دردِ دل لا دوا ، نہ گر ہوتا

ابن رضا — اپریل 19، 2014 8:27 شام
برائے اصلاح
ہر مداوا، نہ بے اثر ہوتا
دردِ دل لا دوا ، نہ گر ہوتا
وہ اگر میرا چارہ گر ہوتا
یوں نہیں مجھ سے بے خبر ہوتا
سرِ صحرا مری رہی حسرت
کبھی گلشن سے بھی گزر ہوتا
یاد رکھتا جو راستہ اپنا
آج میں یوں نہ در بدر ہوتا!
عمر بھر ساتھ جو میرے چلتا
کاش ایسا بھی ہم سفر ہوتا!
سب یہاں میری آرزو کرتے
مجھ میں کوئی اگر ہنر ہوتا!
قدرِ منزل کہاں مجھے ہوتی
راستہ گر نہ پُرخطر ہوتا
بدگماں بھی رضا نہ ہو مجھ سے
خوش گماں تُو نہیں اگر ہوتا

حال پر میرے چھوڑ دیتا مجھے
خوب ہوتا جو یہ اگر ہوتا

تقطیع یہاں ملاحظہ کریں۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاں
ٹیگ: اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب و جناب محمد یعقوب آسی صاحب و برادران
سید عاطف علی — اپریل 19، 2014 9:40 شام
گمان کے ساتھ خوش کی ترکیب کچھ غیر مقبول سا تاثّر دے رہی ہے۔
نیک گمان۔خوش فہم ۔ حسن ظن وغیرہ ۔محاوراتی طور پر عام و مقبول تراکیب ہیں۔اس پر تھوڑا غور کریں ۔باقی غزل خوب سادہ و شستہ ہے۔
ابن رضا — اپریل 20، 2014 6:39 صبح
گمان کے ساتھ خوش کی ترکیب کچھ غیر مقبول سا تاثّر دے رہی ہے۔
نیک گمان۔خوش فہم ۔ حسن ظن وغیرہ ۔محاوراتی طور پر عام و مقبول تراکیب ہیں۔اس پر تھوڑا غور کریں ۔باقی غزل خوب سادہ و شستہ ہے۔
پسند آوری کا شکریه عاطف بھائی . اچھی صلاح هے . جزاک الله. خوش رهیں
ابن رضا — اپریل 20، 2014 8:08 صبح
گمان کے ساتھ خوش کی ترکیب کچھ غیر مقبول سا تاثّر دے رہی ہے۔
نیک گمان۔خوش فہم ۔ حسن ظن وغیرہ ۔محاوراتی طور پر عام و مقبول تراکیب ہیں۔اس پر تھوڑا غور کریں ۔باقی غزل خوب سادہ و شستہ ہے۔
یہ مقطع ملاحظہ فرمائیں
حوصلہ ترکِ تعلق کا رضا
کرتا ہوں میں نہیں مگر ہوتا
سید عاطف علی — اپریل 20، 2014 8:19 صبح
یہ مقطع ملاحظہ فرمائیں
حوصلہ ترکِ تعلق کا رضا
کرتا ہوں میں نہیں مگر ہوتا
یہاں تو دونوں بحریں کافی الگ ہو گئیں مصرعوں میں۔ ان کا جمع کیا جانا ٹھیک نہیں لگ رہا۔
ابن رضا — اپریل 20، 2014 8:21 صبح
یہاں تو دونوں بحریں کافی الگ ہو گئیں مصرعوں میں۔ ان کا جمع کیا جانا ٹھیک نہیں لگ رہا۔

درست فرمایا۔
محمد اسامہ سَرسَری — اپریل 20، 2014 8:42 صبح
بہت عمدہ غزل ہے۔
شاندار
ابن رضا — اپریل 20، 2014 8:56 صبح
بہت عمدہ غزل ہے۔
شاندار
حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ، خوش رہیے۔
الف عین — اپریل 22، 2014 2:00 صبح
خوش گماں والا شعر ہی چلنے دو، ایسا سقم بھی نہیں، دونوں مصرعوں میں گماں اچھا نہیں لگتا تھا، ورنہ اچھا شعر ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D8%B1%D8%AF%D9%90-%D8%AF%D9%84-%D9%84%D8%A7-%D8%AF%D9%88%D8%A7-%D8%8C-%D9%86%DB%81-%DA%AF%D8%B1-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7.73660/