دلِ اقبال (نظم)

محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 18، 2013 12:20 شام
نظم کی خصوصیات:
۱۔ ہر شعر کا پہلا مصرع میرا اور دوسرا مصرع علامہ اقبال مرحوم کا ہے۔
۲۔ ہر شعر کے پہلے مصرع میں لفظ ”اقبال“ آیا ہے۔
3۔ ہر شعر کے دوسرے مصرع میں لفظ ”دل“ آیا ہے۔

کیا خوب دل کے غم کو اقبال نے لکھا ہے
”دل غم کو کھا رہا ہے غم دل کو کھا رہا ہے“
دل کے جہاں کو ایسے اقبال نے نکھارا
”سمجھو وہیں ہمیں بھی دل ہو جہاں ہمارا“
ہے دل پہ آنکھ کچھ یوں اقبال کی برستی
”سوئی پڑی ہوئی ہے مدت سے دل کی بستی“
اللہ کہاں ہے ملتا؟ اقبال نے بتایا
”صوفی نے جس کو دل کے ظلمت کدے میں پایا“
اقبال نے قمرسے یہ بات یوں کہی ہے
”انساں کے دل میں تیرے رخسار میں وہی ہے“
پچھلوں کے حوصلے یوں اقبال بھانپتے تھے
”تیری نگاہ سے دل سینوں میں کانپتے تھے“
سوئی تھی قوم جس دم اقبال کہہ رہے تھے
”شاعر کا دل ہے لیکن نا آشنا سکوں سے“
اس دل پہ اے اسامہؔ! اقبال یوں ہے گویا
”یہ چاند آسماں کا شاعر کا دل ہے گویا“
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 18، 2013 12:44 شام
اصلاح کا منتظر ہوں۔
محمد یعقوب آسی — اکتوبر 18، 2013 2:19 شام
تجربہ برائے تجربہ !
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 18، 2013 3:53 شام
تجربہ برائے تجربہ !
بالکل جناب۔۔۔
آصف اثر — اکتوبر 19، 2013 9:57 صبح
بہت خوب اسامہ بھائی۔
تجربہ برائے تجربہ !
اس کا کیا مطلب؟
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 19، 2013 10:04 صبح
بہت خوب اسامہ بھائی۔
تجربہ برائے تجربہ !
اس کا کیا مطلب؟
یعنی ٹائم پاس۔۔۔:)
شیرازخان — اکتوبر 19، 2013 8:21 شام
کیا بات ہے جناب۔۔۔۔۔!!!
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 19، 2013 9:14 شام
کیا بات ہے جناب۔۔۔ ۔۔!!!
جزاکم اللہ خیرا۔
پسندیدگی کا بہت شکریہ شیراز خان صاحب!
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 20، 2013 2:32 صبح
بہت عمدہ و اعلیٰ۔ بہت داد قبول ہو جناب
محمد اسامہ سَرسَری — اکتوبر 20، 2013 1:52 شام
بہت عمدہ و اعلیٰ۔ بہت داد قبول ہو جناب
نظم کے ہر دوسرے مصرع کو رنگین کرنے کا شکریہ۔:)
پسند فرمانے کا شکریہ۔:)
تعریف کرنے کا شکریہ۔:)
حوصلہ افزائی کا شکریہ۔:)
خلاصہ: شکریہ:) ۔۔۔ شکریہ:) ۔۔۔ شکریہ:) ۔۔۔ شکریہ:)
ذوالفقار نقوی — دسمبر 9، 2013 4:57 صبح
بہت عمدہ۔ نہایت عمدہ اشعار نکالے آپ نے، حالانکہ یہ کام مشکل تھا۔ پہلے علامہ اقبال کے وہ مصارع تلاشنہ جن میں لفظ ’’دل‘‘ ہو اور پھر اُس کو گرہ لگانا۔۔۔ اچھا لگا جناب۔
الف عین — دسمبر 9، 2013 3:55 شام
خوب تجربہ ہے۔ مگر ایسے تجربوں میں ہی نہ لگے رہیں، شاعری بھی کریں!!
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 10، 2013 4:36 صبح
بہت عمدہ۔ نہایت عمدہ اشعار نکالے آپ نے، حالانکہ یہ کام مشکل تھا۔ پہلے علامہ اقبال کے وہ مصارع تلاشنہ جن میں لفظ ’’دل‘‘ ہو اور پھر اُس کو گرہ لگانا۔۔۔ اچھا لگا جناب۔
اتنی تعریف کرنے اور حوصلہ افزائی فرمانے کا بہت شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — دسمبر 10، 2013 4:37 صبح
خوب تجربہ ہے۔ مگر ایسے تجربوں میں ہی نہ لگے رہیں، شاعری بھی کریں!!
استاد جی توجہ فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔
شاعری کرنے کا حکم علی الراس والعین، مگر استاد صاحب ”شاعری کرنا“ بھلا مجھ جیسے کے بس میں کہاں؟؟؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%84%D9%90-%D8%A7%D9%82%D8%A8%D8%A7%D9%84-%D9%86%D8%B8%D9%85.68590/