دیر و حرم کی داستاں، سنایئں ہم

ثقیل ساقی — فروری 11، 2020 1:20 شام
دیرو حرم کی داستاں، سنایئں ہم
یا پھرخانہِ دل کی آذاں،سنائیں ہم
سنتے آ رہے ہیں آپ طبلِ جنگ
آہیے سازِخم وپیماں،سنائیں ہم
شیوہ عشق ہے گرچہ صبرورضا
ہیں جو نالے رواں سنایئں ہم
کس حال میں ہیں ہم آشفتہ سر
گر سنتا ہے آسمان ، سنائیں ہم
پھر سے نظارے جی اٹھے ہیں راجؔ
آمدِ یارسےجو بندھا سماں، سنائیں ہم
راجؔ گیانی
الف عین — فروری 12، 2020 5:14 صبح
زمرہ غلط ہے، اگر یہ آپ کی شاعری زمرہ درست ہو( یعنی راج گیانی ثقیل ساقی ہی ہوں) تب بھی 'پابند بحورشاعری' نہیں ہے
ثقیل ساقی — فروری 12، 2020 2:01 شام
یہ شاعری میری اپنی ہے اس کے لیئے درست زمرہ کو نسا ہے پھر ۔؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 12، 2020 2:08 شام
اگر آپ بحر و اوزان میں پابند شاعری کرنا یا سیکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل زمرے میں پوسٹ کیجئے۔
اِصلاحِ سخن
ثقیل ساقی — فروری 12، 2020 2:12 شام
اگر آپ بحر و اوزان میں پابند شاعری کرنا یا سیکھنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل زمرے میں پوسٹ کیجئے۔
اِصلاحِ سخن

شکریہ متحرم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%AF%DB%8C%D8%B1-%D9%88-%D8%AD%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%A7%DA%BA%D8%8C-%D8%B3%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A6%DA%BA-%DB%81%D9%85.110446/