ابن رضا — جون 27، 2014 8:03 شام
برائے اصلاح اساتذہ کی نذر
درِ توبہ وہ دَر ہے جو ہمیشہ ہی کھُلا ہے
تعلق یہ نہ بندے کا خدا سے ٹوٹتا ہے
کوئی جو گم شدہ اپنا اچانک مل گیا ہو
خدا تائب کو یوں چشمِ کرم سے دیکھتا ہے
ترازو کے جو اِک پلڑے میں عصیاں ہوں ہزاروں
تو دوجے میں ندامت کا اِک آنسو ہی بڑا ہے
دِلا دیتی ہے رِندوں کو رہائی نُطقِ شیریں
مگر زاہد، جو بد گو ہو، تو دوزخ ہی سزا ہے
رضا ، راضی ہوں اُس سے میں ، اُسی سے مانگتا ہوں
روا کرتا ہے ہر حاجت ، وہ سنتا جانتا ہے۔تقطیع یہاں ملاحظہ کریں(مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن)۔
ابنِ رضا کی تُک بندیاںٹیگ: اساتذہ کرام جناب الف عین صاحب و جناب محمد یعقوب آسی صاحب و برادران
الف عین — جون 28، 2014 7:09 صبح
اچھی تک بندی، میرا مطلب شاعری ہے۔ مقصدی شاعری کی واقعی ضرورت ہے۔
اغلاط مجھے دو نظر آئی ہیں فوری۔
نظر اور دہن دونوں ہی درمیانی حروف متحرک ہیں، ساکن نہیں، چاہے وہ اضافت کے ساتھ آئیں۔
اس کے علاوہ دہن کا صیغہ مؤنث نہیں ہوتا
لئیق احمد — جون 28، 2014 8:04 صبح
جذبہ قابل قدر ہے باقی جو استاد محترم نے فرمایا بہتر فرمایا

ابن رضا — جون 28، 2014 9:22 صبح
اچھی تک بندی، میرا مطلب شاعری ہے۔ مقصدی شاعری کی واقعی ضرورت ہے۔
اغلاط مجھے دو نظر آئی ہیں فوری۔
نظر اور دہن دونوں ہی درمیانی حروف متحرک ہیں، ساکن نہیں، چاہے وہ اضافت کے ساتھ آئیں۔
اس کے علاوہ دہن کا صیغہ مؤنث نہیں ہوتا
تک بندی پسند فرمانے پر سراپا سپاس ہوں استادِ محترم۔ توجہ فرمانے کا بھی شکریہ ۔ تسکین اوسط کے تحت میں نے یہ تراکیب آزمائی تھیں۔ تاہم آپکی وضاحت کے بعد نظر کا متبادل چشم اور دہن کا متبادل نُطق ہو سکتا ہے۔
ابن رضا — جون 28، 2014 10:51 صبح
جذبہ قابل قدر ہے باقی جو استاد محترم نے فرمایا بہتر فرمایا
پسندآوری کا شکریہ
ماہی احمد — جون 28، 2014 12:31 شام
بہت ہی زبردست خیال !!!
بہت عمدہ لکھا۔
ایک بات جس طرف توجہ دلانا چاہوں گی
درِ توبہ وہ دَر ہے جو ہمیشہ ہی کھُلا ہے
تعلق یہ نہ بندے کا خدا سے ٹوٹتا ہے
دوسرے مصرعے میں ٹوٹتا فلو میں نہیں لگ رہا۔
ہوسکتا ہے یہ محض مجھے لگ رہا ہو۔
ابن رضا — جون 28، 2014 1:21 شام
بہت ہی زبردست خیال !!!
بہت عمدہ لکھا۔
ایک بات جس طرف توجہ دلانا چاہوں گی
درِ توبہ وہ دَر ہے جو ہمیشہ ہی کھُلا ہے
تعلق یہ نہ بندے کا خدا سے ٹوٹتا ہے
دوسرے مصرعے میں ٹوٹتا فلو میں نہیں لگ رہا۔
ہوسکتا ہے یہ محض مجھے لگ رہا ہو۔
پسند آوری کا شکریہ،
"ٹؤٹتا" کی ادائیگی میں خلل نہیں ہے۔ سلامت رہیے۔
محمداحمد — جون 28، 2014 1:34 شام
سبحان اللہ ۔۔۔۔!
ابن رضا بھائی خوش رہیے۔
نایاب — جون 28، 2014 1:54 شام
بہت خوب محترم ابن رضا بھائی
ابن رضا — جون 28، 2014 2:14 شام
سبحان اللہ ۔۔۔۔!
ابن رضا بھائی خوش رہیے۔
بہت خوب محترم ابن رضا بھائی
پسند آوری پر ممنون ہوں خوش رہیے۔