دو شعر برائے اصلاح

Muhammad Ishfaq — مارچ 15، 2020 1:37 صبح
کام کے وقت سوتے ہیں کچھ لوگ
کام کے چور ہوتے ہیں کچھ لوگ
جھوٹ کو سچ میں ہیں پیش کرتے
بیج نفرت کے بوتے ہیں کچھ لوگ
دکھ کسی کو دکھاتے نہیں ہیں
وقتِ تنہائی روتے ہیں کچھ لوگ
ارشد چوہدری — مارچ 15، 2020 1:40 صبح
اچھے ہیں دونوں شعر، بھائی ہمّت کر کے پوری غزل لکھنے کی کوشش کیا کریں
Muhammad Ishfaq — مارچ 15، 2020 4:19 صبح
اچھے ہیں دونوں شعر، بھائی ہمّت کر کے پوری غزل لکھنے کی کوشش کیا کریں
شکریہ ! کوشش جاری ہے۔ بھائی جان!
الف عین — مارچ 15، 2020 5:22 صبح
دو اشعار کے تین ہو گئے بعد میں شاید! اس کا ثبوت کہ بہت جلدی کر رہے ہیں۔ اپنے اشعار کے ساتھ ایک آدھ ہفتہ گزارا کرو، خود ہی اس کی نوک پلک درست کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے، اس کے بعد جب یہ یقین ہو جائے کہ کم از کم تمہارے حساب سے یہی بہترین صورت ہے، تب اصلاح کے لئے پیش کی جائے
دوسرا شعر دو لخت لگتا ہے
پہلے مصرع کی متبادل صورتوں پر بھی غور کر کے دیکھا؟
جھوٹ جو سچ بنا ڈالتے ہیں
جھوٹ کو پیش کرتے ہیں سچ میں( یہ محض رواں صورت لگتی ہے، اگرچہ سچ 'میں' جھوٹ کس طرح پیش کیا جاتا ہے؟)
کہنا یہ چاہیے کہ سچ میں جھوٹ کی ملاوٹ کر دیتے ہیں، یہی نا؟
مطلع میں کام لفظ دونوں مصرعوں میں ہے جس ہر اعتراض کیا جا سکتا ہے
باقیتیسرا شعر درست ہے
Muhammad Ishfaq — مارچ 15، 2020 9:41 صبح

شکریہ سر ! آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ دراصل جب ہمیں متبادل نہیں ملتا تو ہم اکتا جاتے ہیں۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%D9%88-%D8%B4%D8%B9%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.110842/