اگر ٹائپو تھا تو دوبارہ بھی وہی ٹائپو ہے؟
داتا
سنو اک بات کہتا ہوں
جو دیتا ہے وہ داتا ہے
مرا داتا تو دیتا ہے
ترا داتا بھی دیتا ہے اگر۔۔اک بات کہتا ہوں
ترے داتا کی مجھ کو تو ضرورت کچھ نہیں ہے
مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے
چلو یہ بات بھی چھوڑو
مجھے بس یہ بتا دو تم
کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے
یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب
تو اس کا کون داتا تھا
اِسے تب کون دیتا تھا
سنو اک بات کہتا ہوں
چلو یہ بات بھی چھوڑو
مجھے بس یہ بتا دو تم
کبھی اپنے ہی داتا کا
جنازہ تو پڑھا ہو گا
دُعابھی مغفرت کی
تم نےکی ہو گی
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس سے کی؟
وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟
سنو اک بات کہتا ہوں
یہ سب کچھ تم جو کرتے ہو
سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔ ؛؛؛؛
میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں۔
استاد صاحب تھوڑی مزید ترمیم واضافہ کیا ہےمدد فرمائیے؟ نیز آپ کے جملے
میری مجوزہ ترمیمات بولڈ کر دی ہیں
کی سمجھ نہیں آئی؟؟؟؟؟
علاوہ ازیں اس کی دوسری قسط بھی لکھ رہا ہوں نئی لڑی میں آپ کو زحمت دوں گا شکریہ۔۔۔۔۔
داتا
سنو اک بات کہتا ہوں
اگر تم غور کرتے ہو
جوداتا ہے وہ دیتاہے
اگر دیتا ہےتیرابھی
تو پھر داتا ہے تیرا بھی
مرا داتا تو جو مانگو وہ دیتا ہے
ترا داتا بھی گر سب کچھ ہی دیتا ہے
ملے گر ایک سے سب کچھ
تو دوجے کی ہے حاجت کیا
ترے داتا کی مجھ کو تو اب ضرورت نہیں ہے
مرے داتا کی تجھ کو پھر ضرورت کیا پڑی ہے
چلو پھر اسطرح کر لو
نہین دیتا اگر سب کچھ
کرو تقسیم چیزوں کو
جو دیتا ہے ترا داتا
مجھے فہرست دے دو تم
سنو اک بات کہتا ہوں
اگر تم غور کرتے ہو
چلو یہ بات بھی چھوڑو
مجھے بس یہ بتا دو تم
کہ یہ تم نے جسے داتا بنایا ہے
یہ ماں کے پیٹ میں تھا جب
تو اس کا کون داتا تھا
اِسے تب کون دیتا تھا
سنو اک بات کہتا ہوں
اگر تم غور کرتے ہو
چلو یہ بات بھی چھوڑو
بتا دو صرف اتنا ہی
کبھی اپنے ہی داتا کا
جنازہ تو پڑھا ہو گا
دُعا تو مغفرت کی تم نے کی ہو گی
دُعا مانگی تھی یا کی تھی؟
وہ کس سے کی؟
وسیلہ کس کا پکڑا تھا؟
سنو اک بات کہتا ہوں
یہ سب کچھ تم جوکرتے ہو
سرا سر ظلم کرتے ہو۔۔۔؛؛؛؛