ۔ ۔
ولسلام
عین لام میم — جنوری 11، 2009 9:09 شام
خواہ۔ش (آزاد یا نثری نظم!)
اے میرے ہم نش۔یں!
کبھی ایسا بھی ہو
کہ یہ جسم و جاں
تیرے اپنے ہی ہوں
مگر
جب تُو دیکھے کوئی آئینہ
تو چہرہ میرا
ہو ترے روبرو
تُو کرے گفتگو
گفتگو تُو کرے اور ایسے کرے
کہ سُننے والے کرنے لگیں یہ گماں
کہ تُو تجھ میں نہیں ہے
ب۔۔۔س!
میں ہوں وہاں۔ ۔ ۔
خرم شہزاد خرم — جنوری 12، 2009 7:54 صبح
بہت خوب اچھا خیال ہے میں نے تو یہ آج ہی دیکھی ہے
الف عین — جنوری 12، 2009 5:15 شام
یہی نظم دو بار پوسٹ ہوئی ہے اس لئے اس پر رائے نہیں دی ہے۔
الف نظامی — جنوری 12، 2009 5:24 شام
تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
دوست — جنوری 13، 2009 2:40 صبح
بہت اچھی نظم ہے۔
expensive beauty — جنوری 13، 2009 12:36 شام
بہت اچھی کوشش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔او توں چھا گیاں اے یارا
عین لام میم — جنوری 21، 2009 4:48 شام
تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری

نظامی صاحب اس کا ترجمہ تو بتا دیں۔ ۔ ۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4.18118/