انہیں اس بار سردی سے بچانا
یہ دستانے پرانے ہو گئے ہیں
ہوئی ہیں مسجدیں تعمیر کچھ اور
کہ مےخانے پرانے ہوگئے ہیں
یہ دستانے پرانے ہو گئے ہیں
ہوئی ہیں مسجدیں تعمیر کچھ اور
کہ مےخانے پرانے ہوگئے ہیں
آپ کی رائے؟!
ابھی مزید کی گنجائش ہے؟؟؟؟
گو کہ اپنے کلام کی تشریح خود کرنے کی روایت نہیں لیکن اصلاح سخن کا دھاگہ ہے سو اس کی مراعات میں
تمام شعر بہت ہی خوبصورت ہیں
حضور آپ کی عنایت و محبت ہے کہ ہمیں آن کی آن بلکہ سال کے سال میں شاعر اردو محفل ٹھہرا دیا۔ گو کہ ہم محض شاعر نما ہیں
جی استاد محترم۔ میں انہیں بدلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ نہ جانے اتنی فاش غلطی کیوں کر سمجھ نہ آئی!!
بہت شکریہ تعریف کا۔ ویسے اصلاح سخن میں پوسٹ کرنے سے میرا مقصد تنقید کروانا تھا!!
ارے میں کیا اصلاح یا تنقید کروں گی بھلا
خیر اس یکشنبہ کو ہماری کوئی غزل حلقہ ارباب ذوق کراچی میں برائے تنقید شامل کی جا رہی ہے۔ سوچتے ہیں کہ یہی رکھوا دیں۔ لیکن اس میں تو استاد محترم نے نشاندہی کردی اور کیا ہی بموقع کی قوافی کی غلطیوں کی، کہ ہمیں رسوائی سے تو بچایا