خواہشِ دل عجب تماشا ہے۔ برائے اصلاح

محمد عبدالرؤوف — جنوری 9، 2022 4:47 صبح
محترم الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل:
خواہشِ دل عجب تماشا ہے
سب اسی کے سبب تماشا ہے
ایک شاطر کی چال کی مانند
یہ سیاست غضب تماشا ہے
یہ فغاں میری، یہ مِرے آنسو
تو سمجھتا ہے سب تماشا ہے
چاہتا ہوں کہ ہر سو امن رہے
کیا یہ میری طلب تماشا ہے
بے لباسی بھی ٹھہری نام وری
آہ کیسا عجب تماشا ہے
یہ پریشان یہ سسکتے لوگ
ہیں تماشا تو سب تماشا ہے
ہے مداری کی ڈگڈگی کی طرح
جو بنامِ نسب تماشا ہے
تو تماشا ہو جائے گا غافل
کیوں یہ کہتا ہے، سب تماشا ہے
منحصر ہے یہ مصلحت پہ، کہ سچ
کب حقیقت ہے کب تماشا ہے
الف عین — جنوری 10، 2022 4:28 صبح
بڑی مشکل زمین لی ہے! مگر درست ہے غزل، سوائے اس شعر کے
تو تماشا ہو جائے گا غافل
کیوں یہ کہتا ہے، سب تماشا ہے
.. ہُجائے تقطیع ہو رہا ہے۔ اسے درست کر دو
محمد عبدالرؤوف — جنوری 10، 2022 8:30 صبح
بڑی مشکل زمین لی ہے! مگر درست ہے غزل، سوائے اس شعر کے
تو تماشا ہو جائے گا غافل
کیوں یہ کہتا ہے، سب تماشا ہے
.. ہُجائے تقطیع ہو رہا ہے۔ اسے درست کر دو
خود تماشا ہے بن گیا غافل
کہتا پھرتا تھا سب تماشا ہے
صریر — جنوری 10، 2022 4:37 شام
بے لباسی بھی ٹھہری نام وری
آہ کیسا عجب تماشا ہے
👍👍
محمد عبدالرؤوف — جنوری 10، 2022 4:41 شام
امین شارق ، صابرہ امین ، صریر آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا بہت شکریہ، آپ سب سلامت رہیں
الف عین — جنوری 11، 2022 4:24 صبح
خود تماشا ہے بن گیا غافل
کہتا پھرتا تھا سب تماشا ہے
درست ہے اب
محمد عبدالرؤوف — جنوری 11، 2022 4:46 صبح
بہت شکریہ استادِ محترم
محمد عبدالرؤوف — جنوری 12، 2022 2:15 شام
مقبول بھائی پسندیدگی کے لیے ممنون ہوں
ایس ایس ساگر — جنوری 12، 2022 3:40 شام
بہت عمدہ۔ محمد عبدالرؤوف بھائی بہت سی داد قبول فرمائیے۔
اللہ آپ پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں (آمین)۔
محمد عبدالرؤوف — جنوری 12، 2022 5:07 شام
بہت عمدہ۔ محمد عبدالرؤوف بھائی بہت سی داد قبول فرمائیے۔
اللہ آپ پر رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائیں (آمین)۔
حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ، سلامت رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%A7%DB%81%D8%B4%D9%90-%D8%AF%D9%84-%D8%B9%D8%AC%D8%A8-%D8%AA%D9%85%D8%A7%D8%B4%D8%A7-%DB%81%DB%92%DB%94-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.117969/