رات کب ہجر میں گزاری ہے

ملک عدنان احمد — جنوری 8، 2014 12:22 شام
رات کب ہجر میں گزاری ہے
تم کو کیا علم کتنی بھاری ہے
چل رہی ہیں جفائیں بھی پیہم
ضبط کا سلسلہ بھی جاری ہے
ہم غریبوں کی حسرتوں کا خون
انکی خوشیوں کی آبیاری ہے
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 8، 2014 1:50 شام
بہت اعلی جناب۔۔۔۔
الف عین — جنوری 10، 2014 3:21 صبح
خوب۔ میرے خیال میں مطلع میں تم کو کیا علم کی بجائے، کیا جانو، یا کیا پتہ لانا بہتر ہو گا۔ شعر کے اردو ہندی الفاظ کی مناسبت سے
ملک عدنان احمد — جنوری 10، 2014 11:53 صبح
خوب۔ میرے خیال میں مطلع میں تم کو کیا علم کی بجائے، کیا جانو، یا کیا پتہ لانا بہتر ہو گا۔ شعر کے اردو ہندی الفاظ کی مناسبت سے
باقی سب ٹھیک ہے چچا جان؟
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 10، 2014 1:54 شام
کیا خبر تم کو کتنی بھاری ہے
الف عین — جنوری 11، 2014 3:18 صبح
اس کا خیال مجھے آیا تھا، لیکن کیا پتہ ہو یا کیا خبر، تم کو کتنی‘ میں کاف کا مسئلہ محسوس ہوا۔
محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 11، 2014 5:41 صبح
آپ کیا جانیں کتنی بھاری ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D8%A8-%DB%81%D8%AC%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%AF%D8%B2%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DB%81%DB%92.71004/