خوشیاں کا درست تلفظ؟؟؟

عمران سرگانی — نومبر 26، 2019 10:07 صبح
سر الف عین و دیگر اساتذہ
ایک دوست کے ساتھ لفظ خوشیاں کے درست تلفظ پر بحث ہو رہی ہے۔۔۔
وہ کہتے ہیں کہ خوشیاں کا درست تلفظ خشیاں یعنی خش یاں ہے۔۔۔
میں کہتا ہوں نہیں اسکا درست تلفظ خش شیاں ہے مگر ی تقطیع میں شمار نہیں ہوتی۔۔۔
آپکی کیا رائے ہے اس بارے اور کیا اسے فعلن کی ساتھ ساتھ فاعلن کے وزن پر لیا جا سکتا ہے؟؟؟
محمد تابش صدیقی — نومبر 26، 2019 10:11 صبح
سر الف عین و دیگر اساتذہ
ایک دوست کے ساتھ لفظ خوشیاں کے درست تلفظ پر بحث ہو رہی ہے۔۔۔
وہ کہتے ہیں کہ خوشیاں کا درست تلفظ خشیاں یعنی خش یاں ہے۔۔۔
میں کہتا ہوں نہیں اسکا درست تلفظ خش شیاں ہے مگر ی تقطیع میں شمار نہیں ہوتی۔۔۔
آپکی کیا رائے ہے اس بارے اور کیا اسے فعلن کی ساتھ ساتھ فاعلن کے وزن پر لیا جا سکتا ہے؟؟؟
درست تلفظ خش یاں ہے
اور صرف فعلن کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔
محمد تابش صدیقی — نومبر 26، 2019 10:13 صبح
درست تلفظ خش یاں ہے
اور صرف فعلن کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔
ایسی خوشیاں ہمیں نصیب کہاں
یہ کہاں ، بے زباں غریب کہاں!
علامہ اقبالؒ
عمران سرگانی — نومبر 26، 2019 1:41 شام
درست تلفظ خش یاں ہے
اور صرف فعلن کے وزن پر باندھا جا سکتا ہے۔
یعنی خُش° یَاں ش پر جزم ہے۔۔۔
مگر بکثرت ش پر شد پڑھتے سنا ہے۔۔۔ فعلن کے وزن پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔۔۔ کیونکہ ذہن میں یہی آ رہا تھا شاید خوشیاں کی ی دھیان کی ی کی طرح حذف ہو جاتی ہے۔۔۔ شکریہ
ابو ہاشم — نومبر 26، 2019 3:21 شام
ہم تو خوشیاں کو ' خُ+شِآں ' پڑھتے ہیں
عمران سرگانی — نومبر 26، 2019 5:41 شام
ہم تو خوشیاں کو ' خُ+شِآں ' پڑھتے ہیں
یہ بات بھی درست معلوم ہوتی ہے۔۔۔ صوتی اعتبار سے۔۔۔
سید عاطف علی — نومبر 26، 2019 6:47 شام
ہم تو خوشیاں کو ' خُ+شِآں ' پڑھتے ہیں
شعری وزن کے حساب کی بات سے یہ فعلن ہی کے وزن پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
الف عین — نومبر 27، 2019 4:21 صبح
ش پر شد کے ساتھ کبھی سنا نہیں یہ لفظ خَش۔یا ہی تقطیع ہو گا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AE%D9%88%D8%B4%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AF%D8%B1%D8%B3%D8%AA-%D8%AA%D9%84%D9%81%D8%B8%D8%9F%D8%9F%D8%9F.109316/