راز ِکن وہ بتلائے گا ...

La Alma — اکتوبر 23، 2016 8:20 شام

رازِکُن وہ بتلائےگا
آخر عقدہ کھل جائےگا
تائیدِ فطرت ہے واجب
کون اُس کو یہ سمجھائےگا
شورش تو ہو گی ہستی میں
ہر عنصر جب چِلّائےگا
کُل میں ہنگامہ ہے برپا
اب جُز باغی کہلائےگا
پھر گردش میں ہیں روز و شب
ماضی خود کو دہرائےگا
قرب اُس کا جو مل جائے تو
ہر عاجز بھی اترائےگا
گر چشمِ باطن وا کر لو
جو ہے مخفی دِکھ پائےگا
ہر کوشش اپنی کر بیٹھے
چین آتے آتے آ ئےگا
فکرِ فردا سے کیا حاصل
جو ہو گا دیکھا جا ئےگا
محمد وارث — اکتوبر 24، 2016 3:59 صبح
واہ بہت خوب۔
La Alma — اکتوبر 24، 2016 6:32 صبح
نوازش .
محمد تابش صدیقی — اکتوبر 24، 2016 6:38 صبح
بہت عمدہ بہن
خوب مضامین لاتی ہیں.
La Alma — اکتوبر 24، 2016 7:47 صبح
بہت عمدہ بہن
خوب مضامین لاتی ہیں.
بہت شکریہ تابش بھائی .
نایاب — اکتوبر 24، 2016 6:01 شام
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرب اُس کا جو مل جائے تو
ہر عاجز بھی اترائےگا
بلاشبہ خوب کہا ہے ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
فاخر رضا — اکتوبر 24، 2016 6:28 شام
ہر کوشش اپنی کر بیٹھے
چین آتے آتے آ ئےگا
بہت خوب ماشاءاللہ
La Alma — اکتوبر 24، 2016 8:31 شام
حق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلاشبہ خوب کہا ہے ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
ہر کوشش اپنی کر بیٹھے
چین آتے آتے آ ئےگا
بہت خوب ماشاءاللہ
آپ احباب کا بہت شکریہ . خوش رہیے .
La Alma — اکتوبر 28، 2016 2:50 شام
سر الف عین
الف عین — اکتوبر 29، 2016 7:12 شام
واہ، خوب غزل ہے، چھوٹی بحر میں سادہ سی۔
غلطی تو کوئی نہیں، لبتہ روانی کہیں کہیں بہتر ہو سکتی ہے۔ مثلاً
پھر گردش میں ہیں روز و شب
کو

پھر گردش میں روز و شب ہیں
یہ شعر

گر چشمِ باطن وا کر لو
جو ہے مخفی دِکھ پائےگا
دکھ پائے گا جیسے الفاظ کی وجہ سے نا گواری کا احساس دیتا ہے۔
مخفی ظاہر ہو جائے گا
کیا جا سکتا ہے؟
La Alma — اکتوبر 29، 2016 7:43 شام
واہ، خوب غزل ہے، چھوٹی بحر میں سادہ سی۔
غلطی تو کوئی نہیں، لبتہ روانی کہیں کہیں بہتر ہو سکتی ہے۔ مثلاً
پھر گردش میں ہیں روز و شب
کو
پھر گردش میں روز و شب ہیں
یہ شعر

گر چشمِ باطن وا کر لو
جو ہے مخفی دِکھ پائےگا
دکھ پائے گا جیسے الفاظ کی وجہ سے نا گواری کا احساس دیتا ہے۔
مخفی ظاہر ہو جائے گا
کیا جا سکتا ہے؟
تعمیل ہوئی . شکریہ .
نوید ناظم — اکتوبر 30، 2016 4:33 صبح
جی یہ غزل کس بحر میں ہے؟
La Alma — اکتوبر 30، 2016 4:43 صبح
جی یہ غزل کس بحر میں ہے؟

بحرِ ہندی/ متقارب اثرم مقبوض محذوف
فعلن فعلن فعلن فعلن

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%D9%90%DA%A9%D9%86-%D9%88%DB%81-%D8%A8%D8%AA%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%92-%DA%AF%D8%A7.92680/