دل میں کچھ اضطراب ہوتا ہے ( برائے اصلاح)

Abbas Swabian — جون 25، 2016 8:24 شام
دل میں کچھ اضطراب ہوتا ہے
خود کشی بے وجہ نہیں ہوتی
محمدابوعبداللہ — جون 25، 2016 8:28 شام
دل میں کچھ اضطراب ہوتا ہے
خود کشی بے وجہ نہیں ہوتی
روزیاں دا مہینہ کڈ لوو پھائی جان۔۔ تہاڈی مہربانی۔
محمدابوعبداللہ — جون 25، 2016 8:31 شام
دل میں کچھ اضطراب ہوتا ہے
خود کشی بے وجہ نہیں ہوتی
اس پر بھی اصلاح کی ضرورت ہے مگر ادھر نہیں کسے صوفی سے رابطہ مابطہ کرو۔ ساتھ ساتھ اللہ توبہ کرو کہ۔
اللہ یہ اضطراب ختم فرمائے۔
عبدالقیوم چوہدری صاحب برائے اصلاح
محمد فہد — جون 25، 2016 8:34 شام
خود کشی بے وجہ نہیں ہوتی
خود کشی کسی بھی وجہ سے ہو جائز نہیں
اور آپ کا یہ جملہ دیکھ کر میں ماضی میں چلا گیا ہوں میں نے ایک انسان کو اپنی آنکھوں سے مرتا دیکھا ہے خودکشی کرکے لیکن آج بھی وہ دن تاریخ مہنہ سال میرے ذہن میں محفوظ ہیں اور رہے گئے ۔۔۔
بہت خوب شراکت محفل
Abbas Swabian — جون 25، 2016 8:44 شام
روزیاں دا مہینہ کڈ لوو پھائی جان۔۔ تہاڈی مہربانی۔

اس پر بھی اصلاح کی ضرورت ہے مگر ادھر نہیں کسے صوفی سے رابطہ مابطہ کرو۔ ساتھ ساتھ اللہ توبہ کرو کہ۔
اللہ یہ اضطراب ختم فرمائے۔
عبدالقیوم چوہدری صاحب برائے اصلاح

خود کشی کسی بھی وجہ سے ہو جائز نہیں
اور آپ کا یہ جملہ دیکھ کر میں ماضی میں چلا گیا ہوں میں نے ایک انسان کو اپنی آنکھوں سے مرتا دیکھا ہے خودکشی کرکے لیکن آج بھی وہ دن تاریخ مہنہ سال میرے ذہن میں محفوظ ہیں اور رہے گئے ۔۔۔
بہت خوب شراکت محفل
شکریہ جی۔
محمد ریحان قریشی — جون 26، 2016 6:27 صبح
وجہ کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے۔ وجہ میں ج اور ہ دونوں ساکن ہیں۔
فرقان احمد — جون 26، 2016 7:06 صبح
محترم! خودکشی تو انتہائی قدم ہے، یہاں 'کچھ اضطراب' سے شاید کام نہ چلے، یہ تو شدید اضطراب کی کیفیت ہوتی ہے جب انسان اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے۔
محمد ریحان قریشی — جون 26، 2016 7:38 صبح
وجہ کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے۔ وجہ میں ج اور ہ دونوں ساکن ہیں۔
ویسے شاید ج متحرک کے ساتھ بھی باندھا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے سبب سے تبدیل کرنا ہی بہتر ہے۔
محمدابوعبداللہ — جون 26، 2016 7:39 صبح
محترم! خودکشی تو انتہائی قدم ہے، یہاں 'کچھ اضطراب' سے شاید کام نہ چلے، یہ تو شدید اضطراب کی کیفیت ہوتی ہے جب انسان اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتا ہے۔
سیلاب ٹھیک رہے گا؟
فرقان احمد — جون 26، 2016 7:41 صبح
سیلاب ٹھیک رہے گا؟
ہاں، مگر سیلابِ بلا
نور وجدان — جون 26، 2016 7:46 صبح
خود کشی مت کیجے ! خدا را ! زندگی ایک ہی ہے ، جس سے محبت ہے اس پر تین حرف بھیج کے نیا افتتاح کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔اس کام میں تسلسل سے کرنے سے آپ خودکشی جیسی بلا سے محفوظ رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔
محمدابوعبداللہ — جون 26، 2016 7:49 صبح
خود کشی مت کیجے ! خدا را ! زندگی ایک ہی ہے ، جس سے محبت ہے اس پر تین حرف بھیج کے نیا افتتاح کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔اس کام میں تسلسل سے کرنے سے آپ خودکشی جیسی بلا سے محفوظ رہیں گے ۔۔۔۔۔۔۔
جذبات کو ٹھیس نہ پہنچایا جاوے۔ :)
محمدابوعبداللہ — جون 26، 2016 7:53 صبح
اس پر تین حرف بھیج کے نیا افتتاح کیجئے
تین حرف کی بجائے تین لفظ کر دئیے جائیں تو کلام میں فصاحت کے ساتھ ساتھ تشدید ننانوے ہزار نو سو نناوے گنا بڑھائی جا سکتی ہے۔
Abbas Swabian — جون 26، 2016 7:26 شام
وجہ کا تلفظ غلط باندھا گیا ہے۔ وجہ میں ج اور ہ دونوں ساکن ہیں۔
وجہ میں ج پر فتحہ نہیں آتا بھائی؟
Abbas Swabian — جون 26، 2016 7:26 شام
ویسے شاید ج متحرک کے ساتھ بھی باندھا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے سبب سے تبدیل کرنا ہی بہتر ہے۔
ہمم شکریہ جی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D8%A7%D8%B6%D8%B7%D8%B1%D8%A7%D8%A8-%DB%81%D9%88%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.90629/