دل میں تیرا ہی تصوّر ہے بسایا ہم نے--------برائے اصلاح

ارشد چوہدری — مئی 25، 2021 12:28 صبح
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع :راحل:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دل میں تیرا ہی تصوّر ہے بسایا ہم نے
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
---------
بُجھ نہ پائیں گے یہ نفرت کی ہوا سے ہرگز
جن چراغوں کو محبّت سے جلایا ہم نے
-------
ہم نے سیکھا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
غم کو سہہ کر بھی زمانے سے چھپایا ہم نے
--------
ہم تو ڈرتے ہیں خدا سے ، جو ہے رازق سب کا
خوف دنیا کا نہیں دل میں بٹھایا ہم نے
----------
عام کرنا ہے وفاؤں کو زمانے بھر میں
علم اس بات کا دنیا میں اٹھایا ہم نے
--------
بات کرتے ہیں محبّت کے محافظ بن کر
درسِ الفت ہی زمانے کو سکھایا ہم نے
----------
ہم کو مطلوب محبّت ہے خدایا تیری
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
--------------
ہم نے ارشد کو سکھایا ہے محبّت کرنا
پیار کا گیت سدا اس کو سنایا ہم نے
-----------
ارشد چوہدری — مئی 25، 2021 3:58 شام
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
الف عین — مئی 26، 2021 2:50 صبح
دل میں تیرا ہی تصوّر ہے بسایا ہم نے
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
--------- روانی متاثر ہے خاص کر پہلے مصرع کی
بُجھ نہ پائیں گے یہ نفرت کی ہوا سے ہرگز
جن چراغوں کو محبّت سے جلایا ہم نے
------- درست
ہم نے سیکھا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
غم کو سہہ کر بھی زمانے سے چھپایا ہم نے
-------- دوسرے مصرعے میں بھی کی معنویت سمجھ میں نہیں آئی
ہم تو ڈرتے ہیں خدا سے ، جو ہے رازق سب کا
خوف دنیا کا نہیں دل میں بٹھایا ہم نے
---------- ٹھیک ہے
عام کرنا ہے وفاؤں کو زمانے بھر میں
علم اس بات کا دنیا میں اٹھایا ہم نے
-------- علم کا تلفظ درست نہیں بندھا ہے
بات کرتے ہیں محبّت کے محافظ بن کر
درسِ الفت ہی زمانے کو سکھایا ہم نے
---------- ہی کی معنویت؟
ہم کو مطلوب محبّت ہے خدایا تیری
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
-------------- دوسرے مصرعے کی روانی مخدوش ہے
ہم نے ارشد کو سکھایا ہے محبّت کرنا
پیار کا گیت سدا اس کو سنایا ہم نے
----------- ٹھیک
ارشد چوہدری — مئی 26، 2021 5:01 صبح
الف عین
(اصلاح شدہ اشعار)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تیری یادوں کو سدا دل میں بسایا ہم نے
تجھ کو محبوب جو اپنا ہے بنایا ہم نے
------------
ہم نے سیکھا ہی نہیں پیار کو رسوا کرنا
بے وفائی کو تری دل میں چھپایا ہم نے
-------
ہم نے لوگوں کو سکھایا ہے وفائیں کرنا
تھا یہ مشکل تو بہت ، کر کے دکھایا ہم نے
---------
کام مشکل تھا مگر کر کے دکھایا ہم نے
----------
بات کرتے ہیں محبّت کے محافظ بن کر
پیار کرنا ہے زمانے کو سکھایا ہم نے
----------
ہم کو مطلوب محبّت ہے خدایا تیری
تب ہی رستے پہ ترے خود کو لگایا ہم نے
--------------

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%DB%81%DB%8C-%D8%AA%D8%B5%D9%88%D9%91%D8%B1-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%B3%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%DB%81%D9%85-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.116363/