دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا (برائے اصلاح)

مزمل حسین — اپریل 25، 2016 8:01 شام
دل میں آتا ہے خیال اُس کی نظر بازی کا
خشک لکڑی پہ پِھرا جاتا ہے اک رَندا سا
کوئی جُز وقتی سا دھندا بھی مِلا لیتا ہوں ساتھ
جن دنوں عشق ذرا چل رہا ہو مندا سا
خونِ عاشق سے کُلی آپ نے فرمائی ہے
لوگ کہتے ہیں بہت خوب مَلا دنداسا
زلف کی لٹ کو دیے دیر تلک آپ نے بل
رگِ جاں کے لئے تب جا کے بنا پھندا سا
الف عین — اپریل 26، 2016 5:25 صبح
ردیف قوافی کے کرتب خوب ہیں اس میں۔ روانی اکثر متاثر ہو گئی ہے۔
دنداسا میرے خیال میں نون معلنہ نہیں، غنہ کے ساتھ ہے۔
کلی میں بول چال میں تو لام مشدد ہے۔
مزمل حسین — اپریل 26، 2016 5:40 شام
روانی اکثر متاثر ہو گئی ہے۔

سر متاثرہ مقامات کی نشاندہی فرما دیتے تو مستقبل میں بھی پرکھنے میں آسانی ہوتی۔
ابن سعید — اپریل 26، 2016 5:58 شام
کیا "دھندا ملانا" محاورتاً رائج ہے؟ نیز یہ کہ "کلی" کا مشدد لام کہیں وزن کا تیا پانچا تو نہیں کر رہا؟ :) :) :)
مزمل حسین — اپریل 27، 2016 6:10 صبح
کیا "دھندا ملانا" محاورتاً رائج ہے؟ نیز یہ کہ "کلی" کا مشدد لام کہیں وزن کا تیا پانچا تو نہیں کر رہا؟ :) :) :)

دھندا ملانا پر اساتذہ ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔
کلی والا بیت ہی ترک کرنا پڑے گا، سر اعجاز صاحب کے مطابق اس کا قافیہ بھی غلط ہے۔
الف عین — اپریل 27، 2016 7:56 صبح
کیا "دھندا ملانا" محاورتاً رائج ہے؟ نیز یہ کہ "کلی" کا مشدد لام کہیں وزن کا تیا پانچا تو نہیں کر رہا؟ :) :) :)
نہیں سعود، یہ دھندا نہیں، دنداسا منجن کو کہتے ہیں۔
محمد تابش صدیقی — اپریل 27، 2016 7:57 صبح
نہیں سعود، یہ دھندا نہیں، دنداسا منجن کو کہتے ہیں۔
استادِ محترم انہوں نے اس مصرع کی بابت پوچھا ہے۔ :)
کوئی جُز وقتی سا دھندا بھی مِلا لیتا ہوں ساتھ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A2%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%8F%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A8%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.89561/